Baaghi TV

Tag: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

  • لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس  کو خط ،بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار

    لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس کو خط ،بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں اور ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے اور بانی پی ٹی آئی کو بہتر علاج کی غرض سے الشفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اور عوام کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے بیماری کے دوران بھی انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔

    عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    خط میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی حکم پر طبی معائنہ تو کیا گیا، لیکن اہلخانہ کو اس سے لاعلم رکھا گیا انہوں نے نے اس دعوے کو مسترد کیا کہ اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو معائنے کے وقت بلایا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے، اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنہ کئی خدشات کو جنم دیتا ہے، اور طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے بے چینی اور شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    خط میں عدالتِ عظمیٰ سے معاملے کا نوٹس لے کر شفاف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے-

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا  عدالتی اصلاحات کا اعلان

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عدالتی اصلاحات کا اعلان

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ سال 2026 میں عوام کو بہتر اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے بامقصد اصلاحات پر عمل کرے گی –

    نئے سال کے موقعے پر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں چیف جسٹس نے عوام، عدلیہ کے اراکین اور قانونی برادری کو نئے سال کی مبارکباد دی، کہا کہ آئندہ سال عدلیہ ایسی اصلاحات پر کام کرے گی جن کے ذریعے ٹیکنالوجی کو ذمہ داری کے ساتھ انصاف کی خدمت میں استعمال کیا جائے گا-

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ان کوششوں کی بنیاد ایسے نتائج پر ہوگی جو عوام کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں، جن میں بروقت فیصلے، قابلِ فہم عدالتی طریقۂ کار اور ایک ایسا عدالتی نظام شامل ہے جو عوام دوست اور انسانی اقدار سے ہم آہنگ ہو عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے، اور یہ انصاف بلا تاخیر، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ ہونا چاہیے۔

    سال 2026 ے آغاز کے ساتھ ہی یو اے ای میں کئی پالیسیوں میں تبدیلی

    ان کے مطابق یہ ذمہ داری اس وقت مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے جب عام شہری امید، اعتماد اور کمزوری کے احساس کے ساتھ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں،چیف جسٹس نے زور دیا کہ نیا سال عدلیہ کے لیے غور و فکر، اصلاح اور انصاف کے ایسے نظام سے وابستگی کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے جس کے مرکز میں شہری ہو،انصاف صرف اصولی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر قابلِ رسائی ہونا چاہیے، طریقۂ کار میں باوقار اور نتائج کے ساتھ ساتھ عمل میں بھی منصفانہ ہونا چاہیے۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عدالتی نظام خواتین، بچوں، محروم طبقات اور دور دراز و پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کی ضروریات کے لیے حساس اور جواب دہ ہونا چاہیےچیف جسٹس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اجتماعی عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور دیانت داری کے ذریعے عدلیہ عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنائے گی اور آئین میں درج اقدار کی پاسداری جاری رکھے گی۔

    ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

    انہوں نے ہر شہری کی منصفانہ، آزاد اور ہمدردانہ خدمت کے لیے عدلیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا سال قانون کی حکمرانی پر اعتماد اور ایسا عدالتی نظام لے کر آئے گا جو حقیقی معنوں میں ہر فرد تک پہنچ سکے۔

  • ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے،چیف جسٹس

    ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین نہ صرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے،ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے-

    یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ پوری قانونی برادری اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی پختہ یاد دہانی ہے،ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے-

    انہوں نے کہا کہ آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے، کمزوروں کےحقوق کے تحفظ اور اس بات کویقینی بنانے میں ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ایسا معاشرہ پروان چڑھانا چاہیے جہاں تنازعات منصفانہ طریقے سے حل ہوں اور ہرشہری اپنی زندگی میں انصاف کی موجودگی محسوس کرے۔

    دریں،اثنا یوم آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جشن آزادی کی تقریب میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرچم کشائی کی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے لگائے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ لاہور کی عمارت پر پرچم لہرایا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی ہمراہ تھے۔

    اس کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، وکلا و دیگر نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

    بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے اصل اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں،چیف جسٹس روزی خان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو فوری انصاف مہیا کریں، وراثتی عدالتیں قائم کی جا چکی ہیں تاکہ ورثا کو انکے حقوق مل سکیں، خواتین وکلاء بشمول ججز جو اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں انکے لیئے سنٹر قائم کیا گیا ہے

  • چیف جسٹس کی بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

    چیف جسٹس کی بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

    چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کا کیس سننے سےمعذرت کر لی۔

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی بینچ کاہیں،چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی نے کیس پرانے بینچ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے-

    بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، تفصیلی فیصلے پر بحریہ ٹاؤن کی طرف سے اضافی معروضات جمع کراؤں گا، جس پر عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

    گزشتہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔

    کراچی میں جشن معرکہ حق ، خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح

    بھارت مذاکرات میں ہٹ دھرمی کر رہا، امریکی وزیر خزانہ

    خیبر پختونخوا: ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

  • چیف جسٹس آف پاکستان اور  وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام

    چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے –

    عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انصاف سرحدوں کا پابند نہیں، یہ انسانی وقار اور امن کا ستون ہے، دنیا کو درپیش مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے،انصاف صرف اداروں کی نہیں، انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے، انصاف کی جدوجہد میں پاکستانی عدلیہ دنیا کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے چیلنجز کا سامناہے ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قانون کی بالا دستی ضروری ہے،عالمی انصاف کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل کریمنل کورٹس کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے،اعظم سواتی

    عالمی یوم انصاف پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کسی قوم کی تقدیر روشن نہیں ہو سکتی،انصاف وہ روشنی ہے جو معاشروں کو بدل دیتی ہے، جہاں انصاف ختم ہو جائے وہاں ظلم کی تاریکی پھیل جاتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ناانصافی سے نہ صرف افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ پورا معاشرہ کمزور ہو جاتا ہے، اور اس کے نتیجے میں نفرت، بداعتمادی اور انتشار جنم لیتے ہیں پنجاب حکومت نے ایسے ادارے قائم کیے ہیں جو ناانصافی کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو اس کا حق بلا امتیاز ملے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ انصاف کے بغیر تعلیم، صحت اور ترقی کے خواب پورے نہیں ہو سکتے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی انصاف کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انصاف ہی ہر فرد کی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دیدی

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد،بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد،بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کو الگ نہیں کیا جا سکتا، دونوں ادارے انصاف کے یکساں ستون ہیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہمارے ہاں ہمیشہ سے اچھے وکلاء رہے ہیں جنہوں نے راہنمائی کا کردار ادا کیا انہوں نے عبدالطیف آفریدی، بیرسٹر ظہور الحق سمیت دیگر سینئر وکلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ وکلا اور ججز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں انہوں نے ماتحت عدلیہ کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے،خطاب سے قبل انہوں نے تمام چینلز کے مائیک ہٹا دیے-

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کے لیے ہوگا آپ اپنے بڑوں کو بھولیں نہیں، نوجوانوں کو اپنے بڑوں کو فالو کرنا ہوگا نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہےترقیاتی منصوبوں کو سپورٹ کریں بار ایسوسی ایشن اس کی حمایت کریں، اس کا فائدہ سب کو ہوگا انہوں نے کہا کہ پشاور میں کچہری کمپلیکس بنا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد،بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

    اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بھی بار سے خطاب کیا انہوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب میں شرکت کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ہمیں جدید سہولیات سے فائدہ اٹھانا ہوگا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے زور دیا کہ قانون کی حکمرانی کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔

    ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں،جسٹس منصور علی شاہ

    قائم مقام چیف جسٹس نے انکشاف کیا کہ اس وقت صوبے کی ماتحت عدلیہ میں دو لاکھ 36 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن میں فیملی کورٹس کے مقدما ت کی بڑی تعداد شامل ہے تمام بار ایسوسی ایشنز کو ان مقدمات کے جلد فیصلے میں تعاون کرنا چاہیے بار اور عدلیہ کو انصاف کی فراہمی میں مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا جوڈیشل اکیڈمی میں جونیئر وکلاء کی تربیت جاری ہے اور ریگی للمہ میں 150 کنال پر نئی جوڈیشل اکیڈمی قائم کی جائے گی ساتھ ہی انہوں نے صوبے میں جوڈیشل کمپلیکسز کی سولرائزیشن کا منصوبہ بھی متعارف کرایا۔

    اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

  • سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیاں، متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی

    سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیاں، متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی، جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام کمیٹیوں اور تقرریوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ 14 فروری جمعہ کو سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا تھا،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئے ججز سے حلف لیا تھا، سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک عارضی جج نے حلف اٹھایا تھا، جن ججز نے حلف لیا ان میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا قائم مقام جج سپریم کورٹ کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا –

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی، رپورٹ کے مطابق تشکیل نو سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی جس کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگران جج مقرر کردی گئیں، جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران مقرر کیے گئے۔

    لنڈی کوتل: پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک بحال، غیر قانونی لین دین ختم،پریس کانفرنس

    جبکہ جسٹس صلاح الدین پنور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالتوں کے نگران مقرر ہوئے اور سپریم کورٹ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کو دی گئی، جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق بلڈنگ کمیٹی کے ممبران ہوں گے، چیف جسٹس یحیحی آفریدی آئی ٹی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس میاں گل حسن آئی ٹی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

    اس طرح ریسرچ سینٹر کمیٹی کی سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن، جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق ریسرچ سینٹر کمیٹی کے ممبرا ن ہوں گے، جسٹس محمد علی مظہر لاء کلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس میاں گل حسن ممبر ہوں گے۔

    علاوہ ازیں مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سننے کیلئے پانچ ججز کو نامزد کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سنیں گے، جبکہ سپریم کورٹ آرکائیو اینڈ میوزیم کمیٹی کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کو دی گئی، جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرکائیو کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

    فوری انصاف اور ماڈل کورٹس سے متعلق کمیٹی کے سربراہ جسٹس ملک شہزاد جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس اشتیاق ابراہیم ماڈل کورٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سکیورٹی جج تعینات کیا گیا، سکیورٹی جج سپریم کورٹ بلڈنگ، برانچ رجسٹر یا اور ججز کالونی کے سکیورٹی امور دیکھیں گے جسٹس میاں گل حسن فیملی اور بچوں کی حوالگی کیسز میں پاک برطانیہ پروٹوکول کے رابطہ کار جج تعینات کیے گئے، سپریم کورٹ عملے کے یونیافارم کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے قائم کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔

    میجر جنرل ایال ضمیر اسرائیلی فوج کانیا سربراہ مقرر

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کردی، چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان جسٹس شاہد بلال حسن،شفیع صدیقی شامل ہیں، کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی شامل ہیں۔