Baaghi TV

Tag: چیئرمین ایف بی آر

  • آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی،وزیر خزانہ

    آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی،وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیل انڈسٹری میں اصلاحات کا عمل پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا-

    چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی، جبکہ نان فائلرز کو سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا ہاؤسز کے خلاف ایف بی آر میں ٹیکس جمع نہ کرانے کا مسئلہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ میڈیا ادارے ملازمین سے ٹیکس تنخواہوں سے کاٹ لیتے ہیں لیکن جمع نہیں کراتے۔

    اجلاس میں اسٹیل انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیرف اصلاحات سے انڈسٹری بند ہونے کے خدشات ہیں، لہٰذا ان اصلاحات کو کم از کم ایک سال کے لیے مؤخر کیا جائے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو بتایا کہ اسٹیل انڈسٹری میں اصلاحات کا عمل پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اصلاحات پر عملدرآمد اور متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔

    اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ، انڈسٹریل پالیسی، اور ایف بی آر کی نگرانی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ٹیکس نظام کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

  • مبشر لقمان کی خبر سچ ثابت،نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کر دی گئی

    مبشر لقمان کی خبر سچ ثابت،نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کر دی گئی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، عاصم احمد نئےچیئرمین ایف بی آرتعینات کر دیئے گئے

    چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،وفاقی کابینہ نے عاصم احمدبطورچیئرمین ایف بی آرتعیناتی کی منظوری دی وفاقی کابینہ نےچیئرمین ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وفاقی کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی بھی منظوری دیدی وفاقی کابینہ کو ملکی توانائی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے توانائی کے شعبہ کو نظر انداز کیا،یکم مئی سے بجلی لوڈشیڈنگ روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی حکومت چیئرمی ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کو آج عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو ہٹایا جائے گا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ان کا کردار نمایاں ہے۔

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی حکومت آئی جس میں شہباز شریف وزیراعظم بن گئے، اب نئی وفاقی حکومت نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی ایف آئی اے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون عامر فاروق بھی فارغ کر دیئے گئے،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق  نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف بیرون ممالک سے شواہد کے نام پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے گئے