Baaghi TV

Tag: چیئرمین پی ٹی اے

  • مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی اے

    مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی اے

    چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی-

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ امیدوار کمپنیاں 27 فروری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتی ہیں ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر سیکیورٹی ڈپازٹ (بینک گارنٹی) جمع کرانا ہوگی۔

    ڈی جی لائسنسنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے پاکستان اس وقت خطے میں نچلے درجے پر تھا، جو ایک بڑا چیلنج تھا تاہم حکومت نے 597.2 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنا دی ہے،کوالٹی آف سروس اور کوریج بڑھانے کے لیے سپیکٹرم نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ فائیو جی لانچ کے لیے 9 سالہ مرحلہ وار پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

    اسرائیل نے مسجدالاقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا،حماس کی شدید مذمت

    ہر آپریٹر ہر سال ایک ہزار نئی سائٹس لگائے گا ان میں سے 200 سائٹس ان علاقوں میں ہوں گی جہاں نیٹ ورک کے مسائل ہیں دیہی اور شہری علاقوں کے لیے باقاعدہ کوریج پلان جمع کرانا ہوگا، ٹاور فائبرائزیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ کرنا ہوگا،فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، ڈی جی لائسنسنگ نے واضح کیا کہ فائیو جی سروسز فوری طور پر پورے ملک میں دستیاب نہیں ہوں گی بلکہ مرحلہ وار توسیع کی جائے گی۔

    پہلے 2 سال کے لیے فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کم از کم 20 ایم بی پی ایس مقرر کی گئی ہے فائیو جی لانچ کے وقت ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہو گی تخمینہ ہے کہ فائیو جی آکشن کے بعد ملک میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد تک اضافہ ہوگا راونڈ ون میں آپریٹرز کے لیے 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں سپیکٹرم خریدنا لازمی ہوگا سپیکٹرم کیپ بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ کوئی ایک آپریٹر کسی ایک بینڈ میں تمام سپیکٹرم حاصل نہ کر سکے۔

    رمضان المبارک 2026 : وفاق نےدفتری اوقات کا اعلان کردیا

    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا کہ فائیو جی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں فائیو جی انیبلڈ اسمارٹ فونز 35 ہزار سے 45 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہوں گے، ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کی سہولت کے لیے یہ فونز آسان اقساط پر بھی فراہم کریں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    پی ٹی اے حکام کے مطابق حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز کے مطالبے پر آکشن کے روز ڈالر ریٹ فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فونز کی خریداری پر وصول کیا جانے والا ٹیکس پی ٹی اے کو نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو جاتا ہےانہیں آئی فون پر عائد ٹیکس کی مخصوص تفصیلات کا علم نہیں۔

    پاک سعودیہ معیشت سے متعلق ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں،سعودی سفیر

  • جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے،چیئرمین پی ٹی اےکا اعتراف

    جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے،چیئرمین پی ٹی اےکا اعتراف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ٹیلی کام) نے ’جاز‘ کی سروس کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا،چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعتراف کیا کہ سینیٹرز کی بات سے متفق ہوں، جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے۔

    پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں جاز پر صارفین سے 6 ارب سے زائد روپے کی اضافی وصولیوں کا ایجنڈا کمیٹی میں زیر بحث آیا،چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ٹیرف تو بڑھا دیے جاتے ہیں کیا جاز کوالٹی آف سروس بھی مہیا کرتا ہے؟ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعتراف کیا کہ سینیٹرز کی بات سے متفق ہوں، جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے۔

    کمیٹی کے رکن سینیٹر ندیم بھٹو نے ٹیلی کام کمپنی جاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جاز کو 2010 سے استعمال کر رہا ہوں، اکثر والد سے ڈانٹ پڑتی ہے کہ کال ہی نہیں لگتی، جاز کی سروس ہائی وے پر بالکل بھی نہیں ہوتی، جاز کی ہائی وے پر صرف ٹو جی کی سروس آتی ہے، کیا پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے؟۔

    ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کا انکشاف

    چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ٹیرف اور صارفین کے تحفظ کا ریگولیشن ہے، جاز جب بھی ٹیرف بڑھائے گا تو پی ٹی اے سے پہلے منظوری لے گا، آڈٹ نے جو پیرا لکھا ہے، پی ٹی اے نے جواب دے دیا ہے، سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے،2024 میں 19 فیصد ٹیرف جاز نے بڑھایا تھا، جاز کو ریگولیٹ کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں بیلنس قائم رہے، اسپیکٹرم کی نیلامی تک کوالٹی کا مسئلہ رہے گا، پی ٹی اے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تیار ہے-

    انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم سے گزشتہ ہفتے ملاقات میں بھی درخواست کی کہ اسپیکٹرم کی نیلامی جلد کروائی جائےپاکستان میں ہر سیکٹر کے اندر کارٹیلائزیشن بنا ہوا ہے، ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا،جاز کو ایک حد تک رکھا ہوا ہے، جاز تو اس سے زیادہ ٹیرف بڑھانا چاہتا ہے، اگر کہیں کسی صارفین سے اوور چارج ہوا ہو تو ہم واپس کروا دیتے ہیں، اس وقت واحد ٹیلی کام کمپنی یو فون ہے جو نقصان میں جارہی ہے، 18 ماہ سے یوفون اور ٹیلی نار کا انضمام تاخیر کا شکار ہے۔

    چین کا نیا میگا ڈیم ، بھارت میں آبی جنگ کے خدشات

    کمیٹی میں موجود سینٹرز نے ٹیلی کام کمپنی یوفون پر بھی تنقید کی، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوفون پر ابھی تک حکومت کا اثر ہے، اس وجہ سے نقصان میں ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یوفون کی ساری مینجمنٹ پرائیویٹ ہے، سرکار کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

    چیئرمین کمیٹی پلوشہ خان نے چیئرمین پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ابھی جاز جو ٹیرف بڑھا رہا ہے، کیا اس سے پی ٹی اے متفق ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جاز کا کسی صورت دفاع نہیں کروں گاکمیٹی کو سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اس وقت 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم ہم استعمال کر رہے ہیں، انٹرنیٹ کا مسئلہ انٹرنیٹ کی کیپسٹی کی وجہ سے ہے، مختلف عدالتوں میں اسپیکٹرم کے کیسز چل رہے ہیں۔

    سینیٹر سیف اللہ نیازی نے استفسار کیا کہ اسپیکٹرم کے کیسز عدالتوں میں کس نے دائر کیے ہیں؟ سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ اسپیکٹرم سے متعلق عدالتوں میں کیسز کا فریق فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ ہے وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو یہ تو بتا دیا کہ اسپیکٹرم کا عدالتوں میں کیسز سن ٹی وی نے کیا ہوا ہے، تاہم وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام سن ٹی وی کے مالکان کے نام سے لاعلم نکلے-

    دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ

    جس پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ سن ٹی وی کا مالک کون ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے ممبر لیگل وزارت آئی ٹی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ممبر لیگل ہیں اور آپ کو سن ٹی وی کے مالک کا نام تک معلوم نہیں ہے؟، آپ کمیٹی سے جائیں اور جاکر سن ٹی وی کے مالک کا نام پتہ کرکے لے آئیں-

    سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ میڈیا میں سب کو اس بارے میں پتہ ہے لیکن حکومت کے لوگ ڈر کے مارے عقیل کریم ڈھیڈی کا نام نہیں لیتے، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی طلب کرلے۔

    بعد ازاں اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر چیزیں بیچ رہے ہیں، اس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس لگا رہا ہےسیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ ای کامرس آئی ٹی میں نہیں آتا، یہ وزارت کامرس کے ماتحت آتا ہےسینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ای کامرس آئی ٹی کا حصہ ہے، اس پر ٹیکس لگنا شروع ہوگئے تو انڈسٹری آگے نہیں بڑھ سکے گی، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ای کامرس پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر حکام کو طلب کرلیا۔

    سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

    اجلاس میں سینیٹر ہمایوں مہمند نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر موبائل فون سروس کا مسئلہ اجاگر کیاچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یونیورسل سروس فنڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیاں آبادی کو مد نظر رکھ کر سروس فراہم کرتی ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں آبادی سے دور ٹاورز لگائیں تو پھر بھی مسئلہ آتا ہے، گوادر میں ٹیلی کام کمپنیوں کے صرف 22 ٹاورز ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ سیلاب میں کتنے ٹیلی کام ٹاورز کو نقصان پہنچا ہے، کمیٹی نے ٹیلی کام ٹاورز کی تفصیل مانگی تھی، تباہ ہونیوالے ٹاورز کی تفصیل نہیں لائے۔

    ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

  • روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے

    روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر جنگ کے دوران پاکستان مخالف پروپیگنڈ ے، ”ذہانت اے آئی“ کے دعوے، اور کرپٹو کونسل کے معاملات زیر بحث آئے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی کے زیر صدارت ہوا چیئرپرسن کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ جنگ کے دوران ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر جو منفی مہم چلائی گئی، اس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کیا اقداما ت کیے؟ کیا کسی یوٹیوب چینل کو بلاک کیا گیا؟-

    چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ ادارے کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، یا تو مکمل چینل بلاک کرنا یا صرف مخصوص مواد کو، پی ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتا ہےاور گزشتہ پانچ ماہ میں 45 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں یوٹیوب سے متعلق 90 فیصد، ٹک ٹاک سے 76 فیصد اور فیس بک سے 72 فیصد شکایات شامل ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں سیاسی نوعیت کا مواد ہٹانے سے انکار کر دیتی ہیں اور انفرادی شکایات پر
    بھی صارف کو براہ راست جواب دیتی ہیں، پی ٹی اے نے سرکاری اداروں کے لیے ایک علیحدہ پورٹل بھی تیار کیا ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کہا جائے کہ وہ پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کریں کیونکہ اب وہ اسے ممکنہ مارکیٹ سمجھنے لگے ہیں۔

    اجلاس میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے ”ذہانت اے آئی“ کے دعوے پر بھی سخت سوالات کیے گئے حکام نے وضاحت دی کہ یہ منصوبہ وزارت کا نہیں بلکہ ایک پرائیویٹ کمپنی کا تھا، تاہم وفاقی وزیر نے اس کا دعویٰ سرکاری حیثیت سے کیا جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے اعتراض کیا کہ بعد میں اس بیان کی کوئی سرکاری تردید نہیں آئی۔

    کمیٹی نے ”ذہانت اے آئی“ سے متعلق ایجنڈا آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر خود کمیٹی میں آ کر وضاحت پیش کریں، بصورت دیگر وزیر اعظم کو خط لکھا جائے گا۔

    کرپٹو کرنسی سے متعلق بحث میں سینیٹر افنان اللہ نے اعتراض کیا کہ کرپٹو کونسل وزارت خزانہ کے بجائے وزارت آئی ٹی کے پاس ہونی چاہیے تھی کیونکہ آئی ٹی اس کا اصل دائرہ اختیار ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھایا کہ اگر کرپٹو سے متعلق کوئی بڑا فراڈ ہو جائے تو ذمہ دار کون ہوگا؟

    سیکریٹری آئی ٹی نے جواب دیا کہ وزارت صرف پالیسی سازی میں معاونت کرتی ہے، ریگولیشن کا کام ان کا دائرہ اختیار نہیں اس پر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کرپٹو پر واضح قانون سازی کی جائے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کے اختتام پر بتایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ ہوچکا ہے، جس میں اظہار رائے کی آزادی اور ریا ست کے تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،سینیٹر پلوشہ خان نے سوال کیا کہ اگر کسی کی عزت سوشل میڈیا پر اچھالی جائے تو اس کا کیا حل ہوگا؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انفرادی شکایات پر بھی 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی جاتی ہے۔

  • فائر وال  منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

    فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد (محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی آٹی میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ فائر وال کے منصوبہ کی تحریک انصاف حکومت نے منظوری دی،پی ٹی اے پہلے سے موجود ڈبلیو ایم ایس کی تیسری اپگریڈیشن کررہی ہے ڈبلیو ایم ایس کو فائر وال کا نام سوشل میڈیا نے دیا ہے، ڈبلیو ایم ایس کی تکینکی معلومات کے بارے میں حکومت سے پوچھا جائے ہمیں حکومت نے حکم دیا ہے جس پر ہم عمل کررہے ہیں،ہر ملک نے سوشل میڈیا کے لیے سسٹم لگایا ہواہے ۔کمیٹی ارکان نے وزارت سے ڈبلیو ایم ایس سسٹم کی تکنیکی معلومات کے حوالے سے بریفنگ مانگ لی ۔فائر وال کے حوالے سے گفتگو کرنے پر رکن ذولفقار علی بھٹی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر ذاتی حملے شروع کردیئے اور فائر وال سے توجہ ہٹانے کی بھرہور کوشش کی، چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہاکہ کسی ایپ و انٹرنیٹ پر پابندی سے ترقی کا عمل روکتا ہے پابندیوں کے خلاف ہیں۔ کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل اور سربراہ ایس سی او کی کمیٹی میں عدم شرکت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے بریفنگ موخر کردی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیرصدارت ہوا۔ پی ٹی سی ایل کے سی ای او نہ آنے پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا کمیٹی نے کہاکہ اگلے اجلاس میں وہ لازمی کمیٹی میں شرکت کریں۔کمیٹی نے ایس سی او کے سربراہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ان کو آنا چاہیں کمیٹی کو بھی نہیں بتایا گیا ہے ۔ عمر ایوب نے کہاکہ یہ سب کمیٹی کو جواب دے ہیں ۔ اس کمیٹی سے کوئی بالا تر نہیں ہے ۔ اگر وہ بغیر بتائے نہیں آتے تو کمیٹی کا خرچ ان سے لیا جائے ۔کمیٹی ارکان نےمتفقہ طور پر ایس سی او کی طرف سے بریفنگ موخر کردی۔شیرعلی ارباب نے کہاکہ جو کمیٹی میں نہیں آئے ان کو معافی مانگنی چاہیے کہ کیوں کمیٹی میں نہیں آئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ فائر وال لگی ہے کہ نہیں نیٹ سست ہوا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟

    فری لانس کو کتنا نقصان ہوا ہے اس کا کوئی اندازہ لگایا گیا؟ مصطفیٰ کمال
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے کمیٹی کو نیٹ کی سست روی کے حوالے سے بتایا کہ لوگ وی پی این استعمال کرنے گئے جس سے نیٹ سست ہوا ۔ پاکستان میں 7 سب میرین کیبل آتی ہیں ایک کیبل خراب ہوئی تھی جس پر 20 فیصد ڈیٹا آتا تھا جو 27 اگست کو بحال ہوگی ۔یہ بحال ہوگی تو ڈیٹا ٹھیک ہوجائے گا ۔ رکن عتیق احمد نے کہاکہ وی پی این کے حوالے سے پی ٹی اے کا کیا قانون ہے ۔ وی پی این کی وجہ سے نیٹ سست نہیں ہوا ہے ۔ پاکستان کا لوکل نیٹ ورک سست کیوں ہوا ہے اس کا جواب دیں ۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ اگر سب میرین کیبل خراب ہے تو پورے دنیا میں خراب کیوں نہیں ہے اس طرح تو دیگر ممالک میں بھی نیٹ، سست ہونا چاہیے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این لوگ اس لیے استعمال کرتے ہیں جب کوئی سائیٹ بند ہوتو ان کا کاروبار چلتا رہے ممبر نے سوال کیا کہ کیا وی پی این استعمال کرنا پاکستان میں جرم ہے ؟چیئرمین پی ٹی اے نے ممبر لیگل کو بلالیا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔رکن مصطفی کمال نے کہاکہ فری لانس کو کتنا نقصان ہوا ہے اس کا کوئی اندازہ لگایا گیاہے؟ رکن عمرایوب نے کہاکہ سسٹم میں اتنی ٹریفک چلائی جاسکتی ہے اگر کوئی ایک کیبل خراب بھی ہوجائے اس معاملے میں یہ کیوں ہورہاہے ۔ ملک میں فائر وال اور ایپس بلاک ہورہے ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے اس میں انویسٹ کیا ہے وہ یہ کام کررہے ہیں ہم جمہوری ملک ہیں جو کام ہوگا پارلیمنٹ کے سامنے ہوگی ۔یہ سڑکوں سے زیادہ اہم چیز ہے. اویس حیدر نے کہاکہ نیٹ صرف سوشل میڈیا ایپس کے لیے سست ہوئی ہے باقی نیت تو ٹھیک چل رہاہے ۔ عمر ایوب نے کہاکہ ہم یہ میٹنگ یہاں کررہے ہیں یہاں کوئی چیز ریکارڈ نہیں ہورہی ہے جبکہ پارلیمنٹ کمیٹی میں جو بات کرتے ہیں وہ ریکارڈ ہوتی ہے، سیکرٹری کمیٹی اس کمیٹی کی ریکارڈنگ کریں تاکہ اگر کوئی غلط بیانی کرے تو اس کو سزا دی جاسکے ۔ممبر کمیٹی شیر علی ارباب نے کہاکہ ٹویٹر وزارت داخلہ کے کہنے پر بند کیا گیا ہے چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہمارا سسٹم پانچ دن ڈاؤن تھا ۔ٹیلی کام کمپنیوں کو 300ملین روپے کے نقصان ہوا ہے ۔ پی ٹی اے نے کوئی ایسی پالیسی نے دی ہے جس کے تحت نیٹ سلو ہوا ہو یہ سب ٹیکنکلی (تیکنیکی) طور پر سست ہوا تھا ۔ دنیا کے تمام ممالک نے نظام لگایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ سوشل میڈیا پر چیزوں کو بلاک کیا جاسکتا ہے ۔ ہمیں جب حکم ملتا ہے تو ہم اس سائٹ کو بلاک کردیتے ہیں ۔ ہم سوشل میڈیا کو درخواست کرتے ہیں کہ متعلقہ مواد کو ہٹائیں وہ یا ہٹا دیتا ہے یا نہیں ہٹتا ہے ۔ نیٹ دیگر ممالک میں بھی بند ہوتا ہے پاکستان میں سال 2024 میں صرف ایک مرتبہ بند ہوئی ہے پی ٹی اے نے 97ہزار پورنوو گرافی کے ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ۔

    بتایا جائے کہ فائر وال ہے یا نہیں؟شرمیلا فاروقی
    شرمیلا فاروقی نے کہاکہ بتایا جائے کہ فائر وال ہے یا نہیں؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ مارچ 2019میں فائر وال اپ گریڈیشن ہونی تھی یہ تیسری اپ گریڈیشن ہورہی ہے ڈبلیو ایم ایس پہلے سے لگاہوا ہے اب اس کو اپ گریڈ کررہے ہیں سوشل میڈیا نے اس کو فائر وال کا نام دیا ہے ۔دوسری اپ گریڈیشن 2004میں ہوئی تھی ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ڈبلیو ایم ایس کے ٹی او آر وہی ہیں جو تحریک انصاف کے حکومت نے بنائے ہیں۔ نیشنل فائر وال سسٹم لگائیں یہ کابینہ نے منظوری دی ہے. اکتوبر 2022میں یہ منظوری ہوئی تھی ۔مجھے جو حکم ملتا ہے مجھے اس پر عمل کرنا ہوتا ہے میں انکار نہیں سکتا ہوں۔

    میرا تعلق صوابی سے ، اسد قیصر میرے دوست ، میری فیملی نے انھیں ووٹ دیئے،چیئرمین پی ٹی اے
    مسلم لیگ ن کے رکن ذولفقار علی بھٹی نے عمر ایوب کو مخاطب کرکے کہاکہ آپ کے چیئرمین نے کہاکہ فون ٹیپ ہونا چاہیے کون سی ہم غلط بات کررہے ہیں ایجنسیوں پر الزام لگایا جارہاہے ان کا چیئرمین کرے وہ ٹھیک ہے ۔ ایسے سوال کررہے ہیں جس طرح یہ را کے ایجنٹ ہوں ۔عمر ایوب اور ذولفقار علی بھٹی میں تلخ کلامی ہوئی کہاکہ اپنی رویے پر نظر ڈالیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا ہے اس پر ناں جائیں جو ہورہاہے اس پر بات کریں ۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ممبران چیئرمین کو مخاطب کیا جائے تاکہ ایک ممبر دوسرے ممبر کو مخاطب کیا ۔ کمیٹی میں سخت سوال ہوتے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہم نے وضح طور پر اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ میں جواب دیا کہ ایکس کو ہم نے بلاک کیاہوا ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ میرا تعلق صوابی سے ہے، اسد قیصر میرے دوست ہیں، میری فیملی نے انھیں ووٹ دیے ہیں صوبائی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، ہمیں کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے،غیر سیاسی بندہ ہوں پاکستان میں ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہے کہ وہ ایپ کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرسکتاہے یہ دنیا میں ٹیکنالوجی نہیں ہے ۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہمیں تو یہ بتایا جارہاہے کہ کمپنیاں ملک سے جا رہی ہیں مگر چیئرمین پی ٹی اے نے جو بات کی ہے اس میں یہ تاثر مل رہاہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہورہاہے ۔ جو بات کررہے ہیں یہ 24 کڑور لوگوں کے مسائل ہیں۔اگر نیٹ خراب ہوگا تو پاکستان کے بچوں کو کون فری لانس کام دے گا کہ یہاں نیٹ کو بھی پتہ نہیں کہ ہوگا کہ نہیں جو ایک مرتبہ چلے جائے گا وہ واپس نہیں آئے گا ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ نیٹ سست ہونے سے نقصان ہوا ہے میرے پاس صرف ٹیلی کام کمپنیوں کے نقصان کا بتایا ہے چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ اصل نقصان فری لانس کو نقصان ہوا ہے اس کا فیگر بتائیں کہ کتنا نقصان ہوا ہے اگلے اجلاس میں اس نقصان کی مکمل تفصیل دے دیں ۔رکن احمد عتیق نے کہاکہ بتایا جائے کہ کتنا نقصان ہوا ہے وزارت اس حوالے سے کیوں نہیں بتارہی ہے وزارت کیوں کچھ نہیں بتارہی ہے ۔ممبر کمیٹی نے کہا کہ عوام اب وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی باتوں پر یقین نہیں کرتی ہے ۔ وی پی این سے نیٹ سست ہونے کے حوالے سے لوگ نہیں مان رہے کہ اس وجہ سے نیٹ سست ہوئی ہے ۔

    کیا فائر وال سے پورنوگرافی اور مذہبی انتہاپسندی کو روکا جائے گا ۔عمر ایوب
    شرمیلا فاروقی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی میں سچ بتایا ہے پاکستان ای کامرس میں اپنا حصہ کھو رہاہے ۔ حکام نے بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر ریگولیٹر ہے مگر فری لانس اور کمپنیاں اپنا پیسہ کچھ پاکستان لاتی ہیں اور کچھ بیرون ملک رکھتی ہیں ۔ 3.2ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات گذشتہ سال ہوئی ہیں ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ڈبلیو ایم ایس پہلے سے پاکستان میں چل رہا تھا یہ پہلی بار نہیں لگایا جاتا ہے دنیا میں وی پی این چلتے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے سوال کیاکہ یہ مسئلہ حل کب ہوگا ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاشا کے ساتھ میٹنگ کی جائے تاکہ اصل نقصانات کا پتہ چل جائے ۔ کمیٹی ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف ہے جس سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو۔عمرایوب نے کہاکہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے کہ فائر وال یا ڈبلیو ایم ایس کا دائرہ اختیار کیا ہوگا کیا وہ عام لوگوں کا ڈیٹا بھی لیں گے کیا خفیہ ایجنسیوں عام لوگوں کو ٹیپ کرسکیں گے ۔ کیا فائر وال سے پورنوگرافی اور مذہبی انتہاپسندی کو روکا جائے گا ۔ذولفقار علی بھٹی نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر یہاں سے جواب لینے کے بجائے اسمبلی سے جواب دے۔ کمیٹی میں سیاسی گفتگو ہورہی ہے ہم یہاں وزارت کو مضبوط کرنے کے لیے آئے ہیں آپ آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھیں آپ کو کس نے روکا ہے فائر وال کا سب کچھ بتادیا گیا ہے میرے حلقے میں نیٹ ورک آتا نہیں ہے 30سیکنڈ کے بعد کال کٹ جاتی ہے ۔

    خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ کے علاقوں میں انٹرنیٹ موبائل سروس خراب ہونے کا انکشاف
    مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے والا ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی ہے اس لیے میں اس کمیٹی میں آیا ہوں ۔ پاکستانیوں کو انٹرنیشنل فری لانس ادارے اب نہیں لے رہے ہیں اس سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ یہ پاکستان کو ٹرن آراؤنڈ کرنے والا ڈیپارٹمنٹ ہے چھوٹے سے مقصد کے لیے اتنا بڑا نقصان نہ کریں ۔ مہیش کمار ملانی نے کہاکہ نیٹ ورک کے حوالے سے مسائل ہیں تھر پارکر میں یہ مسئل تھے سابقہ آئی ٹی کمیٹی میں بھی ممبر تھا اس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔ دوردرز علاقوں میں نیٹ ورک ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ دیر میں نیٹ کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ پشاور میں رہائش پزیر ہیں اگر نیٹ مہیا کردیا جائے تو وہ بچے اپنے گھر آجائیں گے ۔ ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن ہورہی ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 192سروس کے سروے کئے ہیں جو خلاف ورزی کرتاہے اس پر جرمانہ بھی کرتے ہیں۔ ٹیلی کام آپریٹر جہان بزنس ہوتا ہوں سروس دیتا ہے 455 موبائل ٹاور ہر آپریٹر نے ہر سال نئے لگانے ہوتے ہیں ۔ یو ایس ایف کے لیے سالانہ 5ارب روپے آتے ہیں ۔ 5جی اپریل میں پاکستان میں آرہاہے اس میں نئی کمپنیوں کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بھی آئیں. چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یو ایس ایف کے ساتھ ان ممبران کی میٹنگ کرائے جائے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں ۔ممبر کمیٹی بلوچستان نے کہاکہ پنچگور میں نیٹ بلکل نہیں ہے اور موبائل نیٹ ورک بھی بند کردیا جاتا ہے ۔رکن کمیٹی شیر علی ارباب نے کہاکہ پی ٹی اے کا جواب اطمینان بخش نہیں ہے لوگون کا پی ٹی اے پر اعتماد نہیں ہے ڈبلیو ایم ایس کی ٹیکنکی تفصیلات کمیٹی کو بتائی جائے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم سوشل میڈیا کو مینج نہیں کرتے صرف بلاک کرتے ہیں ۔ ڈبلیو ایم ایس کی فنڈنگ اور دیگر چیزوں کے بارے میں حکومت نے جواب دینا ہے ڈبلیو ایم ایس کے حوالے سے پی ٹی اے صرف عملدرآمد کرتا ہوں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ روزانہ 900شکایات پی ٹی اے کے پاس آتی ہیں 98فیصد ٹاور 4 جی پر لے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 5جی کی نیلامی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مختلف وجوہات ہیں 5 جی کی نیلامی سے پہلے قیمتیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہونا چاہیے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 562میگاہٹز کی فریکوئنسی الاٹ کررہے ہیں ۔ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم عوام کو سہولت دینی ہے یا پیسے کمانے ہیں 29ملین ڈالر فی لائسنس فروخت کرنے کا ریٹ لگایا ہے. جبکہ باقی ملکوں میں یہ قیمت بہت کم ہے اپریل 2025میں 5جی کی نیلامی ہوجائے گی ۔ شیر علی ارباب نے کہاکہ ایکس بند ہے مگر سارے ادارے اس کو استعمال کررہے ہیں کیا اس پر کسی کو سزا ملے گی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پابندی ترقی کے عمل کو روکتی ہے پابندی ایکس سمیت کسی سائٹ پر نہیں ہونی چاہیے ۔

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

    سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

    قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

  • ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    اسلام آباد : ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    با غی ٹی وی : ناروے کے سفیر البرٹ الساس نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان میں آئی سی ٹی کی ترقی اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی روشنی میں ناروے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

    دوران ملاقات سفیر اور چیئرمین پی ٹی اے نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے پیش نظرباہمی تعاون کی مزید توسیع پر اتفاق کیا۔

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن مثبت راہ پر گامزن ہے، ڈیجیٹل کمیونیکشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اورترقی کی وہ کرن ہے،جو دنیا بھرکیاربوں لوگوں کو سماجی و اقتصادی رابطوں اورآپس میں بات چیت کا اہل بناتے ہوئے معاشی ترقی کی راہ کو روشن کرتا ہے۔عالمی ٹیلی مواصلات اورانفارمیشن سوسائٹی ڈے کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ اورنئی ٹیکنا لوجیز کے ذریعہ پیش آنے والی معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔