Baaghi TV

Tag: چوہان

  • راستے بند ہونے پربزرگ خاتون کا فیاض الحسن چوہان پر برس پڑیں

    راستے بند ہونے پربزرگ خاتون کا فیاض الحسن چوہان پر برس پڑیں

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مری روڈ پر مظاہرے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔

    ذرائع کے مطابق مری روڈ پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور دیگر مظاہرین پر بزرگ خاتون برس پڑیں۔

    متاثرہ خاتون نے کہا کہ 3 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہوں کوئی پوچھنے والا نہیں، کبھی مذہبی اور کبھی سیاسی جماعتیں روڈ بند کردیتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے،

    اس موقع پر خاتون نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ملک ان لوگوں کے لیے بنا ہے۔

     

    دوسری جانب خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہی ہےجس میں متعدد صارفین پی ٹی آئی ورکرز کےاحتجاج پرغصہ میں نظر آرہےہیں۔

     

    یاد رہے کہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے خلاف جو ایف آئی آر کاٹی گئی اسے مسترد کرتے ہیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا اور کسی کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص نے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ لگایا تھا، اگر اس شخص کو بھی کوئی تھپڑ لگا دیتا تو وہ کھمبے پر نہ چڑھتا۔

  • گیم ابھی باقی ہے:آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے:اللہ ہمارے ساتھ ہیں‌:فیاض چوہان

    گیم ابھی باقی ہے:آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے:اللہ ہمارے ساتھ ہیں‌:فیاض چوہان

    لاہور:اللہ ہمارے ساتھ ہیں ، پاکستان تحریک انصاف نسلوں کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے ، نئی نسل کو اچھی سوچ دینا چاہتی ہےاور اس گندی سیاست سے دور رکھنا چاہتی ہے ، ، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر کو منحرف ارکان کے معاملے پر پٹیشن فائنل کروں گا، پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نااہل ہوجاتا ہے، منحرف ارکان کاپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی، وہ اپنے فیصلے کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینگے، میں عدالت سے گزارش کروں گا وہ مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں پرفیصلہ دے۔

    فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اسپیکر سیکرٹریٹ سے باغی ارکان کے خلاف ریفرنس آج مکمل ہوکر چلا جائے گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کارروائی مکمل کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے گا، الیکشن کمیشن پندرہ روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوا تو مانا جائے گا، منحرف اراکین اسمبلی کوڈی سیٹ کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، پنجاب میں گلبرگ ہوٹل ضمیروں کی خرید وفروخت کامرکزبن گیا، ہمارے15 سے 20 افراد نےحمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، ہماری معلومات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر حمزہ شہباز سے مل چکے تھے۔