Baaghi TV

Tag: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

  • آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

    آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

    راولپنڈی: پاکستان کے سرکاری دورے پرچیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی بی اے سکھرمیں پنوعاقل گیریژن کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپوکا انعقاد

    بعد ازاں 11 واں دور پاکستان – آسٹریلیا، دفاعی اور سیکورٹی مذاکرات اور1.5 ٹریک سیکورٹی ڈائیلاگ کا آٹھواں دور جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا پاکستان کی جانب سے سربراہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا نے قیادت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے پاکستان اور آسٹریلیا کی دفاعی افواج کے درمیان باہمی تبادلوں، تربیتی پروگراموں، مشترکہ مشقوں اور دیگر دفاعی سرگرمیوں کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاک فوج کے خلاف سازش میں مصروف:پراپیگنڈہ بھی اورنفرت…

    آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اور سلامتی مذاکرات 2006 میں شروع کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان اور آسٹریلیا میں متبادل بنیادوں پر باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے ہیں اس فورم کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات بتدریج وسیع تر ہو رہے ہیں۔

    آسٹریلوی معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو سہ فریقی خدمات کے دستے نے "گارڈ آف آنر” پیش کیا۔

    وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر

  • عمان رائل نیوی کمانڈر کی راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    عمان رائل نیوی کمانڈر کی راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ایڈمرل سیف ناصر محسن الرحبی نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی اور علاقائی امور کے علاوہ دوطرفہ فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وئردیر:چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ،دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے موجودہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان عمان تعاون خطے میں امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں طویل مدتی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    دوسری جانب عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ایڈمرل سیف ناصر محسن الرحبی نے عمان کی مسلح افواج کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

    لاہور:غیرت کے نام پرشوہر نے بیوی کو قتل کردیا