Baaghi TV

Tag: چکن

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت برہمی کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت برہمی کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےصوبے میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے –

    اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےصوبے میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت کی،مریم نواز نے ٹماٹر،پیاز،ادرک،لہسن،مرچ اورلیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہےوزیراعلیٰ نے سبزیوں،دالوں،آٹا اورروٹی کے نرخ پربھی بریفنگ لی،انہوں نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

    پاکستان اور ایران کا زائرین کیلئےبارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا،انہوں نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

    وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کردیا، حنیف عباسی

  • چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ

    چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    چکن کا ریٹ 450 سے بھی کم تاہم ہوٹلوں پر کڑاھی گوشت و بار بی کیو کی قیمتیں ابھی تک پرانی اور زیادہ،عوام کا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ کچھ دنوں سے چکن کی قیمت 450 روپیہ فی کلو سے بھی کم ہے تاہم ہوٹل مالکان کی طرف سے مہنگائی کا رونا پھر بھی جاری ہے جب چکن کی قیمت 700 روپیہ فی کلو تھی تب ہوٹل مالکان نے چکن کڑاھی کی قیمت 1400 روپیہ فی کلو مقرر کی تھی اور لیگ پیس و لیگ پیس 450 روپیہ فی پیس کہ جس کا وزن بمشکل 250 گرام ہوتا ہے
    اب چکن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہوٹل مالکان نے قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی اور لوگوں کی جیبوں پر کھلے عام ڈاکہ زنی کی جا رہی ہے جس پر عوام نے پرائس کنٹرول مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ چکن کی قیمتوں کے مطابق ہوٹلوں کو قیمتیں کم و زیادہ کرنے کا پابند بنایا جائے
    اگر گوشت کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو ہوٹل مالکان بھی اپنی قیمتیں کم کریں اگر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو قیمت میں اضافہ کیا جائے نا کہ مہنگے گوشت کی آڑ میں سستا ہونے پر بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جائے

  • کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےچکن کی مصنوعی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے بھر میں چکن اور پولٹری مصنوعات کے نرخ میں مسلسل اضافے پر شدید برہم ہو گئیں،چکن کی پرائس کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردنی میں شامل ہے،ریٹ بڑھ گئے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن صوبہ بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں۔ پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں۔اپنے عوام کا احساس ہے، مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں۔چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے، نرخ پر نظر رکھی جائے۔

    سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزراء بلال یاسین، عاشق حسین، ایم پی اے سلمی بٹ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹریز، ڈی جی انڈسٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • کوئٹہ میں چینی مافیا کیخلاف کاروائی،12 سو ٹن چینی ضبط

    کوئٹہ میں چینی مافیا کیخلاف کاروائی،12 سو ٹن چینی ضبط

    کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات اور ڈی سی کوئٹہ نے اہم پریس کانفرنس کی ہے

    چینی کی قیمتوں میں بڑی کمی‘انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں،کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ 12 سو ٹن چینی ضبط کی گئی ہے‘منی لانڈرنگ کیحلاف ایف آئی اے کارروائی کررہی ہے ‘کوئٹہ ڈویژن میں چینی کی قیمت اس وقت 160 روپے ہے‘عوام کو اگر 160 روپے سے مہنگی چینی مل رہی ہوں تو فوری طور پر ڈی سی آفیس کو مطلع کریں ‘ کوئٹہ ڈویژن میں آٹے کی قیمتیں مستحکم ہے  پنجاب اور کوئٹہ کی قیمتیں ایک جیسی ہے ‘انتظامیہ کا اگلا ٹاسک دودھ ‘ گوشت اور چکن کی قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے ’چینی کے بعد اب دیگر اشیا کی قیتموں بارے کارروائیاں کی جائینگی ‘ کم اور غیر معیاری پیٹرول دینے والے 3 پمپ سیل کردئیے گئے ہیں

    کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ 10 ایکٹر کی قریب زمین پر گندے نالے کی پانی سے اگائی جانیوالی سبزیوں اور فروٹ کے فصل کا ضائع کردیا گیا ہے‘ڈویژن میں قلعہ عبداللہ پشین میں منشیات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے‘آج سے کوئٹہ میں بھی منشیات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے،

    دوسری جانب پرانی قیمتوں کی طرف واپسی، مہنگی چینی سستی ہونے لگی،چینی کی ایکس مل قیمت 150 روپے فی کلو پر آ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،ایکس مل اور ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی مزید 5 روپے سستی ہو گئی ہے ،ریٹیل میں چینی کے نرخ 170 روپے کلو سے گر کر 165 روپے کلو پر آگئے،

    10دن اہم، ستمبر بنا ستمگر،2دن،2 استعفی، بشری بیگم کی دوڑیں،لمبی قید

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    قصور
    مرغی فروشں کی من مانیاں جاری،سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر گوشت کی فروخت جاری،گاہکوں کے پوچھنے پر کہنے لگے ہم قانونی ریٹ کو نہیں مانتے،ہمارے ریٹ پر لینا ہے تو لو ورنہ چلے جاؤ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں دیگر اشیاء خوردونوش کی طرح مرغی فروشوں نے بھی اپنی من مانیاں کر رکھی ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی کو ملک فرقان سکنہ کھارا نزد قصور بائی پاس نے بتایا کہ میں بروز اتوار اپنے قریبی دکاندار سعید میئو سے گوشت لینے اس کی دکان پر گیا تو مجھے گوشت کا ریٹ 330 روپیہ بتایا جس پر میں نے اس دن کی لگی پرچی پر درج قیمت 281 پر گوشت فروخت کرنے کا کہا تو مجھے اس نے کہا کہ میں کسی سرکاری ریٹ کو نہیں مانتا اگر اسی ریٹ پر گوشت لینا ہے تو لے لو ورنہ دکان سے چلے جاؤ
    ضلع بھر میں ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان سے کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو اصل قیمتوں پر چیزیں مل سکیں اور اس مہنگائی کے دور میں لوگ سکھ کا سانس لیں

  • مہنگے چکن کے باعث فاسٹ فوڈ کا کاروبار بند

    مہنگے چکن کے باعث فاسٹ فوڈ کا کاروبار بند

    قصور
    چکن کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر بیشتر فاسٹ فوڈ و باربی کیو والے اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور،قیمتیں مہنگی ادویات،فیڈ کے باعث بڑھیں پولٹری فارم مالکان

    تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر کی طرح قصور میں بھی چکن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس سے شہری تو پریشان ہیں ہی اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ والے بھی سخت پریشان ہیں جن میں سے بیشتر نے مہنگے چکن کے باعث اپنے کاروبار ختم کر دیئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر چکن کی قیمت 200 سے 250 روپیہ فی کلو کے درمیان رہے تو ہمیں بچت آتی ہے اور کاروبار بھی چلتا ہے جبکہ چکن کی قیمتیں بڑھنے سے کاروبار نا ہونے کے برابر رہ گیا ہے کیونکہ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہیں اس لئے متوسط و غریب لوگ فاسٹ فوڈ و باربی کیو کا رخ نہیں کر رہے جس سے ہمیں بھی مجبوراً کاروبار بند کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پولٹری فارم مالکان کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمتیں فیڈ و پولٹری میڈیسن کی قیمتیں ڈبل ہونے کے باعث بڑھائی گئی ہیں لہذہ اگر چکن کا ریٹ کنٹرول کرنا ہے تو گورنمنٹ پولٹری فیڈ و میڈیسن کی قیمتیں اعتدال پر لائے