Baaghi TV

Tag: چیف سیکرٹری

  • سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

    سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

    پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا (کے پی) ندیم اسلم چوہدری نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے آئی جی خیبرپختونخوا، صوبائی سیکرٹریز ، کمشنرز اور پولیس افسران کو خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہےکہ پولیس اور انتظامی افسران سیاسی قیادت کے صرف وہ احکامات مانیں، جو آئینی دائرے میں ہوں کسی سیاسی جماعت کے غیر قانونی احکامات پرتعاون کرنے کے نتائج ہوں گے، افسران کسی دباؤ یا لالچ میں سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ تمام افسران پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی پاپندی کریں، قانون کو بغیرکسی خوف، حمایت یا تعصب کے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے لیے وژن ہماری رہنمائی کی روشنی ہے قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ غیر سیاسی، غیر جانبدار رہنا، ثابت قدمی سے قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم رہنا، عوامی اعتماد کے رکھوالوں کے طور پر ہم اس کے پابند ہیں۔

    چیف سیکرٹری نے انتباہ کیا ہےکہ سیاسی منظر نامے سے قطع نظر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، ہمارا حلف آئین اور ریاست کے لیے ہے ،کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کے لیے نہیں، آپ کو کسی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کے دباؤ میں نہیں آناچاہیے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا ہےکہ آپ نے بے خوف ہوکر اپنی ساکھ، اپنے وقار کو برقرار رکھنا ہے سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیار کا غلط استعمال کسی دباؤ یا لالچ میں نہ کریں سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں کوئی بھی سرکاری املاک، سامان اور اتھارٹی کے استعمال پر دباؤ قبول نہ کرے، کسی بھی سیاسی جماعت کی ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سپورٹ نہ کی جائے، ایسے اقدامات سے بحیثیت پبلک سرونٹ ہمارا احترام بڑھےگا، احکامات نہ ماننے پر کار روائی کی جائے گی۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں،صوبہ کیسے چل رہا،عدالت

    چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں،صوبہ کیسے چل رہا،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،نیازی اڈے سمیت دیگر چار بس اڈوں پر کارروائیاں کیں ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بس سٹینڈ پر گاڑیوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ٹرانسپورٹ محکمے سے کوئی عدالت میں نہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں موجود نہیں، یہ اس طرح حکومت معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے،ہم دو سال سے سموگ سے متعلق احکامات دے رہے ہیں، کیا محکمہ ٹرانسپورٹ سویا ہوا تھا،سموگ کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومتی محکمے ناکام ہیں،دو ماہ پہلے سموگ کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، ہمارے بچے، ہم سب کی زندگیوں کا معاملہ ہے لیکن ادارے کردار ادا نہیں کررہے،جب آپ نے بائیکس کا اعلان کیا اور میں نے آرڈر پاس کیاتو سب نے باتیں کیں، اب صورتحال دیکھیں باہر جا کر، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خود عدالت ہونا چاہئے تھا، میں بہت نا امیدہوا ہوں

    عدالت نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہ جنیوا میں ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹنگ چیف سیکرٹری کہاں ہیں، یہ صوبہ چل کیسے رہا ہے،پچھلے سال میں آرڈر کئے تھے ان دو ماہ میں تعمیراتی کام نہیں ہونا چاہئے،اس کے بارے میں کچھ کیا گیا ہے ؟سکول بند کر دیئے گئے، کنسٹرکشن کاکام بند کرایا گیا،ہر جگہ کنسٹریکشن کا کام چل رہا ہے،پچھلے دو سال سے ہم آرڈرز کررہے ہیں،کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے،حکومتی ادارے مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے،6ماہ پہلے سے میں نے کہنا شروع کیا سموگ سیزن آنے سے پہلے اقدامات کریں،بارہا کہا کہ سموگ آ گئی تو اس کے بعد کچھ نہیں کر سکیں گے

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

  • چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے جمہوریت کی بقا کے لئے اہم کردار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی پریس کلب دورہ کیا۔صدرسعید سربازی وسیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے انہیں کراچی پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہا۔چیف سیکریٹری سندھ کو صدروسیکریٹری اور اراکین گورننگ باڈی نے سندھی اجرک اور کلب کا سوینئیر پیش کیا اور کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔صدر و سیکریٹری نے سالانہ گرانٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ قسط وار کر کے دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی پریس کلب کو بہت سے مالی مسائل کا سامنا ہے لہذا گرانٹ کی بقیہ رقم یک مشت ادا کی جائے تاکہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

    پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    چیف سیکریٹری سندھ سید آصف علی شاہ نے یقین دلایا کہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کی رقم جلد ادا کر دی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے ، صحافی کالونی ہاکس بے کے ترقیاتی کام اور 700 نئے ممبرز کے پلاٹس سے متعلق کاغذی کارروائی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ہی اجلاس طلب کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا جمہوریت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔میرا کراچی پریس کلب سے کافی پرانا تعلق ہے ۔صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب کی خدمات مثالی ہیں ۔پریس کلب کے ہمیشہ جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس حوالے سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں ۔ان کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔

  • توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

    توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے توہین عدالت درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 21 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ڈاکٹر اظہر احسان بٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو ویڈ لاک پالیسی کے برعکس گجرات سے تونسہ شریف ٹرانسفر کردیا گیا ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ماہ میں پالیسی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ،ایک ماہ گزرنے کے باوجود چیف سیکرٹری نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ،چیف سیکرٹری نے حکم عدولی کرکے توہین عدالت کی،عدالت چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • محکموں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، چیف سیکرٹری

    محکموں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، چیف سیکرٹری

    چیف سیکرٹری کا سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پنجاب پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز (رابرٹس کلب)  کا دورہ کیا اور تاریخی حالت میں بحال کئے گئے کینن بلاک کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خوش آمدید کہا۔

    جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری اداروں کو  دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رابرٹس کلب کی تاریخی عمارت کی بحالی پر آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ  مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ سپیشل برانچ آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی اورگڈ گورننس کے لئے حکومت پنجاب اور پولیس کیلئے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے، فرقہ واریت، جعلی خوراک و ادویات کی روک تھام، مانیٹرنگ اور سرویلنس میں سپیشل برانچ کا کردار نہایت اہم ہے۔

    چیف سیکرٹری اور آئی جی نے نئے تعمیر شدہ کینن بلاک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری کو  پنجاب پولیس سپیشل برانچ میں آفس آٹومیشن بارے بریفنگ دی اور انہیں سووینئر پیش کیا۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے اور چیکنگ کیلئے محکمہ زراعت خصوصی سکواڈز تشکیل دے۔

    انہوں نے یہ ہدایت  کپاس کی پیداوار کے اہداف کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ زراعت، آبپاشی اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ بھر میں 74کسان سہولت سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں معیاری زرعی ادویات کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ زرعی ادویات کے معیار کی جانچ کیلئے سیمپل ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کپاس کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اورکپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنرز کو کپا س کی فصل کی مکمل مانیٹرنگ کرنے اور کاشتکاروں کوٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

    سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کی فصل کی پہلی چنائی سے 13تا15من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔کسان سہولت سینٹرز سے اب تک 21ہزار سے زائد کاشتکار مستفید ہو چکے ہیں اوران سینٹرز پر چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زرعی ادویات فروخت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیسٹ سرویلنس کیلئے ایک ہزار فارمز کا ڈیٹا لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کومہیا کیا گیا ہے۔

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے سفارشات جاری کر دیں
    دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار سپر باسمتی، باسمتی515،پی کے1121ایرو میٹک،چناب باسمتی،نور باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016،سپر گولڈ،سپر باسمتی2019،نبجی باسمتی2020،پی کے2021 ایرومیٹک،کسان باسمتی،نیاب سپرؤ،این بی آر2،پی کے 386 اور باسمتی ہائبرڈ کے ایس کے 111ایچ کی لاب کی منتقلی 25جولائی تک جبکہ شاہین باسمتی کی منتقلی 31 جولائی تک مکمل کر لیں۔پنیری اکھاڑنے سے ایک دو دن پہلے دیکھ لینا چاہیئے کہ پنیری میں پانی موجود ہے۔ اگر پانی موجود ہو گا تو مٹی نرم ہونے کی وجہ سے پنیری کو اکھاڑتے وقت جڑیں نہیں ٹوٹیں گی۔ اگر پانی موجود نہ ہو تو پانی دے دینا چاہیئے تاکہ پنیری باآسانی اکھاڑی جا سکے۔ پنیری کی منتقلی کے وقت کھیت بالکل ہموار ہونا چاہیئے اور اس میں پانی کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ ہونی چاہیئے۔ پنیری کی مناسب عمر(40-25دن)کی صورت میں ایک سوراخ میں دوپودے لگائیں۔ پنیری کی مناسب عمر کی صورت میں ایک پودا یا دو پودے فی سوراخ لگانا ایک جیسی پیداوار دیتا ہے بشرطیکہ لاب کی منتقلی کے بعد ناغے پر کر دیئے جائیں۔ لیکن عملی طو رپر کاشت کار ناغے پُر نہیں کرتے اس لیے دو پودے لگائیں۔ زیادہ عمر کی پنیری کم شاخیں بناتی ہے اس لیے فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے۔ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری منتقل نہ کی جائے ورنہ پیداوار میں 40-30فیصد کمی ہو جائے گی کیونکہ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری گنڈھل ہو جاتی ہے۔ ایسی پنیری سے پودوں کی تعداد فی سوراخ بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکتی۔ نتائج سے واضح ہے کہ اگرپنیری زیادہ عمر کی ہو جائے تو فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے لیکن 50دن سے زیادہ عمر کی پنیر ی منتقل کرنا سودمند نہیں ہوتا۔ایک ایکڑ میں 80 ہزار پودوں کی تعداد ہو نی چاہئے۔زنک کی کمی کو دور کرنے کے لئے جو کاشتکار زنک سلفیٹ استعمال نہیں کر سکے وہ لاب لگانے کے10دن بعد تک33فیصد زنک سلفیٹ6 کلوگرام یا27فیصد زنک سلفیٹ7.5کلو گرام یا21 فیصد والا زنک سلفیٹ بحساب10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔اگر کسی وجہ سے جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ایک مہینہ کے اندر محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشورہ سے جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں۔

  • چیف سیکرٹری کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا معائنہ

    چیف سیکرٹری کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا معائنہ

    چیف سیکرٹری کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا معائنہ
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جمعہ کے روز شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے پراجیکٹ سائٹ کا معائنہ کیا اورکام میں مصروف ورکرز سے ملاقات کی۔ انہوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی دن رات کام جاری رکھنے پر ورکرز کو شاباش دی۔

    چیف سیکرٹری نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی جلد ازجلدتکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ٹائم لائنز پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، چیف انجنیئر ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور کنٹریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔منصوبے پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کے حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام 24گھنٹے جاری ہے اورمنصوبے کے حوالے سے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب نے جمعرات کے روز شیخوپورہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دارالامان کا دورہ کیا اور صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے عملہ سے مفت ادویات کی دستیابی اورطبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کیلئے ادویات کے بجٹ میں اضافہ، عملہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی میں گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جون کو سندھ بھر کے تمام منتخب بلدیاتی منتخب نمائندوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کے لئے تمام گرفتار منتخب نمائندوں کی ہیڈ آف کونسلز کے انتخابات میں حاضری کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے 15جون کوہونےوالے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلز کے ہیڈ کے انتخابات کے لیے خط لکھا-

    الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے، اور چیف سیکرٹری سندھ تمام منتخب نمائندوں کی حاضری الیکشن کے روز یقینی بنائیں۔

    عثمان بزدار،فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ …

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے تمام منتخب نمائندوں کی موجودگی کے انتظامات کیے جائیں اور کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے۔

  • گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اجلاس طلب کیا ہے جس سلسلے میں گورنر ہاؤس کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ جاری کرکے شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

    مراسلے کے مطابق اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وفد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر آج 12 بجے گورنر ہاؤس میں حکام سے ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی سربراہی میں وفد گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صدر مملکت کو پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت، صدر ، گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ کو فریق بنایا گیا-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 10 فروری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا،دوسری جانب عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا-

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  • فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی،سختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم

    فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی،سختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم

    چیف سیکرٹری کا فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم

    چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ144 کے تحت فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اس سلسلے میں محکمہ مال کے عملے کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے سرکاری گاڑیوں کیلئے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (VICS)کے تحت سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے اورمحکمہ ماحولیات میں قائم سنٹرل کنٹرول روم کو 12 اکتوبر سے مکمل فعال کر دیا جائے گا۔ ماحولیات،زراعت، صنعت اور متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز کنٹرول روم میں فرائض سر انجام دیں گے۔چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹو ں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کا کردار نہایت اہم ہے اور اس سلسلے میں کارکردگی کا با قاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

    چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو بروقت معلومات فراہم کی جائے اورمتعلقہ صوبائی محکمے اور فیلڈ افسران باہمی رابطہ کار بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی سمیت سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔چیف سیکرٹری نے محکمہ زراعت کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کے نظام کو بہتر بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری صنعت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کیلئے سات اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں،لاہور میں تین جبکہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں ایک ایک سکواڈ کام کر رہاہے۔ پرانی ٹیکنالوجی کے حامل 428بھٹوں کو سر بمہر،226مقدمات درج اور ایک کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے لاہور میں دو خصوصی سکواڈ کام کر رہے ہیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر مختلف شہروں میں 11 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ پاکپتن میں سات، چنیوٹ میں دو جبکہ اوکاڑہ اور خانیوال میں ایک ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔کوڑا کرکٹ جلانے پرنو افراد کو گرفتار، 72ایف آئی آرز درج اور37لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنر لاہوراور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ