Baaghi TV

Tag: چکوال

  • جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بھی سیاست سیاست کھیلنے لگے

    جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بھی سیاست سیاست کھیلنے لگے

    چکوال :لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پرخبریں زیر گردش ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے جنرل فیض حمیدچکوال میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں شریک ہیںاور تحریک انصاف کے کارکن انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں ۔

    یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ جنرل ر فیض حمید کے ساتھ ان کے دوست احباب بھی ہیں اور وہ اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں ، چکوال میں ہونے والی اس بیٹھک کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے ، جسے سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے ،

    اس اہم بیٹھک میں کیا باتیں ہوئیں اور فیض حمید نے کس طرح علاقے کے لوگوں کے لیے مفاد حاصل کیا اس حوالے سے بھی ایک حیران کن خبر ہے کہ سارے MPA NNA سن لیں اکیلے جنرل فیض صاحب نے صرف 4 یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب کے فنڈ منظور کروائے ہیں

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص ان کی موجودگی میں چند منٹ گفتگو کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ آپ آرمی چیف بنتے ، اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نے جس طرح علاقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ، آپ نے اس علاقے کی چار یونین کونسل کے لے 25 ، 25 کروڑ کی گرانٹس فی الفور منطور کروائی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس علاقے کی خوشحالی کے لیے اس سے بڑھ کراپنا کردار ادا کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر جننرل ریٹائرڈ فیض حمد نے اس ہونے والی گفتگو کے اثبات میں کئی مرتبہ سرہلا کر تصدیق کی ، جنرل فیض حمید نے اس موقع پر علاقے کے لوگے کے لیے پہلے سے زیادہ فلاحی کاموں کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی حامی بھری

  • پوچھنا جرم بن گیا ،”تم کون ہواور کیا کررہے ہو”نامعلوم افراد کی فائرنگ بزرگ جانبحق

    پوچھنا جرم بن گیا ،”تم کون ہواور کیا کررہے ہو”نامعلوم افراد کی فائرنگ بزرگ جانبحق

    پوچھنا جرم بن گیا ،”تم کون ہو اور کیا کر رہے ہو”نامعلوم افراد کی فائرنگ بزرگ جانبحق

    چکوال (ایم قیصر شیخ ) تفصیلات کے مطابق چکوال میں پولیس چوکی بشارت کے علاقہ چھوئی رانجھا میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے محمد خان نامی بزرگ جاں بحق ہوگیا

    ذرائع کے مطابق مقتول نے نا معلوم مسلح افراد سے باز پرس کی “کہ تم کون ہو اور کیا کررہے ہو” جس پر وہ سیخ پا ہوگیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بزرگ محمد خان موقع پر دم توڑ گئے اور نامعلوم مسلح ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا.واقعہ کی اطلاع ملنے پر نئے تعینات ہونے والے کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری نوٹس لیا ، مرزا محمد یسین ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سرکل اور ضمیر حسین ایس ایچ او تھانہ چوآسیدنشاہ کو ہمراہ فورس موقعہ پر بھجوایا

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے کی ٹیمز کو بغرض حصول شواہدات موقع پر بلوا لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوآسیدنشاہ بھجوا دیا گیا کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر مرزا محمد یسین ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ اور ضمیر حسین ایس ایچ او تھانہ چوآسیدنشاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جارہے ہیں،اس موقع پر ڈی پی او چکوال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائیگا۔ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

  • چکوال سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کا انکشاف:شریں رحمان کا نوٹس

    چکوال سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کا انکشاف:شریں رحمان کا نوٹس

    چکوال :چکوال سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کا انکشاف:شریں رحمان کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    وفاقی وزیر شیری رحمان نے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو فوری طور پر پلانٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خام مال کی بلاسٹنگ اور کھدائی سے حیاتیاتی تنوع کو خطرہ ہوگا، مقامی باشندے اور جنگلات کے محافظ پلانٹ کے شدید مخالف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے، سیمنٹ پلانٹس کی وجہ سے علاقے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پہلے سے موجود 5 سیمنٹ پلانٹس کی وجہ سے زیر زمین پانی تیزی سے ختم کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کے مطابق یہ علاقہ 1200 ایکڑ کے قدرتی ذخائر پر محیط ہے اور علاقے میں مختلف قسم کے نباتات اور حیوانات موجود ہیں۔ قانون کے مطابق یہاں کان کنی جیسی سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہیں۔

    معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرنیوالے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    اپنے بیان میں وزیر ماحولیات نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی حیاتیاتی تنوع کے نقصان، آلودگی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے، رواں برس شدید گرمی سے ہزاروں ایکڑ قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماحولیات کے ساتھ زیر زمین پانی کا بھی تحفظ کرنا ہے۔

    سیمنٹ پلانٹ لگانے والوں کیلیے خوشخبری، صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے حکومتی پالیسی

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر بھی چکوال کے سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں قائم سیمنٹ پلانٹ سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ کچھ صارفین کی جانب کٹاس مندر میں ہونے والے پانی کے مسئلہ کو بھی اسی مسئلے سے جوڑتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسے پروجیکٹ زیر زمین پانی کی قلت کا سبب بنتے ہیں

    چکوال کی تمام سیمنٹ فیکٹریاں بند کرنے کی سپریم کورٹ سے استدعا کر دی گئی

    کٹاس مندر کت تالاب میں پانی کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر اٗس وقت کی پنجاب حکومت نے چکوال کے نزدیک قدیم کٹاس راج مندر کے قریب نئی سیمنٹ فیکٹریاں لگانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    ماحولیاتی امور پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں سیمنٹ فیکٹریاں زیر زمین پانی استعمال کرتی ہیں، جس کے باعث کٹاس راج مندر کا صدیوں پرانا تالاب بھی خشک ہوگیا۔

  • خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کے واقعات میں اضافہ

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کے واقعات میں اضافہ

    خواتین اوربچوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کے واقعات میں اضافہ

    بدنام زمانہ منشیات فروش کے کیس کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

    تھانہ صدر چکوال میں درج منشیات کے سال 2020 کے مقدمہ جس میں 49 کلو 200 گرام چرس، 6 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی تھی دوران سماعت و فیصلہ جناب افتخار النبی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے پولیس کی جانب سے حسنین شاہ سب انسپکٹر اور ساجد حسین اے ایس آئی کی بطور مدعی مقدمہ و انوسٹیگیشن آفیسر اچھی تفتیش و کیس چالان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر وقار احمد ملک کی جانب سے کیس کی بھرپور پیروی میں منشیات فروش مجرم محمد سرور ساکن چلاس ضلع دیامر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اورسزائے موت کا حکم سنایا ہے ,محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے حسنین شاہ سب انسپکٹر اور ساجد حسین اے ایس آئی کو کیس استغاثہ اور اچھی تفتیش و پیروی کرنے پر بھرپورشاباش دی ہے.

    دوسری جانب چکوال میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، تھانہ صدر کے علاقہ چکوالیاں میں نوجوان کی دوشیزہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ عدم موجودگی میں ملزم فرید ولد رحمت ہمارے گھر داخل ہوا،میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا متاثرہ دوشیزہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    قصبہ میانی میں 3 اوباش نوجوانوں کی کباڑ اکٹھا کرنے والے افغانی نژاد بچے سے بد فعلی،واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی، بچے کے والد نے تھانے میں درخواست دی اور کہا کہ قاسم،یحیی اور جمیل میرے بیٹے کو زبردستی بھٹہ پر لے گئے اور باری باری بدفعلی کی، موبائل فون پر وڈیو بھی بنالی،متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    تھانہ صدر کے علاقہ بلوکسر سے 6 سالہ طالبہ اغواء کی لی گئی ہے. والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی کو محمد خان نے دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ سکول کے قریب سے اغواء کیا ہے،بازیاب کروایا جائے،

    تھانہ صدر چکوال کے علاقہ موہڑہ کور چشم میں طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے، والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عدنان ولد اسلم اور سعود ولد الطاف نے میرے بیٹے شاہد کو ویران مکان میں لیجا کر زبردستی باری باری بدفعلی کی،

    تھانہ سٹی کے علاقے چھپڑ بازار سے نورپور سیتھی تحصیل کلر کہار کی رہائشی 25 سالہ نوجوان دوشیزہ لاپتہ ہو گئی، والد نے پولیس کو درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی اپنے کزن کے ساتھ شاپنگ کرنے بازار آئی تھی، تین بجے کے قریب(ن) نے اپنے کزن کو چھپڑ بازار میں مشہور جوس ہاؤس کے قریب پہنچنے کا کہا،جوس ہاؤس کے قریب ہم پہنچے تو وہاں پر(ن) موجود نہیں تھی اور اس کا موبائل بھی بند آرہا تھا میں نے اپنے بیٹی کو کافی ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کا پتہ نہ چل سکا، میری 25 سالہ بیٹی (ن)کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے 25 سالہ نوجوان دوشیزہ کی تلاش شروع کر دی ہے

    وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں بھی خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی،میانوالی تھانہ ہرنولی پولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرنے کیلئے موبائل سے ویڈیو بھی بنائی تھی،خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے’

    ایک اور واقعہ میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کی رہائشی سے ملزم حماد نے دوستی کی اور شادی کا جھانسہ دے کر کوٹ رادھا کشن بلوایا بعدازاں ویران جگہ پر کار کے اندر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی جبکہ اس کا دوست شیراز نگرانی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے

    کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں صوبے میں ہرروز کمسن بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں زیادہ تر واقعات میں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہتی ہے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر والدین میں بھی تشویش پائی جارہی ہے تعلیمی اداروں اور مساجد میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کےلئے خصوصی طور پر لیکچر دیے جائیں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت

    12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

  • عید منانے کا انوکھا اقدام، عوامی حلقوں میں پذیرائی

    عید منانے کا انوکھا اقدام، عوامی حلقوں میں پذیرائی

    تلہ گنگ کے گاؤں جبی شاہ دلاور میں عید انوکھے انداز سے منائی گئی.

    قاری محمد فیروز صدیقی صاحب کی تجویز پر اہلیان جبی شاہ دلاور نے عید کی چھٹیاں قبرستان کی صفائی میں گزاریں.

    عوام نے قبرستان کی صفائ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    قبرستان صفائی مہم کی خبر وائرل ہونے کے بعد دیگر علاقوں کے لوگوں نے قبرستان صفائی مہم کو سراہا.

    مہم کے سبراہ نے باقی لوگوں سے بھی گزارش کی کہ اس مہم شامل ہوں اوراپنے پیاروں کی قبروں کو بارشی پانی کے نقصان سے بچائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ارد گرد کے گاوں بھی اپنے اپنے مقامی قبرستانوں میں ایک دن ایسی مہم ضرور کریںآج آپ کریں گے کل کوئ آپ کے لئے کرے گا۔

    اہلیان جبی کے اس نیک عمل پر دیگر علاقے کے لوگوں نے اس مہم کو سراہا اور اس نیک عمل کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا اعلان کیا.

  • سپروائزر کا فارم میں مزدوروں پر تشدد، ویڈیو وائرل

    سپروائزر کا فارم میں مزدوروں پر تشدد، ویڈیو وائرل

    تلہ گنگ کے علاقے دھرابی کے قریب فارم میں غریب مزدور پر ظلم کی انتہا.

    دو مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے دھرابی میں ایک فارم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو ڈنڈوں سے دو لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے.

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فارم سپروائزر نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے.

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل:

    تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل:

    تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل: ریسکیو 1122چکوال

    (تلہ گنگ) بھرپور روڈ پیر ناڑہ کے مقام پر نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے.
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی.

    ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق ٹہی کے رہائشی 3 نوجوان عید کے تیسرے روز سیروتفریح اور نہانے بھرپور روڈپیر ناڑہ دربار گئے جہاں تالاب نما جگہ پر نہانے کے دوران 3 نوجوان ڈوب گئے اور موقع پر جانبحق ہو گئے.

    جنہیں بچانے علاقہ کا ایک اور شخص ڈیم میں اترا جو انہیں بچاتے ہوئے زخمی بھی ہوا.

    ریسکیو ٹیم نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد ڈیڈ باڈیز نکالیں.

    زخمی شخص اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

    چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

    چکوال صدر سرکل کے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو گئے۔
    طلائی زیورات،نقدی اور گائے بھینسوں کی چوریاں آئے روز کا معمول بن گئیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ چکوال پولیس صدر سرکل چکوال کے شہری اور دیہی علاقوں میں چوریوں کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ،چوری کی مسلسل وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے،تفصیلات کیمطابق گزشتہ چند ہفتوں سے نہ صرف چکوال شہر بلکہ گردونواح کے دیہاتوں میں بھی گھروں،ڈیروں اور دکانوں میں چوری کی وارداتوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نامعلوم چور شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی، گھریلوسامان،موٹرسائیکلوں اور گائے بھینسوں سے محروم کرچکے ہیں،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کردیا ہے،عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

  • ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    محکمہ موسمیات نے آئیندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    لاہور : محکمہ موسمیات نے منگل 2 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔جس کی وجہ سے راولپنڈی،اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال،خوشاب میں بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال خوشاب اور سرگودھا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آیندہ ہفتے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ ہفتے بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرد ہواوں کا بھی راج ہوگا۔

    لاہور شہر کا موسم بھی تیور بدلنے لگا، گزشتہ چند روز کی نسبت آج کے روز سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔