Baaghi TV

Tag: چوہدری برادران

  • مسلم لیگ قاف کی سیاسی خودکشی — نعمان سلطان

    مسلم لیگ قاف کی سیاسی خودکشی — نعمان سلطان

    سیاست میں کوئی بات بھی حرف آخر نہیں کل کے دشمن آج کے دوست بن جاتے ہیں اور حریف مخالفت پر اتر آتے ہیں.

    کل کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں یہ بات کھل کر سامنے آئی.. آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر بادشاہ گر بن کر سرخ رو ہو گئے.

    مسلم لیگ کو وقتی سہی لیکن دوبارہ وزیر اعلیٰ کی سیٹ مل گئی. پی ٹی آئی کو بھی عدالت کے ذریعے انصاف ملنے کی امید ہے.اس سارے معاملے میں اگر کوئی جماعت خسارے میں رہی تو وہ مسلم لیگ قاف ہے.

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے آپس کے اتحاد اور سیاسی فراست کی وجہ سے وہ ہر حکومت کے لئے لازم و ملزوم تھے. پیپلزپارٹی نے ان کو قاتل لیگ کہا اور انہیں نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا.. پی ٹی آئی نے انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اور پہلے سپیکر اور اب وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار منتخب کیا.

    مسلم لیگ ان کو پرویز مشرف کے سہولت کار اور مسلم لیگ کی تقسیم کے ذمہ دار قرار دیتے رہے اور ابھی مخلوط حکومت میں دو وزارتیں اور اگر پرویز الٰہی مان جاتے تو انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آفر بھی تھی.

    اس سب کی وجہ صرف چوہدریوں کا آپس میں اتفاق تھا جو کہ آصف علی زرداری نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اس نااتفاقی کی اصل وجہ سیاسی اختیار نوجوان نسل کے ہاتھ دینا ہے.

    چوہدری سالک کا جھکاؤ ن لیگ کی طرف ہے جبکہ چوہدری مونس الٰہی کا جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جیسے بڑے چوہدری معاملات کو آپس میں افہام تفہیم سے حل کرتے تھے ایسے ہی یہ بھی کرتے لیکن خون گرم ہونے کی وجہ سے دونوں اپنی انا کے اسیر رہے اور آخر ان کی ضد خاندان کی تقسیم کا باعث بنی.

    عہدے وقتی ہوتے ہیں جبکہ خون کے رشتے ازلی ہوتے ہیں. نوجوان نسل نے رشتوں پر عہدوں کو فوقیت دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ بزرگوں کی سیاسی میراث کے اہل نہیں.

    ان حالات میں بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ چوہدریوں نے اپنی سیاسی زندگی میں پہلا غلط فیصلہ کیا اور اگر انہوں نے اپنی غلطی کو بروقت نہ سدھارا تو مسلم لیگ قاف کا شیرازہ بکھر جائے گا.

  • چوہدری برادران میں بٹوارہ،وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

    چوہدری برادران میں بٹوارہ،وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔ 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کی مگر چودھری شجاعت حسین اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں، شجاعت حسین کو انکے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے۔

    چودھری حسین الٰہی کے ہمراہ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کی، شجاعت حسین کو انکے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، شجاعت حسین کو اولاد خراب کر رہی ہے، الیکشن کسی وقت بھی متوقع ہیں اورعوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ق لیگی کےسربراہ نے مجھے کہا ہے کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الٰہی ایک تھے ایک ہیں، کیا وقت آ گیا ہے کہ ایک بھائی آگے ہے جبکہ دوسرے بھائی کے پیچھے پولیس نظر آتی ہے۔ چودھری ظہور الٰہی خاندان کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی.

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شجاعت حسین کی خاندان سے قربت ہوتے دیکھ کر کبھی آصف علی زرداری، کبھی وزیراعظم شہباز شریف ، کبھی مولانا فضل الرحمان انکے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیمِ کر دیا۔ آصف زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے توچودھری شجاعت خیرات میں دیا کرتے ہیں، افسوس کا مقام ہے شجاعت حسین کابیٹا زرداری سے ڈالرمانگ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی 31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں، جونیجو دور سے لیکر کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا ،جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا۔ مشرف کا ساتھ اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے۔ عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کرینگے۔ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، پی ڈی ایم اے کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں وہ چلیں گے وگرنہ دو دن نہیں چل سکتے.

    اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کادلیری سے مقابلہ کرینگے، واپسی کاکوئی راستہ نہیں ہے. ن لیگی حکومت چودھری پرویز الٰہی، مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے جبکہ دوسری طرف گھر کے افراد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں، ظہور الٰہی خاندان کے اپنے افراد ہی خاندان کو کمزور کررہے ہیں۔

  • چوہدری حسین الہیٰ نے ق لیگ چھوڑ دی

    چوہدری حسین الہیٰ نے ق لیگ چھوڑ دی

    لاہور:چوہدری حسین الہیٰ نے ق لیگ چھوڑ دی،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے ق لیگ چھوڑدی ہے

    مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے ق لیگ چھوڑدی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری حسین الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہبازشریف کو سپورٹ کرتی ہے۔

     

    حسین الہیٰ نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہیٰ کے ساتھ کروں گا۔

    چودھری برادران نے سیاسی طور پر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) سیاسی معاملات پر اختلافات کا شکار ہے اور چودھری برادران نے سیاسی طور پر ایک دوسرے سے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوگئے، چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور چودھری حسین الٰہی تحریک انصاف کے اتحادی رہیں گے ۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ خاندانی اختلافات میں شدت کے باعث سیاسی معاملات پر راہیں جدا کی گئیں، پہلی بار خاندان کے دونوں بڑوں نے الگ الگ سیاسی راستون کا اعتراف کر لیا جبکہ دوریاں بڑھنے کے باعث جلد حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

    حسین الٰہی بیرون ملک ہیں، وطن واپس آتے ہی بڑا فیصلہ ہوجائے گا، گھر کے تین ایم این ایز میں سے دو تحریک انصاف کے حامی ہیں۔

  • شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

    شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے پا گئی ہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج چوہدری برادران کے گھر جائيں گے شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان 14 سال بعد ملاقات ہو گی۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے ملاقات میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔

    ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی:فضل الرحمان ہماری انشورنس: جتنی مرضی سازشیں…

    چودھری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کریں گے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔

    چودھری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی، چودھری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ جبکہ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

  • مولانا فضل الرحمن سیاسی اخوت کو پارہ پارہ کرنےکےلیےچوہدری برادران کےگھرپہنچ گئے

    مولانا فضل الرحمن سیاسی اخوت کو پارہ پارہ کرنےکےلیےچوہدری برادران کےگھرپہنچ گئے

    لاہور:مولانا فضل الرحمن حکومت اور اتحادیوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کےلیے چوہدری برادران کے گھرپہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کیے جانے کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے ملاقات کی ہے۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ نے چودھری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری سالک حسین اور جمیعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔

    اس دوران مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چودھری برادران کیساتھ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    لیگی حلقوں کا دعویٰ ہےکہ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن دواتحادی بھائیوں یعنی چوہدری برادران اور عمران خان کے درمیان نفریں پیدا کرنے کے لیے دوران ملاقات بہت زیادہ نفرت انگیز پراپیگنڈہ کرتے رہے جس کو چوہدری برادران بڑے تحمل سے سنتے رہے

    شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات کرینگے۔اور چوہدری برادران کی منتیں‌ کریں‌گے کہ کسی نہ کسی طرح‌ ہماری جان عمران خان سے چھڑوا دیں اگرآپ نے مدد نہ کی تو پھر وہ خان ہمیں نہیں چھوڑے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی ماحول میں گرم ہو گیا ہے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس کے کے امور فائنل کر لیے ہیں، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

    ادھر اس حوالے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ وہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور مستبقل میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں‌ گے

    ادھر اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جو بات چوہدری برادران نے واضح کردی ہے وہ ہی پارٹی کی پالیسی ہے اور شہبازشریف کو نامراد لوٹنا پڑے گا کیوں کہ چوہدری برادران جس سے زبان کرتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں

  • شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے:دونوں طرف سے طئے

    شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے:دونوں طرف سے طئے

    لاہور: شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے:دونوں طرف سے طئے،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات کرینگے۔اور چوہدری برادران کی منتیں‌ کریں‌گے کہ کسی نہ کسی طرح‌ ہماری جان عمران خان سے چھڑوا دیں اگرآپ نے مدد نہ کی تو پھر وہ خان ہمیں نہیں چھوڑے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی ماحول میں گرم ہو گیا ہے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس کے کے امور فائنل کر لیے ہیں، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

    ادھر اس حوالے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ وہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور مستبقل میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں‌ گے

    ادھر اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جو بات چوہدری برادران نے واضح کردی ہے وہ ہی پارٹی کی پالیسی ہے اور شہبازشریف کو نامراد لوٹنا پڑے گا کیوں کہ چوہدری برادران جس سے زبان کرتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں

  • چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف کوفون:چوہدری برادران کی اعلیٰ‌ ظرفی نے پھرجوش مارا

    چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف کوفون:چوہدری برادران کی اعلیٰ‌ ظرفی نے پھرجوش مارا

    لاہور:چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف کوفون:چوہدری برادران کی اعلیٰ‌ ظرفی نے پھرجوش مارا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حسب روایت اروحسب عادت چوہدری برادران کی اعلیٰ‌ ظرفی ہمیشہ کی طرح آج بھی غالب رہی اور ماضی کی طرح پھر چوہدری شجاعت حسین نے وہ کام کردکھایا جوچوہدری برادران کا شیوہ اورامتیاز رہا ہے

    ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے نوازشریف کو فون کرکے ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔اس موقع پرچوہدری شجاعت حسین نے میاں نوازشریف کی خریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پرشریف فیملی کے تمام ترخدمات کی بھی پیش کش جن کی ضرورت محسوس کی جاسکتی ہے

    ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی۔اس پرچوہدری شجاعت حسین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں‌الفاظ پراکتفا کیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔

    یاد رہے کہ شریف برادران اور پارٹی کے دیگراہم رہنماوں نے ماضی میں سیاسی مخالفت کی بنا پرچوہدری برادران کی ذاتیات کو ہمیشہ نشانہ بنایا لیکن آج تک کوئی کہ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ چوہدری برادران نے جواب میں کوئی سخت بات کی ہویا کسی کی دل آذاری کی ہو،یہی وجہ ہے کہ چوہدری پرویز الہی شریف حمزہ شہباز کو بیٹا کہہ کر پکارتے ہیں اور جب نیب کی طرف سے سخت پابندیاں‌ تھیں تو چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو ریلف دلوایا اور ہر قسم کے تعاون کی پیشکش بھی کی تھی

  • چوہدری برادران کی ختم نبوتﷺ سے محبت کوسلام:مذہبی رہنماوں کا چوہدری پرویزالٰہی کوخراج تحسین

    چوہدری برادران کی ختم نبوتﷺ سے محبت کوسلام:مذہبی رہنماوں کا چوہدری پرویزالٰہی کوخراج تحسین

    لاہور:چوہدری برادران کی ختم نبوتﷺ سے محبت کوسلام:مذہبی رہنماوں کا چوہدری پرویزالٰہی کوخراج تحسین،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ممتازمذہبی شخصیت،عالم باعمل،محقق اورمعروف عالم دین ڈاکٹرحافظ عبدالرحمن مدنی نے ملاقات کی اور چوہدری برادران کی ختم نبوت ﷺ کے لیے خدمات پران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ثآبت قدم رہنے کی دعائیں بھی دیں‌

    اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہاہے ،سیالکوٹ واقعہ اسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

    قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی سے ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی، میاں محمد احسن، انوار احمد خان، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی اور ڈاکٹر انصار مدنی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، پرویزالٰہی نے تمام رہنماؤں کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث مبارکہ کا نمونہ دیا۔

    اس موقع پر پرویزالہی کاکہناتھاکہ قرآنی آیت اور حدیث مبارکہ کا نمونہ تمام سرکاری دفاتر سمیت گورنر ہاؤس میں بھی نمایاں طور پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دار افراد کو سخت ترین سزا دی جائے۔

    ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی نے چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات و احادیث کو مزین کرنا اور قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا آپ کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام آپ اور آپ کے خاندان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔