Baaghi TV

Tag: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

  • صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، خواتین کو اپنے بنیادی فیصلے لینے کے لیے آزادی ہونی چاہیئے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں آبادی اور وسائل میں توازن سے متعلق کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق پالیسیاں موجود ہیں،اب مسئلہ متعلقہ حکومتوں کی جانب سے پالیسیوں اور قوانین کے نفاذ کا ہے۔


    جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ آبادی، بچوں اور خواتین کے حوالے سے کچھ اعترافات کروں گا، خوشی کی بات یہ ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی بھی ہو چکی ہے، آزاد کشمیر کو بھی اس میں شامل کیا جائے ملک کی بہتری کے لیے خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، خواتین کو اپنے بنیادی فیصلے لینے کے لیے آزادی ہونی چاہیئے اگر خواتین اور آبادی سے متعلق پالیسیوں کے نفاذ میں حکومتیں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کریں تو فوری عدالتوں سے رجوع کریں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی سے متفق ہیں، خواتین کو بنیادی فیصلے کرنے کے لیے آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

    ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں سب نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،شہباز شریف

    انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور معاشرے کے اندر اعلیٰ عہدوں پر باصلاحیت خواتین موجود ہیں، جس مسئلے کے بارے میں ہم گفتگو کر رہے ہیں خواتین اس معاملے میں باصلاحیت ہیں، کانفرنس کا انعقاد جس مقصد کے لیے کیا گیا اچھی بات یہ ہے کہ حکومت اس سے بخوبی آگاہ ہے، پالیسیاں موجود ہیں اور حکومت اس کا شعور رکھتی ہےمیں ایک ضعیف العمر پرانے خیالات رکھنے والی شخصیت کا مالک ہوں، عدالتیں نہ پالیسیز بناتی ہیں نہ قانون بناتی ہیں، عدالتیں صرف قوانین اور پالیسز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر سکتی ہیں-

    سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

    جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم بنیادی حق نہیں لیکن اسے بنیادی حق کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے، کانفرنس کی سفارشات معاشرے کی بہبود کے لیے ہیں، ملک بھر سے آئے کانفرنس کے شرکا ایک پیغام لے کر اپنے علاقوں میں جائیں گے انہوں نے قرآن کی آیات پڑھتے ہوئے کہا کہ اگر ہم معاشرے کی بہتری کےلیے پر عزم ہوں تو اللہ ہمیں اپنی منزل تک ضرور پہنچائے گا۔ اس کے لیے ہمارے دل اور دماغ میں مثبت سوچ کا ہونا ضروری ہے۔ صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں۔

    قدرتی آفات کے چیلنجز سے نبرد آزما پاکستان نےآئی ایم ایف کو اپنا پلان بتا …

  • چیف جسٹس کی جانب سے ججز کیلئے عشائیہ،جسٹس قاضی فائز عیسی کی عدم شرکت

    چیف جسٹس کی جانب سے ججز کیلئے عشائیہ،جسٹس قاضی فائز عیسی کی عدم شرکت

    اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے لئے عشائیہ دیا گیا ، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا۔

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عشائیے میں سپریم کورٹ کے 14 ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور انہوں نے عشائیے میں عدم شرکت کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا۔

    عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات جمع

    ذرائع کے مطابق عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا جبکہ ہرعید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔

    سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کااجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا