Baaghi TV

Tag: چوہدری پرویز الٰہی

  • پنجاب حکومت کا سینیئر صحافی پر مذہب کے نام پر مقدمہ درج،صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار

    پنجاب حکومت کا سینیئر صحافی پر مذہب کے نام پر مقدمہ درج،صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار

    مذہب کارڈ کے مخالف دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب،پنجاب حکومت صحافی وقار ستی پر مقدمہ درج کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سیاست پر تنقید کی وجہ سے مذہبی کارڈ کا استعمال کیا گیا، سینیئر صحافی پر مذہب کے نام پر مقدمہ درج ہونے پر صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    مذہبی ٹچ سے مذہب کارڈ کا سفر سابق وزیر اعظم کے چہرہ پر سیاہ دھبہ قرار دیا جا رہا ہے صحافی برادری کی جانب سے وقار ستی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا عظم کیا گیا ہے-

    صحافی برادری نے عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کے اقدامات پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے-

    مریم اورنگزیب کی صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو دھمکی کی مزمت

    ایف آئی آر راولپنڈی کے آر اے بازار تھانہ میں کیبل آپریٹر چوہدری ناصر قیوم کی مدیت میں درج کی گئی ہے ، ایف آئی آر میں چوہدری ناصر قیوم کا کہنا ہے کہ وقار ستی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی باتیں کی ہیں جن کا عمران خان کے خطاب سے کوئی تعلق نہیں ہے –

    درخواست گزار کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان سے منسوب وقار ستی کی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور ان کی باتوں سے میرے مزہبی جزبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے-

    صحافیوں کی جانب سے وقار ستی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی مزمت کی گئی ہےصحافی اسد علی طور نے وقار ستی کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شائع کی اور کہا کہ وقار ستی کے خلاف مقدمے کا اندراج قابل مزمت ہے.

    آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

  • پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    لاہور: پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رود کوہیوں کو کنٹرول کرنے کے لانگ ٹرم منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور دریائے راوی، چناب، جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔ پرویز الہی نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں، ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔

    دوسرئ طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیتے ہوئے صوبے میں گریجوایشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیوں کیلئے تین لاکھ روپے، لیڈ سنگر کیلئے 50 ہزار اور پولیس بینڈ کیلئے 1لاکھ روپے اور سکاؤٹس کے لئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجوایشن تک تعلیم کو فری کرینگے، خصوصی بچوں کے اداروں اور سپورٹس سہولتوں میں اضافہ کرینگے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں، افسروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے، پہلے احترام پھر کام، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے۔

  • جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

    جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایف آئی اے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر مونس الہی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کردیا اور لکھا ک ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے،

     

    نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

    سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے چارج چھوڑ دیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج نیب کی طرف سے کہا گیاتھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

    ذرائع ایف آئی اے ک اکہن اہے کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔اس متعلق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے لاہور آفس سے تفیصلات طلب کر لی ہیں اور تمام تر ریکارڈ اور شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

    عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

    گجرات: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے اور آپ کے کام بھی نظر آئیں-

    باغی ٹی وی : گجرات میں ظہور پیلس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا ضمیر صاف ہے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، آپسی اختلافات کی افواہیں اڑانے والوں کا کوئی علاج نہیں اداروں کے خلاف بیانات سے ہر کسی کو گریز کرنا چاہیے۔

    جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں ہمارا آپس میں اختلاف ہے اور چوہدری سالک چلا گیا لیکن وہ کہیں نہیں گیا، چوہدری شجاعت نے جب کان پکڑ کر کہا سیدھے ہو جاؤ تو سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے الیکشن و سیاست میں سولو فلائٹ کی گنجائش نہیں ہوتی،معمول کے اختلافات ہر گھر میں ہوتے ہیں اور سوچ رائے الگ ہونے کے باوجود سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

    ٹریفک حادثہ: ایوان صدر میں تعینات اے ٹی ایس فورس کا ایک جوان جاںبحق دوسرا زخمی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 1950 سے چوہدری ظہور الہٰی خاندان سیاست کا مرکز و محور چل آرہا ہے، چوہدری ظہور الہٰی نے ہم بھائیوں کو اور ہم نے اپنی نسل کو ایک ہی بات سکھائی کہ بڑوں کی عزت کرنی ہے جبکہ نئی نسل کو بھی یہی سکھایا کہ سیاست میں اصل مقصد ہدف حاصل کرنا ہونا چاہیے جبکہ صبر، حوصلے اور نیک نیتی کے ساتھ چلیں تو عہدے جھولی میں آگرتے ہیں۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاست میں ضروری نہیں کہ آپ سیاست میں اتریں اور فوری عہدہ مل جائے، عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے اور آپ کے کام بھی نظر آئیں، میں تو اللہ تعالیٰ سے یہی کہتا ہوں جو بھی عہدہ دے عزت سے دے کیونکہ اگر عزت نہیں تو کچھ نہیں۔

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

  • آصف زرداری کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد ، پرویز الٰہی منظر نامے سے غائب

    آصف زرداری کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد ، پرویز الٰہی منظر نامے سے غائب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری متحرک ہو گئے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے سابق وزیراعظم ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔


    آصف زرداری جب چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے تو رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے ان کا استقبال کیا ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے-

    پی ٹی آئی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی آصف زرداری نے سیاسی صورتحال پر ساتھ چلنے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی مشورے سے چلنے پر بات چیت ہوئی-

    آصف زرداری کی چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد اور ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نظر نہیں آئے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں سالک چودھری اور طارق بشیر چیمہ نے اپوزیشن کا ساتھ دیا تھا اور عمران خان کے خلاف ووٹ دیا تھا وہ ملاقات میں موجود تھے تاہم چودھری پرویز الٰہی جنہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا وہ اس ملاقات میں موجود نہیں تھے مونس الٰہی بھی موجود نہیں تھے-

    باخبر ذرائع کے مطابق چودھری خاندان میں اس وقت اختلافات چل رہے ہیں چودھری خاندان ملکی سیاسی صورتحال میں تقسیم ہو چکا ہے پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چودھری شجاعت موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔موجودہ کابینہ نے حلف اٹھایا تو اس میں طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ وزارت دی گئی ہے عمران خان کابینہ میں بھی طارق بشیر چیمہ وزیر تھے اور چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے عمران خان کی حمایت پر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا-

    کابینہ میں اضافہ،طارق فاطمی معاون خصوصی برائے امور خارجہ مقرر

  • ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار اور رہنما امیدوارچوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ 6 اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے اسمبلی اجلاس دوبارہ ہوگا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری سرور کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے ،چودھری سرور میرے بھائی ہیں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا-

    کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی،مریم اورنگزیب

    پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین نے شور شرابہ کیا جس کے باعث اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا تھا اور بتایا کہ نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی تاہم جب آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن کے بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی ہوئی-

    پاکستان میں قانون کی حکمرانی جگہ نہ بناسکی :مصطفٰی لقمان

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ اور متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار منتخب کیا گیا ہےجہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

  • عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی:ان شااللہ تعالیٰ:: چودھری پرویز الٰہی

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی:ان شااللہ تعالیٰ:: چودھری پرویز الٰہی

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کیے گئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد وزارت اعلیٰ پر حلف برداری ہو گی۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتما دناکام ہوجائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے آج ملاقات میں کچھ چیزوں پر بات چیت ہوئی، بزدار صاحب ہی پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے پرپوز کررہے ہیں۔ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حلف برداری کا مرحلہ شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کریں گے پھر معاملہ اسمبلی جائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقت ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جب سپیکرکے لیے انتخاب لڑا تو سیکرٹ بیلٹ تھا، سپیکرانتخابات کیلئے 21 ووٹ پیپلزپارٹی اورنون لیگ سے حاصل کیے۔ اپنے تعلق کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے ووٹ حاصل کیے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرداری صاحب کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے جو قائم رہے گا، شہبازشریف ہمارے گھرآئے تو ان کی کہی گئی باتوں کی مخالفت ہوئی، مریم نواز کےکیمپ میں شہبازشریف کی کہی گئی باتوں کی مخالفت ہوئی۔ لیگی نائب صدر کا کیمپ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈائریکٹ کیمپ ہے۔ شریف برادران کو جو کہتے ہیں وہ کروا لیتے ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلیل مدت کیلئے حکومت رکھنے کا اشارہ بدل گیا اسی لیے ہم سےبات کی گئی، ہمیں کہا گیا کہ حکومت کی مدت پوری ہوگی، زرداری صاحب سندھ میں اپنی حکومت کی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لوگوں کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف تھا۔ وزیراعظم نے وزارت اعلیٰ کی کنفرم آفردی، بنی گالہ گئے اوراعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ فوری انتخابات کرانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا خیال ہے حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، حکومت کا مدت پوری کرنا پی ٹی آئی، زرداری صاحب اورہمیں سوٹ کرتاہے، ایم کیوایم کی کمی آج شام تک پوری ہوگئی ہے، ایم کیوایم کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ عمران خان سےملاقات میں کہا کہ ایم کیوایم جومانگتی ہےانہیں دے دیں۔ ایم کیوایم سے معاملہ طے ہوگیا ہے، فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔

    نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی۔ طارق بشیرچیمہ عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ طارق بشیرچیمہ میری کامیابی کیلئےپوری کوشش کریں گے۔ طارق بشیرچیمہ نےاسلم بھوتانی کوحکومت کوووٹ نہ دینے کا کہا۔ اسلم بھوتانی کوروکنے کی کوشش کی مگروہ نہیں رکے۔

  • وزیراعظم سےدرخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، چوہدری پرویز الہٰی

    وزیراعظم سےدرخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، چوہدری پرویز الہٰی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیرغلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں تحریک انصاف کے ارکان کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں وزیراعظم سے درخواست ہے وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔

    پی پی پی کا عوامی مارچ: لاہور میں جیالوں کاحکومت کے خلاف منفرد احتجاج

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ارکان کے مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چند اخبار اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش ہے اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈینینس کے تناظر میں لگائی گئی ہے جبکہ سرکاری اشتہارات کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

    کہیں نہیں جار رہے،ایسا سوچیں بھی مت،وزیراعظم کو یقین دہانی کروا دی گئی

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے مجھے حیرانگی ہے تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اگلے48گھنٹےاہم:عمران خان کاجانا یقینی:کپتان کےجانے سےبہارآئےیانہ آئے:یہ ہمارا…

  • نوازشریف کےقریبی ساتھی امجد فاروق نوازشریف سے بیزار ہوکرپاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے

    نوازشریف کےقریبی ساتھی امجد فاروق نوازشریف سے بیزار ہوکرپاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے

    گجرات:نوازشریف کی حرکتیں دیکھ کرقریبی ساتھی امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گجرات میں (ن) لیگ کے مرکزی رہنما الحاج امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

    الحاج امجد فاروق نے قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہیٰ، چودھری وجاہت حسین اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی موجودگی میں مسلم لیگ قائداعظم میں شمولیت کااعلان کیا۔

     

     

     

    چودھری پرویزالہیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج امجد فاروق کا ذاتی گھر گجرات میں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھاجاتا ہے، ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل فری تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ختم ہو، اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے،عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں، وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے، جنہیں مل کر حل کررہے ہیں۔

    چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا، نیت صاف ہو تو رب کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، گجرات میں 1122 کے مزید سٹیشن بنائے جارہے ہیں اور عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔

  • چوہدری پرویز الہی اورعثمان بزدارکی بلدیاتی الیکشن میں ملکرحصہ لینےکےحوالے سے مشاورت

    چوہدری پرویز الہی اورعثمان بزدارکی بلدیاتی الیکشن میں ملکرحصہ لینےکےحوالے سے مشاورت

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : فریقین نے باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا بلدیاتی الیکشن میں مل کر حصہ لینے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
    اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    ‏عوام کی حفاظت کرنے والے عوام کو مار رہے ہیں، زرداری، سرداری نظام قبول نہیں

    عثمان بزدار نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پرحقیقی معنوں میں اختیارات منتقل کیے جائیں گے اتحادی جماعت کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی جماعت ہے اورہمارا اتحاد پہلے سے مضبوط ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے تنقید کی پروا ہ کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودہدی پرویزالٰہی نے کہا کہ خلوص نیت کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں حکومت کے اتحاد ی ہیں اور رہیں گے۔چودہدی پرویزالٰہی
    بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لانے کیلئے بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی-

    چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو ختم نبوتؐ کے حوالے فریم کردہ قرآن پاک کی آیت اور حدیث کا تحفہ دیا پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی عامر جان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

    کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد