Baaghi TV

Tag: چوہدری محمدسرور

  • ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے,چوہدری محمدسرور

    ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے,چوہدری محمدسرور

    گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی پارٹی وفود سے گفتگو جس میں کہا کہ لا نگ مارچ کوئی آسان مارچ نہیں یہ اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے تاریخ پر تاریخ تاریخ پر تاریخ اسکے پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا۔ فروری ‘مارچ ‘اپریل اور مئی بھی گزر جائیگا جون میں بجٹ پیش ہوگا ۔ سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کر ے گی ۔ پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی. اپوزیشن نے استعفے دیئے لانگ مارچ کیا نہ ہی اب تحریک عدم لا سکے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں۔ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ الحمدللہ موجود حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ملک کو آگے بڑھانے سے روکنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے.

  • کیا پی ڈی ایم کا مقصد ملکی ترقی اور احتساب کو روکنا ہے؟ گورنر پنجاب کا بیان سامنے آگیا

    کیا پی ڈی ایم کا مقصد ملکی ترقی اور احتساب کو روکنا ہے؟ گورنر پنجاب کا بیان سامنے آگیا

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے گورنر ہاؤس میں پی ڈی ایم کے مشن پر بیان سامنے آگیا ہے-

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کو بر یک لگوانا ہے ۔ اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے مارچ اور احتجاج بھی بند ہوجائیں گے ۔ عمران خان شفا ف احتساب کے معاملے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
    پہلی بار نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پر کر پشن کا خاتمہ اور اپوزیشن بچائو چاہتی ہے ۔ اپوزیشن کو سینٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں سپورٹ کر نی چاہیے ۔

    سینٹ انتخابات جیسے بھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کو سر پرائز دیں گے۔ کسی بھی معاملے میں شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو کبھی پسند نہیں آئے گی ۔ ہر محاذ پر ناکامی کی بعد پی ڈی ایم کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کیا کر یں ۔ انشا اللہ آئندہ چیئر مین سینٹ بھی تحر یک انصاف اور اتحادیوں کا ہی ہوگا ۔ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ متحد کھڑے ہیں ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کاشکارکرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں ۔ حکومت شفاف احتساب کے ا صولی موقف پر آج بھی قائم ہے ۔

  • اپوزیشن ون’ ٹو’ تھر ی ‘فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے فائدہ نہیں ،چوہدری محمدسرور

    اپوزیشن ون’ ٹو’ تھر ی ‘فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے فائدہ نہیں ،چوہدری محمدسرور

    گورنرہائوس میں 9 فروری کو گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا بیان:
    اپوزیشن ون’ ٹو’ تھر ی ‘فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے ۔ اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے ۔ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹر یڈنگ کا تسلسل اور ہم خاتمہ چاہتے ہیں ۔سینیٹ انتخابات میں ہار س ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈننس قومی امنگوں کی تر جمانی ہے۔ ہارس ٹر یڈ نگ کے خاتمے سے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔ ماضی میں ہارس ٹر یڈ نگ کی مخالفت کر نیوالی جماعتیں آج اسکی حامی بن رہی ہیں حکومت جتنے مر ضی اچھے فیصلے کر ے ان کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے۔ ہر ایشو میں اداروں کو سیاست میں گھسٹینے کا اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں ۔ملک ترقی استحکام ‘آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ۔ میں نہ مانوں کی سیاست کر کے پی ڈی ایم اپنے وقت کا ضائع کر رہی ہے ۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عمران خان کی قیادت میں حکومت پرعزم ہے ۔

  • اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہیں، حکومت قائم رہے گی،چوہدری محمدسرور کا بیان

    اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہیں، حکومت قائم رہے گی،چوہدری محمدسرور کا بیان

    گورنر ہاؤس میں پنجاب چوہدری محمدسرور کا بیان سامنے آگیا ہے-

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا۔ دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی ۔ 2023 تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ہے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کاخاتمہ ہوجائے گا ۔ اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ۔ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔

    ٭ سیاسی مخالفین کو مشورہ ہے صبر کے ساتھ2023 کے انتخابات کا انتظار کر یں ۔ سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی ہی کامیاب ہوں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ۔ معاشی سمیت تمام شعبوں میں ملک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ۔