Baaghi TV

Tag: چکر

  • فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    یاسر نواز کی فلم چکر جو کہ عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی وہ اب عید الاضحی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کی جا رہی ہے. یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی فلم چکر یوٹیوب پر جاری کرنے جا رہے ہیں.ندا یاسر نے کہا کہ ہمارے پرستاروں نے ہم سے بہت بار کہا کہ اس فلم کو یوٹیوب پر جاری کریں تو پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس عید پر اپنے پرستاروں کو فلم چکر ریلیز کرکے تحفہ دیا جائے. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ ، محمود اسلم و دیگر کے نام شامل ہیں. فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی

    زینت بنی تھی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی.چکر کوشائقین کی طرف سے بالکل بھی ریسپانس نہیں دیا گیا پہلے ہی ہفتے بلکہ دو دن کے بعد سے سینما ہالز خالی دکھائی دئیے. ندا یاسر اور یاسر نواز نے کہا تھا کہ ہالی وڈ فلم سینما گھروں میں‌لگنے کی وجہ سے ان کی فلم کو دیکھا نہیں گیا اورانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی وڈ کی فلموں کو نہیں لگایا جانا چاہیے کیونکہ ایک دن میں آدھے سے زیادہ شوزتو وہ فلمیں لے جایا کرتی ہیں. اس عید پر بھی دو بڑی فلموں‌کے ساتھ تھور فلم ریلیز کی جا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ تھور لگنے کے باوجود پاکستانی فلمیں کتنا بزنس کرتی ہیں.

  • کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں صبا قمر اور زاہد احمد کی ’گھبرانا نہی ہے‘ نیلم منیر اور احسن خان کی ’چکر‘ ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی ’پردے میں دو‘ اور امر خان اور عمران اشرف کی فلم ’دم مستم‘ کو ریلیز کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچ رہے ہیں چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

    ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کے اعتبار سے اب تک پاکستان کی سب سے منفرد فلم قرار دیا جا رہا ہے، اس فلم میں شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہ ہونے جیسے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

    فلم کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں جبکہ کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔

    اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ مسٹری مصالحہ تھرلر فلم ’چکر‘ میں نیلم منیر اور احسن خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیلم منیر کا ڈانس نمبر گانا بھی شامل ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم ’دم مستم‘ کی کہانی امر خان نے ہی لکھی ہے اور وہ فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہے جبکہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • نیلم منیر کی مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری،فلم عید الفطر پرریلیز کرنے کا اعلان

    نیلم منیر کی مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری،فلم عید الفطر پرریلیز کرنے کا اعلان

    پاکستان کی مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری ،فلم کو رواں سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ فلم ’چکر‘ کی شوٹنگ گزشتہ دو سے ڈھائی سال سے جاری تھی اور کورونا کی وجہ سے اس کی شوٹنگ اور ریلیز میں بھی تاخیر ہوئی تاہم اب فلم کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے-

    میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار،اداکارہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ندا یاسر اور نیلم منیر نے فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس چھوٹی عید پر سینما گھروں میں پیش کرنے کا اعلان کیا ندا یاسر نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے ’چکر‘ کو بنایا ہے جو کہ مکمل طور پر کمرشل فلم ہے اور شائقین اسے دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

    ماڈل و اداکارہ سبیکا امام کو قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں

    یاسر نواز نے بھی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ ʼʼآپ لوگوں نے ہمیشہ یاسر اور ندا کو پیار دیا۔ انٹرٹینمنٹ، تھرلر اور مسٹری سے بھرپور فلم ʼچکرʼ ایسی فلم ہے جو آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی

    یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ اداکار احسن خان اور جاوید شیخ بھی اسکرین پر نظر آئیں گے ممکنہ طور پر اس میں فیروز خان اور ماورا حسین بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    ہانیہ عامر اورفرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

    ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم کی کہانی ایک قتل کی گتھی سلجھانے کے گرد گھومتی ہے تاہم یہ فلم مکمل طور پر کمرشل ہے اور شائقین کو خوش کرنے میں کامیاب جائے گی ’چکر‘ میں شائقین کو سسپینس سمیت کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

    ’چکر‘ کی شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کی گئی ہے اور ٹیزر میں سندھ کے مختلف علاقوں کے مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی