Baaghi TV

Tag: چیف الیکشن کمشنر

  • چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےعام انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا ووٹ این اے 82 بھیرہ میں موجود ہے،باخبر ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پولنگ ڈے پر اسلام آباد میں الیکشن مانیٹر کریں گے، چیف الیکشن کمشنر نے پوسٹل بیلیٹ پیپر کے لیے بھی ایپلائی نہیں کیا،چیف الیکشن کمشنر اپنا ووٹ اسلام اباد میں منتقل نہ کروا سکے،

    قبل ازیں گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خطرات ہیں،انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی،اجلاس میں انٹیلیجنس اداروں نے یقین دہانی کرائی اس پر اعتماد ہے،جہاں ضرورت ہوئی پاک فوج کے اہلکار قبل از وقت تعینات کیے جاسکتے ہیں،پورے ملک میں 8 فروری کو الیکشن ہوگا، اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،حساس علاقوں کے باعث کچھ علاقوں میں موبائل سروس بند کی جاسکتی ہے،انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اطمینان بخش ہیں،ہم نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کاغذ کی خریداری کی تھی،ضروریات پوری کرنے کیلئے بیلٹ پیپر کا سائز تھوڑا بہت کم کیا گیا ہے،بمشکل سیکیورٹی کاغذ سے عام انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی،ہمارے پاس اب ضمنی انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے سیکیورٹی کاغذ نہیں ہے،الیکشن کمیشن کیلئے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں،پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے کے حوالے سے شکایت کی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکلاء کو بلایا تو وہ شواہد نہیں دکھا سکے کہ کہاں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہیں ملی،امیدواروں کا قتل بظاہر لگ رہا ہے کہ دشمنی کا معاملہ ہے ،امیدواروں کے قتل پر تحقیقات ہو رہی ہے ،پی ٹی آئی انٹراپارٹی سے متعلق ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں،جب اطلاع ہوگی تو پھر دیکھیں گے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

  • انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

    انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات وقت پر ہوں گے-

    باغی ٹی وی: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات وقت پر ہوں گے،اگرچہ سیکیورٹی چیلنجز موجود ہیں تاہم الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کی مدد سے انتخابات میں رخنہ ڈالنےاور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور اس کے عام انتخابات پر اثرات پر غور وخوض کے لیے الیکشن کمیشن میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ قائم مقام نگران وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی بی، صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان، دیگر ایجنسیوں کے نمائندگان، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال بالخصوص الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سیاسی جلسوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی، سیکیورٹی کے چیلنجز اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے والے واقعات کے باوجود الیکشن کا عمل نہیں رکے گا، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور اس حوالے سے کسی کو وہم یا گمان نہیں ہونا چاہیے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    سکندر سلطان راجہ نے دہشت گردی کا انتخابی عمل کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا تاہم انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر ضروری انتظامی و حفاظتی انتظامات لیے جائیں گے اور سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کو بلاخوف خطر اپنی انتخابی مہم چلانے اورشہریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنےکے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتخابات کے دن بالخصوص ووٹوں کی گنتی کے عمل اور نتائج کے اعلان کے وقت مختلف عناصر کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوششوں سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔

    سیکرٹری وزارت داخلہ،صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان، دیگر ایجنسیوں کے نمائندگان نے ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور عام انتخابات کے محفوظ اور پر امن انعقاد کے لیے اٹھائے گئے جملہ حفاظتی و انتظامی اقدامات سے کمیشن کو آگاہ کیا۔

    نجی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا

    چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان بلوچستان نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیل سے کمیشن کو آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی قوت کو الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ نے صوبہ میں الیکشن کے حوالے سے درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے سیکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کے پی میں پہلی دفعہ فاٹا کے صوبے میں انضمام کے بعد انتخابات ہو رہے ہیں تاہم انتطامی سطح پر تیاریاں مکمل ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام تر وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بتایا کہ وہ بلوچستان کے دورہ سے واپس لوٹے ہیں جہاں انہوں نے صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ۔اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون اور وسائل فراہم کیا جائیں گے اور اس حوالے کسی سطح پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں برتی جائے گی-

    اجلاس کے بعد میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں، آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو آزاد ارکان رہیں گے۔

    ننکانہ :سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش

  • چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے متعدد افسران بیمار پڑ گئے

    الیکشن کمیشن حکام کو چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے عزت نفس بار بار مجروح ہونے کی شکایات ہیں،باخبر ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے افسران کو روزانہ تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چیف الیکشن کمشنر افسران کو ماتحت ملازمین کے سامنے طلب کر کے سر عام تضحیک کرتے ہیں،بار بار تضحیک آمیز رویے سے مرکزی سیکریٹریٹ سمیت ملک بھر میں متعدد افسران ذہنی دباو کا بھی شکار ہیں۔ میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کا ذمہ دار بھی افسران کو ٹھہرایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر افسران کا ذاتی موبائل فون ضبط کرکے ریکارڈ بھی چیک کرتے ہیں،

    ذرائع کے مطابق عزت نفس مجروح ہونے کے باعث کئی افسران کی طبیعت خراب ہوئی، بعض افسران کئی بار طبیعت ناسازی کے باعث الیکشن کمیشن سے ہسپتال چیک اپ کے لیے گئے، افسران کو بیماری کی حالت میں بھی زبردستی دفتر بلایا جاتا ہے، سابق سیکریٹری عمر حمید بھی توہین آمیز روپے کا شکار رہے،عمر حمید کی خرابی صحت اور استعفی میں تضحیک آمیز روپے کا عنصر بھی شامل تھا۔ عمر حمید خان نے تضحیک آمیز رویے سے دلبرداشتہ ہو کر استعفی دیا،

    واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں،

  • کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، ترجمان الیکشن کمیشن

    کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، ترجمان الیکشن کمیشن

    ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ھے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا کی گئی ھے ۔ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا میں ہے اور اس ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی۔البتہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص شخصیت کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ھے ۔مزید یہ کہ الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے ایک اعلامئے میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے آبائی ضلع جہلم کے لئے دو قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کیں جس کی آبادی 13 لاکھ 82 ہزار ہے،جبکہ ضلع حافظ آباد، جس کی آبادی تقریباً 13 لاکھ 20 ہزار ہے اسے صرف ایک سیٹ مختص کی گئی ہے،انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں،یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، پاکستان بار کونسل ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ کو چیف الیکشن کمشنر کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے،پاکستان بار کونسل نے بڑا مطالبہ کر دیا

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم ا نوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی،چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلئے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، پولنگ اسٹیشنز، پولنگ اسٹاف کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں؛چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے؛ جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی، الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد، انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دے گا۔

    نگران وزیراعظم نے کہا حکومت الیکشن کمیشن کوصاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،آزادانہ اورصاف شفاف الیکشن کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے،الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد کردیا ہے، جس کے بعد اب ووٹرز کا اندراج یا اخراج نہیں ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن رواں ماہ کی 25 تاریخ تک ووٹر لسٹوں کو فائنل کردے گا، اور 25 نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔

    ڈی جی خان :ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس،36کیسز کی سماعت کی گئی

    قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں تاہم نگران حکومت کو چیک کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے اٹارنی جنرل بھی الیکشن کمیشن کے خاندان کا حصہ ہیں سی ڈی اے اراکین کا جھگڑا بنا لیکن میں کسی کو نہیں جانتا اور ہم نے 2 اراکین سی ڈی اے کے تبدیل کیے جو سب سے دیکھا، ہم نے خیبرپختونخوا کی کابینہ تبدیل کروائی اور الیکشن کمیشن نے وفاقی کابینہ پر بھی نوٹسز لیے جبکہ ہم نے تمام فیصلے مشاورت سے کیے۔

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

  • آئندہ عام انتخابات میں بیلپٹ پیپر پر بلے کا نشان بھی ہوگا،چیف الیکشن کمشنر

    آئندہ عام انتخابات میں بیلپٹ پیپر پر بلے کا نشان بھی ہوگا،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں،ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئیڈلائز کرتا تھا-

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چاہئیے تھا کہ تحمل سے کام لیتے، میں عمران خان کی دل سے عزت کرتا ہوں، خواہش تھی کہ تمام سیاستدانوں کو ساتھ بٹھاتا اور خواہش تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی ماحول میں تحمل کا کردار ادا کرتےمیں ماضی میں چئیرمین پی ٹی آئی کو آئیڈلائز کرتا تھا سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیلپٹ پیپر پر بلے کا نشان بھی ہوگا۔

    ’اتوار کو الیکشن کیوں نہیں؟ سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چلیں اس بہانے اسکول کے بچوں کو ایک اور چھٹی مل جائے گی انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملنے سے انکار نہیں کیا نہ ملنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا، ہم نے عدالت کے حکم پر سب کچھ کیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ دی تھی اور صدر کو بھی اسی تاریخ کا خط لکھا تھا۔

    جی ڈی اے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

    انہوں نے کہا کہ ملاقات میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 8 تاریخ کو الیکشن ہوں، پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا گراؤنڈ ڈبل کنکریٹ کا ہے، ہمارے لیے سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن تو اپنے مؤقف پر کھڑا ہے کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو ای سی پی نے فیصلہ کیا کہ پورے ملک میں انتحابات ایک ساتھ ہوں، ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے، صدر مملکت نے ہمیں اچھے طریقے سے ویلکم کیا جس کی تصاویر آپ نے دیکھ لیں ہوں گی۔

    جی ڈی اے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدر نےہمیں اچھے طریقے سے ویلکم کیا جس کی تصاویر آپ نے دیکھ لی ہوں گی ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لئے اچھا رہے گا لیکن جب چار لوگ مل کر بیٹھتے ہیں تو گنجائش نکل آتی ہے،نتخابات میں فوج ہماری مدد کرے گی، نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں لیکن ان کو چیک کرنا ہمارا کام ہے-

  • آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر

    آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک مکمل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ائندہ عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے آج الیکشن کمیشن میں ملاقات کی اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔

    دوسری جانب ملاقات میں اے این پی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر اندر ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے قبل پارٹیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ، اس وقت نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی۔

    ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم سری لنکا روانہ

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ازسرنو حلقہ بندیاں کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ باپ پارٹی کے وفد نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف حلقہ بندیاں اور غیر منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، الیکشن کا شیڈیول دینے سے پہلے الیکشن کمیشن ملک بھر میں موسمی اثرات کو بھی مد نظر رکھے اور پوری کوشش کرے کہ عام انتخابات کا انعقاد نوے روز میں ممکن ہوسکے۔

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے وفود کو حلقہ بندیوں کے دورانیہ میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ساتھ ہی الیکشن کمیشن ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد ائین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

  • امریکی سفیر کی ملاقات،وضاحت کیلیے سفاتخانے رابطہ کریں،ترجمان دفتر خارجہ

    امریکی سفیر کی ملاقات،وضاحت کیلیے سفاتخانے رابطہ کریں،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں لیکن وزارت خارجہ اس ملاقات میں نہیں تھی، اس بارے میں مزید وضاحت کیلیے امریکی سفاتخانے سے رابطہ کریں،

    ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اورچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاروں کی مقامی سیاسی رہنماوں سے ملاقات معمول کی بات ہے، ملاقات کی تفصیلات کے لیے امریکی سفارت خانہ اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے البتہ آسٹریلوی ہائی کمشنر کے گھر ناشتہ پر سیاسی رہنماوں کی ملاقات بھی معمول کا حصہ ہے

    ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کل وزارت خارجہ کا دورہ کیا جس دوران وزیراعظم کو پاکستان کے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت خارجہ کو اپنا خارجہ پالیسی کا تصور دیا ، وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور بیرونی مشنز کو اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

    دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی برکس کا رکن بننے کی درخواست نہیں کی لیکن جنوبی افریقا میں برکس سمٹ کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا ، سعودی وزیر حج نے پاکیستان کا دورہ کرکے حج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ صدر مملکت، نگراں وزیراعظم اور گورنر سندھ سے ملاقات کی، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے پاکستان 21 اگست آف کنڑول پر بھارتی بلا اشتعلال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے

    بھارت کا چاند پر جانا اہم سائنسی فتح،اسرو مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھارت کے چاند پر جانے کو اہم سائنسی فتح قراردیا اور بھارتی سائنسی ادارے اسرو کی تعریف کی، ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے چاند پر جانے پر بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ) تعریف کا مستحق ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ طے کر رہا ہے

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • چیف الیکشن کمشنر نے  صدر کو جوابی خط بھجوا دیا

    چیف الیکشن کمشنر نے صدر کو جوابی خط بھجوا دیا

    صدر مملکت کی جانب سے 12 نومبر کو عام انتخابات کی تاریخ کی خبریں آئیں تو اسکے فوری بعد ایوان صدر سے واضح تردید تو نہیں آئی تا ہم یہ کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک تاریخ طے نہیں ہوئی

    صدر پاکستان عارف علوی نے 12 نومبر بروز اتوار کو پورے پاکستان میں الیکشن کی تاریخ دے دی، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو آج ملاقات کے لئے بلایا تھا تا ہم چیف الیکشن کمشنر ملاقات کے لئے نہ گئے ، بلکہ جواب دے دیا،الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قانونی ٹیم نے بریفنگ دئ،لیگل ٹیم نے تجویز دی کہ صدر مملکت سے عملی مشاورت کے بجائے بذریعہ خط جواب دیا جائے،صدرمملکت کا خط اختیارات سے تجاویز ہے،الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،آرٹیکل 51کے تحت حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،آئینی طور پرآئندہ عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں،

    الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر صدرمملکت سے ملاقات نہیں کریں گے۔ صدر کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے صدر کو جوابی خط بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر صاحب آپ نے قومی اسمبلی ائین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت تحلیل کی ہے۔اس آرٹیکل کے تحت الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔صدر مملکت اگر قومی اسمبلی 58 ٹو بی کے تحت کرتے تو اختیار آپ کے پاس تھا،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کر دی گئی ہے، اب الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے خط میں الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کا حوالہ بھی دیا، اور کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے پہلے الیکشن کمیشن صدر مملکت سے مشاورت کا پابند تھا ،الیکشن ایکٹ کی سیکشن ستاون میں ترمیم کے بعد صدر سے مشاورت کا اختیار ختم ہو گیا ہے ،نئی ترمیم کے تحت انتخابات کی تاریخ طے کرنا الیکشن کمیشن کا صوابدید ہے ،آئین ارٹیکل 582, 48_5 اور آرٹیکل 58 ون کے تحت ایوان صدر کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ،حلقہ بندیوں کا الیکشن ایکٹ کی سترہ ٹو کے تحت ضروری ہے

    دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر الیکشن کے حوالے سے صدر پاکستان سے منسوب نومبر 12 کی تاریخ میں کوئی صداقت نہیں ۔ ابھی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ،

    ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط پر وزارت ِ قانون و انصاف کی رائے مانگ لی ،ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے پر رائے مانگی ،ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے کل کے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کے مؤقف پر رائے مانگی ہے ،ایوانِ صدر کی جانب سے خط وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام لکھا گیا ہے

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الیکشن کمیشن آمد ہوئی ہے

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الیکشن کمیشن میں ملاقات ہوئی ہے،امریکی سفیر نے ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا،

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت نگران حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق نوے دن میں الیکشن کروانے ہین تا ہم الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر ہو گی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ الیکشن نوے روز میں ہی ہونے چاہئے، اس ضمن میں شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم کو خط بھی لکھا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے لئے بلایا ہے تو وہیں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے بلا لیا ہے، الیکشن کب ہوں گے ، ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا

     غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،