Baaghi TV

Tag: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

  • چیئرمین سینیٹ سے الجیریا اور جرمنی کے سفراء کی ملاقاتیں

    چیئرمین سینیٹ سے الجیریا اور جرمنی کے سفراء کی ملاقاتیں

    الجیریا کے سفیر ابراہیم رومانی اور جرمنی کی سفیر انا لیپل نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق الجیریا کے سفیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، پارلیمانی روابط، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے الجیریا کے وفد کی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں بھرپور شرکت کو سراہا اور اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر زور دیا۔ الجیریا کے سفیر نے اپنی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا اور سینیٹ کے صدر کی جانب سے باضابطہ دورے کی دعوت بھی دی۔بعد ازاں جرمنی کی سفیر انا لیپل نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، پارلیمانی سفارت کاری، اقتصادی تعاون اور دفاعی شراکت داری پر بات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں جرمنی کے لیے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ فعال ہے اور تمام جماعتوں کے ارکان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

    چیئرمین نے موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ مواقع کا ذکر کرتے ہوئے فنی و پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے سلسلے میں جرمنی کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا اور جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

    پاکستان کی بنگلادیش کو چاول برآمدات، ٹینڈر کھل گیا

    خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل

    امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

  • سینیٹر دنیش کمار اقلیتی کاکس کے کنوینر مقرر، 15 رکنی کاکس تشکیل

    سینیٹر دنیش کمار اقلیتی کاکس کے کنوینر مقرر، 15 رکنی کاکس تشکیل

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اقلیتی کاکس کی نئی تشکیل کی منظوری دے دی اور سینیٹر دنیش کمار کو کاکس کا کنوینر مقرر کر دیا۔

    اقلیتی کاکس کے 15 اراکین میں سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر پونجو مل بھیل، سینیٹر خلیل طاہر سندھو، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، کیسو مل کھیل داس، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظی، اسفنیار بھنڈارا، رمیش لال، نوید عامر، نیلم، جیمز اقبال، رمیش کمار ونکوانی اور سنجے پروانی شامل ہیں۔

    کاکس کے کنوینر مقرر ہونے پر سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے اعتماد کے شکر گزار ہیں، اقلیتی برادری کے لیے مؤثر قانون سازی، فلاح و بہبود اور ملک کی بھلائی ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔

    پاکستان میں وائی فائی 7 کی منظوری، 6 گیگا ہرٹز بینڈ کا اجرا

    مائیکروسافٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی ٹیکنالوجی تک رسائی بند کر دی

    جنرل اسمبلی اجلاس،نیویارک میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    پاکستان میں سیلاب سے تباہی، چین کا بھرپور امداد کا اعلان

  • پاکستان  سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

    پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل سیلابی صورتحال سے دوچار ہے،غم کی اس گھڑی میں متاثرین کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سرکٹ ہاؤس ملتان میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔سجادہ نشیں درگاہ موسیٰ پاک شہید سید ابوالحسن گیلانی ،سید مجتبیٰ گیلانی اور صدر انجمن اسلامیہ سید عمران حسن گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں اانجمن اسلامیہ کی فلاحی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اسلامیہ کی ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کےلئے فلاحی اور علمی حوالے سے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس حوالے سے یہاں بہترین پلیٹ فارم مہیا کئے گئے۔عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ ولسلم کے موقع پر ہر سال جو انتظامات کئے جاتے ہیں وہ لوگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔چئیرمین سینٹ نے مزید کہا کہ گیلانی لاء کالج تعلیمی اعتبار سے ایک بہترین درسگاہ ہے۔اس درسگاہ کے 10 پی ایچ ڈی سکالر اس وقت موجود ہیں جو ایک اعزاز ہے۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صحافیوں نے قومی یکجہتی کےلئے ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کیا جو قابل تعریف یے۔اس سے قبل پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے ملک بھر سے آئے ہوئے سینئر عہدیداروں، کے ہمراہ چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی اور پیکا ایکٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔آخر میں پاکستان بھر کے سیلاب متاثرین اور سید تنویر حسن گیلانی کی روح کے ایصال ثواب کےلئے دعا کرائی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ وائرل،غلطی یاکچھ اور