Baaghi TV

Tag: چکدا ایکسپریس

  • انوشکا شرما نے اپنے ہی پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ  کیوں کیا؟

    انوشکا شرما نے اپنے ہی پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. ان کا کیریئر تقریباً ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ انہوں نے رب نے بنا دی جوڑی، بینڈ باجا بارات، جب تک ہے جان، سلطان، پی کے، سنجو، این ایچ 10، فلوری جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے.انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا اور بلبل اور پاتال لوک جیسے پراجیکٹ بنائے جسے تنقیدی طور پر سراہا گیا۔یہ پروڈکشن ہائوس انوشکا شرما نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بنایا. انوشکا شرما اب اس پروڈکشن ہائوس سے الگ ہو چکی ہیں، الگ ہونے کی وجوہات اداکارہ نے کچھ یوں بتائی ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اداکاری کے کیرئیر پر فی الحال زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں اور اپنی بیٹی کی بہتر

    دیکھ بھال کرنا چاہتی ہوں ان دو وجوہات کے بناء پر میں نے اپنے پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے. انوشکا کے اس فیصلے کو ان کے بہت سارے مداحوں نے کافی سراہا ہے اور کہا ہے کہ بطور پروفیشنل اداکارہ انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے. یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما آخری بار بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو میں نظر آئی تھیں۔ وہ ہندوستانی کرکٹر جھولن گوسوامی کی بائیوپک چکدا ایکسپریس کے ساتھ فلموں میں واپسی کر رہی ہیں جس کا جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگا۔

  • انوشکا شرما بھارت میں لوریل پیرس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

    انوشکا شرما بھارت میں لوریل پیرس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

    اداکارہ انوشکا شرما ہندوستان میں لوریل پیرس کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں اداکارہ برینڈ ایمبیسیڈر بننے پر نہایت خوش ہیں انوشکا کے لوریل پیرس کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے اعلان پر ان کے مداح بھی ہیں کافی خوش.اداکارہ انوشکا شرما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ L’Oréal Paris کی تعریف کی ہے اور یہ بیوٹی انڈسٹری میں اعلیٰ اور مثالی پروڈکٹس کی وجہ سے خواتین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے. لوریل پیرس کی پراڈکٹس آج کی خواتین کی ضرورت ہے . میں لوریل پیرس کی برینڈ ایمبیسڈر بن کر کافی خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں بہترین انداز میں اپنی اس ذمہ داری کو نبھائوں گی. دوسری طرف دیویا ریڈی، جنرل منیجر لوریل پیرس کا کہنا ہے کہ ہم انوشکا شرما کو لوریل

    پیرل کی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اس برینڈ کی اچھے سے پرموشن کریں گی. ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ہندوستان میں سکن کی دیکھ بھال کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے انوشکا کے ساتھ ہاتھ ملانے پر کافی جوش ہیں. ہم بہت جلد اس حوالے سے مہم کا آغاز کرنے والے ہیں.یاد رہے کہ انوشکا شرما ہندوستانی سینما کا ایک بڑا نام ہیں اوران کا کسی بھی پراڈکٹ کا برینڈ ایمبیسڈر بننا اہمیت کا حامل ہے.

  • انوشکا شرما کی فلم چکداایکسپریس کی لندن میں شوٹنگ شروع

    انوشکا شرما کی فلم چکداایکسپریس کی لندن میں شوٹنگ شروع

    انوشکا شرما جو کافی عرصے سے سلور اسکرین سے دور ہیں، ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب فلم چکدا ایکسرپریس سے سلور سکرین پر واپسی کررہی ہیں. فلم چکدا ایکسپریس کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو چکی ہے اس میں انوشکا شرما ایک بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ انوشکا فلم کے لیے سخت ٹریننگ بھی کر رہی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ پروسیت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی چکدا ایکسپریس جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے جو 2012 میں پدم شری حاصل کرنے والی دوسری ہندوستانی خاتون کرکٹر بنیں۔ انوشکا شرما کا کہنا ہے اس فلم

    میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواتین بھی کرکٹ کھیل سکتی ہیں اور کھیل کے میدان میں اپنا نام بنا سکتی ہیں. وہ کہتی ہیں کہ عموما یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ہندوستان کی لڑکیاں کرکٹ میں اپنا کیرئیر نہیں‌بنا سکتیں ہم اس دقیا نوسی تصور کو اس فلم کے زریعے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے. اس فلم میں اداکارہ انوشکا شرما چار سال بعد اداکاری میں واپسی کر رہی ہیں.انوشکا آخری بار 2018 کی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک طویل وقفہ لیا اوراپنے پہلے بچے وامیکا کی پرورش میں‌مصروف رہیں.

  • انوشکا شرما کی فلموں میں واپسی، چکدا ایکسپریس کے لئے انگلینڈ میں تربیت

    انوشکا شرما کی فلموں میں واپسی، چکدا ایکسپریس کے لئے انگلینڈ میں تربیت

    انوشکا شرما بالی ووڈ کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز 2008 کی کامیاب رومانوی فلم، رب نے بنا دی جوڑی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کیا اور 2010 کی فلم، بینڈ باجا بارات سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے پی کے، سنجو، سوئی دھاگا، سنجو، دل دھڑکنے دو، این ایچ 10، اور فلوری جیسی مشہور بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ طویل عرصے سے سلور اسکرین سے دور رہنے والی اداکارہ اب ‘چکدا ایکسپریس’ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔اس کے لئے انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی ہے اور وہ انگلینڈ میں اس فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے تربیت بھی لے رہی ہیں. اس ھوالے سے وہ کافی پرجوش بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ فلموں میں واپسی کے

    لئے بہت خوش ہیں. یاد رہے کہ انوشکا آخری بار 2018 میں ریلیز ہوئی آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں دیکھی گئیں تھیں.انوشکا آج کل انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ اس فلم کی شوٹنگ کریں گی یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی.

    انوشکا شرما نے یش راج کے بینر تلے پانچ سال مسلسل ایک معاہدے کے تحت کام کیا ان کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے شاہ رخ خان ، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کیا. شائقین ان کی خوبصورت اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں.