Baaghi TV

Tag: چوہدری تنویر

  • چوہدری عدنان قتل کیس:سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور

    چوہدری عدنان قتل کیس:سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور

    سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ماجد حسین نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا عدالت نے چوہدری تنویر کو 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے اس سے قبل کیس میں وکلاء کی جانب سے تفصیلی دلائل دیے گئے تھے، جس کے بعد عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چوہدری تنویر اس کیس میں گرفتار تھے اور انہوں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے چوہدری عدنان 2018 میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھےتاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ حالیہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے تھے۔

    سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے بینچز تشکیل

    چودھری تنویر خان نے ہائیکورٹ راولپنڈی میں خود کو سرنڈر کیا تھا جس کے بعد جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا تھا عدالت سے ضمانت کی منظوری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو روبکار موصول ہونے کے بعد سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کو رہا کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

    ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کرنے کا اعلان

  • ن لیگی سابق سینیٹر چوہدری تنویر گرفتار

    ن لیگی سابق سینیٹر چوہدری تنویر گرفتار

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری تنویر کو سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو راولپنڈی پولیس نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں گرفتار کیا ہے، اس حوالے سے چوہدری تنویر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لاہور ہائی کوٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کی جانب سے خارج کردی گئی۔

    ادھر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس کے گواہ پرویز کے خلاف منحرف ہونے پر مدعی نے مقدمہ درج کروا دیا، قتل کے مدعی چوہدری ندیم اقبال نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز ولد افضل اور آفتاب ولد عبد القیوم نے وقوعہ کے بعد خود مجھے آ کر بتایا تھا سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے ہمارے سامنے سہیل انجم فیروز کو حکم دیا تھا کہ چوہدری تنویر کو قتل کردو۔

    ارشد ندیم ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل

    مدعی کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ پرویز اور آفتاب نے میرے ساتھ جا کر تھانہ سول لائن میں تفتیشی افسر کے سامنے بیان قلمبند بھی کروایا مگر اب پرویز ولد افضل نامی گواہ چوہدری تنویر کے ساتھ مبینہ ساز باز کرکے مجسٹریٹ کے سامنے منکر ہو گیا اور 164 ض ف کے تحت بیان قلمبند کروا دیا جس سے قتل کیس کو شدید نقصان پہنچا‘، پولیس نے چوہدری ندیم اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

    پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے،شیری رحمان

    واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے، چوہدری عدنان 2018ء میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے۔

    پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے،شیری رحمان

  • مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی :‏مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کوبالآخرسیکورٹی اداروں نے تلاش کرہی لیا اور پولیس کو مطلوب ن لیگی رہنما کو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا ہے ،

    ادھر کراچی سے ذرائع کے مطابق چوہدری تنویرخان محكمہ اینٹی كرپشن راولپنڈی کو مطلوب ہیں، دو روز قبل اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انکے گھر ہونے والی بیٹے کی ولیمہ تقریب میں بھی چھاپہ مارا تھا

    ٰیاد رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کی کئی کوششیں ہوچکی ہیں ، اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی، مگر وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی، چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔