Baaghi TV

Tag: چھتیس گڑھ

  • نکسل باغیوں کی آڑ،بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں مزید 36 افراد کوقتل کردیا

    نکسل باغیوں کی آڑ،بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں مزید 36 افراد کوقتل کردیا

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں نکسل باغیوں کے نام پر بھارتی فورسز نے پسماندہ طبقات کے حقوق کی آواز بلند کرنے والوں پر ظلم کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں مزید 36 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایک سال کے دوران نکسل باغیوں کے خلاف کارروائیوں کے نام پر 400 سے زائد افراد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چھتیس گڑھ کے علاقے نارائن پور میں کارروائی کرتے ہوئے ماؤ نواز باغیوں کے اہم ترین رہنما نَمبالا کیشو راؤ عرف بساوراجو کو ہلاک کر دیا ہے۔

    بساوراجو کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) کا جنرل سیکریٹری اور نکسل تحریک کا سرکردہ چہرہ قرار دیا گیا۔امیت شاہ کے مطابق "آپریشن بلیک فاریسٹ” کے تحت اب تک 54 نکسلائٹ گرفتار اور 84 جنگجو ہتھیار ڈال چکے ہیں، جن میں سے متعدد کا تعلق چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹرا سے ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں نکسل تحریک کا آغاز 1967 میں ہوا تھا، اور 2000 کی دہائی کے وسط تک اس تحریک کا اثر بھارت کے تقریباً ایک تہائی علاقے تک پھیل چکا تھا، جب کہ نکسل باغیوں کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان بتائی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے ماؤ نواز گروہوں کے خلاف جاری شدید کریک ڈاؤن نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جنم دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور

    نیتن یاہو کو بڑا جھٹکا: اسرائیلی عدالت نے شاباک سربراہ کی معزولی کالعدم قرار دے دی

    خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ نے اسلام آباد کو دھول چٹا کر پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنا لی

  • بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    بھارتی فوج نے چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی باغی جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔

    تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایسے ہی ایک ملٹری آپریشن میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 26 جنگجوؤں کے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں ریاستوں چھتیش گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزورام اور منی پور سمیت متعدد ریاستوں میں ہندوستان سے علیحدگی کی تحریکیں روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

  • بھارتی ریاست چھتیس گڑھ   میں   باغیوں کا حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    چھتیس گڑھ:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر ماو نواز باغیوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکسل باغیوں نے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں 8 پولیس اہلکار اور ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک سیکیورٹی اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے،پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت گاڑی میں 20 اہلکار موجود تھے۔

    پچھلے دنوں چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ماو نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس میں دونوں طرف سے لوگوں کی ہلاکت ہوئی بھارت کی بہت سی ریاستیں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے تنگ ہیں جبکہ آئے روز فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ لوگ جان سے جاتے ہیں، چھتیس گڑھ میں ہونے والا حملہ بھی بھارت میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    معروف بھارتی اداکارہ نے نند ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    یہ حملہ گزشتہ دو برسوں کے دوران نکسل باغیوں کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ ہے، اس سے قبل اپریل 2023 میں ہونے والے ایک حملے میں 10 پولیس اہلکار اور ایک سویلین سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • بھارت میں گائے کے پیشاب کی سرکاری سطح پر خریداری شروع

    بھارت میں گائے کے پیشاب کی سرکاری سطح پر خریداری شروع

    رائے پور : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ گائے کے پیشاب کی سرکاری طور پر خریداری کرنے والا پہلا صوبہ بن گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پانچ لٹر گو موتریعنی گائے کا پیشاب بیچ کر 20 روپے کی آمدن کے ساتھ اس منصوبے کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ بگھیل اپنے گھر سے گائیوں کا پیشاب لے کر ایک خریداری مرکز پہنچے تھے،انہوں نے پانچ لٹر گؤ موتر فروخت کیا اور رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کرادی۔

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    رپورٹ کے مطابق کانگریس کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ نے گائے کے فضلات کی خریداری کو توسیع دیتے ہوئے اب گائے کے پیشاب کی خریداری کا بھی باضابطہ آغاز کر دیا ہے اس کے لیے ریاست کے کئی اضلاع میں باضابطہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں بالخصوص گؤ شالاؤں میں رکھی گئی گائیوں کے پیشاب خریدے جائیں گے۔

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ گائے کے پیشاب کی خریداری کا سرکاری ریٹ 4 روپے فی لٹرمقرر کیا گیا ہے پہلے روز لوگوں نے گائیوں کا 2300 لٹر پیشاب فروخت کیا گؤ شالہ کمیٹیوں اورخود امدادی گروپوں کو گؤ موترکی خریداری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    سروگیسی کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے الزام پر 3 سال قید کی سزا

    وزیر اعلیٰ بگھیل کے مطابق گائے کے پیشاب سے ‘برہم استرا‘ نامی جراثیم کش محلول اور ‘جیوامرت‘ نامی کھاد تیار کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت سماج کے تمام طبقوں کے لوگ گائے کا گوبر 2 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں، 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم گائے کے گوبر فروشوں، گوٹھن کمیٹیوں اور خواتین کے گروپوں کے کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے-

    واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گائے کے فضلات کی خریداری کی اسکیم کا آغاز سن 2020 میں کیا تھا۔ وہ پہلے ہی 2 روپے فی کلوگرام کے حساب سے گائے کا گوبر خرید رہی ہے اس گوبر کو نامیاتی کھاد بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور بھارتی فوج کا سپاہی گرفتار

  • بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

    بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

    چھتیس گڑھ:بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ لگ گئی جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

    مقامی پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور کیپٹن اے پی شریواستو ہلاک ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا، پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بگھیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دونوں پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں ابھی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس المناک حادثے میں ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو کی موت ہو گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اوپر والا اس وقت ان کے اہل خانہ کو طاقت اور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔