Baaghi TV

Tag: چیئرمین پی سی بی

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی-

    لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا،تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترا نہ بھی لانچ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہےخطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی،پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔

    تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرکت کی، فرنچائز اونرز، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سری لنکن نائب وزیر برائے اسپورٹس نے کہا کہ محسن نقوی کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے اور ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا خیرمقدم کرتے ہیں،اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچ سری لنکا میں ہو رہے ہیں اورمیزبان ملک کے عزت و احترام کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

    محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر اسپورٹس کے درمیان ملاقات میں کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، میچزکی کامیاب میزبانی اوردونوں ممالک کے درمیان شراکت داری بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی،پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا کی میزبانی سے نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بھی فروغ ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6:30 بجے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

    حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

    کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

  • ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی ، اس پر عمل کریں گے

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پرکہنا ہے کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی من و عن عمل کریں گے-

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ،محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ سے متعلق پی سی بی کے مؤقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیاکھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کی۔

    محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی 20سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے،ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی، پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی ، اس پر من و عن عمل کریں گے،سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو اصولوں پر چلنا چاہیے،ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں،کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔

  • رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

  • چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی

    آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ کیلئے ذکا اشرف کی خدمات کو سراہا ،آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھی ہم آہنگی ہے، آسٹریلوی وزیراعظم نے کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کو ہدایت کی کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے،

    سڈنی میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی،تقریب میں دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے بھی شرکت کی،آسٹریلوی وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہا ،آسٹریلوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں، انہوں نے اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں پاکستان ٹیم کو مدعو کیا، انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں، اس طرح کے دورے ہمیں نہ صرف کھیل بلکہ اپنے طرز عمل کے ذریعے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں

    کرسی آنی جانی چیز ہے آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا ، ایسے کام کئے جانے چاہئیں کہ لوگ بعد میں یاد رکھیں ،رضوان کا ذکا اشرف سے مکالمہ
    چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی میلبرن میں کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین ذکاء اشرف کی میلبرن میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی روداد سامنے آگئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سے ملاقات سے پہلے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ذکاء اشرف کو ٹف ٹائم دینے کا پلان بنایا،قومی کرکٹ ٹیم میں پلیئر پاور پھر سے سر اٹھانے لگی ،محمد رضوان نے ذکا اشرف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا ، ایسے کام کئے جانے چاہئیں کہ لوگ بعد میں یاد رکھیں ، معلوم ہونا چاہئے کہ ورلڈکپ کون کھیلے گا کون نہیں، ذکا اشرف نے سابق کپتان بابراعظم سے کہا کہ بابر اعظم آپ بھی کچھ بولیں ،جس پر بابر اعظم نے کہا کہ چیئرمین صاحب ، سب اچھا ہے سب ٹھیک چل رہا ہے ،

    ذکاء اشرف کی آسٹریلین لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میگ گرا کو پاکستان کیلئے کام کرنے کی پیشکش
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے آسٹریلین لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میگ گرا کو پاکستان کیلئے کام کرنے کی پیشکش کر دی ،کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ پاکستانی بولرز کو نکھارنے میں رول ادا کریں ، میگ گرا نے جواب میں کہا کہ اکستان کیلئے کام کرنا اعزاز ہوگا مجھے سوچنے کیلئے وقت دیں ، فی الحال آئی پی ایل میں مصروف ہوں لیکن آفر پر سوچنے کیلئے وقت درکار ہے ، میگ گرا کو آفر دینے کے موقع پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ بھی موجود تھے

    پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

  • چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل پوری تعداد میں دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی کہا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی پی ایس ایل 7 اورغیر ملکی ٹیموں کے میچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔


    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرالیں۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی شیڈول کے مطابق 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچے گی 13، 14 اور 16 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔

    اس حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد فینز کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا ویسٹ انڈیز پاکستان کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ