Baaghi TV

Tag: چیف سیکرٹری

  • کراچی اورسندھ بلدیاتی انتخابات:31 ہزار 567 امیدواروں کے کاغذات منظور

    کراچی اورسندھ بلدیاتی انتخابات:31 ہزار 567 امیدواروں کے کاغذات منظور

    کراچی: سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 2980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس موجود ہوگی-

    باغی ٹی وی : سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا سندھ کی 143 ٹاؤن کمیٹیز، 14 ضلعی کاؤنسل، ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن جب کہ 45 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ہوں گے-

    پہلے مرحلے میں 26 جون کو سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژن میں ہوں گے، دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 2980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس موجود ہوگی سندھ میں26 جون سے شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتظامیہ اور پولیس امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس کی موجودگی کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

    اللہُ اکبر تحریک ماڑی پور ٹاؤن میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کی تقریب ہوئی اللہ اکبر تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری سندھ حافظ امجد صاحب نے ماڑی پور ٹاؤن کے نامزد بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے ماڑی پور ٹاؤن میں سے 2 پینل کے ساتھ 12 امیدوار مختلف نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    ای سی پی نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران نتائج مرتب کیے جانے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا کہا ہے۔

    بلدیاتی الیکشن، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے سندھ بھر کا دورا کیا مسلم لیگ ن کے رہنما میر جواد ٹالپر نے جھول شہر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں شیر جیتے گا، مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سرپرائیز دیں گے۔

    بلدیاتی الیکشن میں 31 پزار 567 کاغذات منظور ہوئے ہیں 4430 امیدواران کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے 1520 امیدوار و دیگر شامل ہیں حیدر آباد و کراچی کے ڈویژن کے 16 اضلاع میں 35997 امیدوار میدان میں اترے-

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 5143 نشستوں کے لئے 35997 امیدواروں میں سے 4430 کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے 1520 ،یوسی وارڈ کونسلر کے 2245،ضلع کونسلر کے 138،ٹاؤن کمیٹی کے 284 اور میونسپل کمیٹی کے 243 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے-

    شہر قائد میں یو سی چئیرمین، وائس چئیرمین کی 494 نشستوں کے لئے 7514 اور وارڈ کونسلرز کی 984 نشستوں کے لئے 9417 کاغذات جمع کرائے گئے-

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ میں حیدارآباد اور کراچی ڈویذن کے 16 اضلاع میں مختلف کیٹیگریز کی 5143 نشستوں کے لئے 35997 امیدوار میدان میں اترے جن میں سے 31567 امیدواروں کے کاغذات منظور اور 4430 کے کاغذات مسترد ہو گئے یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی 1142 نشستوں کے لئے 13238 امیدوار سامنے آئے جن میں ست 11718 کے کاغذات منظور اور 4430 کے مسترد ہو گئے-

    یونین کمیٹیوں ور یونین کونسلوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی 1142 نشستوں کے لئے 13238 امیدوار سامنے آئے جن میں 11718 کے کقاغذات منظور اور 1520 کے مسترد ہو گئے-

    یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے وارڈز کونسلرز کی 2284 نشستوں کے لئے 17034 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں سے 14789 کے کاغذات منظور اور 2245 کے مسترد ہو گئے میونسپل کے وارڈ کونسلر کی 191 نشستوں کے لئے 1869 امیدوار سامنے آئے جن میں سے 1626 کے کاغذات منظور اور 243 کے مسترد ہو گئے-

    ٹاؤن کمیکٹی کے وارڈ‌ کونسلر کی 241 نشستوں کے لئے 1943 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے جن میں سے 284 کے مسترد اور 1659 کے منظور ہو گئے-ضلع کونسلر کی 325 نشستوں کے لئے 1913 امیدوار میدان میں اترے جن میں138 کے کاغذات مسترد اور 1775 کے منظور ہو گئے

    سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اعدادو شمار کے مطابق یو سی چئیرمین میں کل اداروں کی تعداد 887 کل نشستیں 887 ہیں نشستوں کی تعداد 135 مقابلہ نشستوں کی تعداد 752 جبکہ 3190 امیدوار حصہ لے رہے ہیں-

    وائس چئرمین کے انتخابات میں میں کل نشستیں 887 ہیں نشستوں کی تعداد 135 مقابلہ نشستوں کی تعداد 752 جبکہ 3190 امیدوار حصہ لے رہے ہیں-

    یو سی وارڈز میں کل اداروں کی تعداد 3548 کل نشستیں3548 ہیں نشستوں کی تعداد 622 مقابلہ نشستوں کی تعداد 2926 جبکہ 9744 امیدوار حصہ لے رہے ہیں

    ضلع کونسل میں کل اداروں کی تعداد 14 کل نشستیں 794 ہیں نشستوں کی تعداد 107 مقابلہ نشستوں کی تعداد 687 جبکہ 2604 امیدوار حصہ لے رہے ہیں-

    میونسپل کمیٹیوں میں کل اداروں کی تعداد 23 کل نشستیں 354 ہیں نشستوں کی تعداد 14 مقابلہ نشستوں کی تعداد 340 جبکہ 2435 امیدوار حصہ لے رہے ہیں

    ٹاؤن کمیٹیوں میں کل اداروں کی تعداد 101 کل نشستیں 694 ہیں نشستوں کی تعداد 68 مقابلہ نشستوں کی تعداد 626 جبکہ 3325 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر تما کیٹیگری میں اداروں کی تعداد 4573 ہے کل نشستوں کی تعداد 7164 ہے بلامقابلہ نشستیں 1081 ہیں مقابلہ وار نشستوں کی تعداد 6083 ہے جبکہ 24488 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے-

    اعدادو شمار کے مطابق کل پٔولنگ اسٹیشن 9290 بنائے گئے ہیں پولنگ بوتھ 29977 جبکہ ووٹرا کی تعداد (11474088) ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار 88 ہیں ان کے لئے 3 کروڑ 27 لاکھ 62 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، پریزائڈنگ افسران کی تعداد 9290 اے پی اوز کی تعداد 29977 ہے جبکہ پی اوز 29977ہے-

  • چیف سیکرٹری پنجاب کا گورنر پنجاب کا حکم ماننے سے انکار

    چیف سیکرٹری پنجاب کا گورنر پنجاب کا حکم ماننے سے انکار

    چیف سیکرٹری پنجاب کا گورنر پنجاب کا حکم ماننے سے انکار

    گورنر پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا،

    چیف سیکرٹری آفس کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری نے اپنی ذمہ داری نبھائی، پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات درست تھے،

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے خط لکھنے پر پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا تھا

    گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط پر اعتراض لگایا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کس طرح ازخود خط لکھ کر گورنر کو دباو میں لا سکتا ہے گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کے خطوط منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کی گورنر پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں پرنسپل سیکرٹری کی خفیہ خط و کتابت میڈیا تک کیسے پہنچی پرنسپل سیکرٹری راشد منصور نے گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کو دو خطوط لکھے تھے پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا تھا جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • قرآن مجید کی لازمی تعلیم ،چیف سیکرٹری پنجاب کو مہلت نہ مل سکی

    قرآن مجید کی لازمی تعلیم ،چیف سیکرٹری پنجاب کو مہلت نہ مل سکی

    قرآن مجید کی لازمی تعلیم ،چیف سیکرٹری پنجاب کو مہلت نہ مل سکی

    لاہور ہائیکورٹ میں قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

    عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کی 2 ہفتے مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے کہا کہ پہلے ہی بہت وقت دے چکے 2 دن میں اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے،قرآن پاک کو اسکولوں میں پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتی سے متعلق رپورٹ دی جائے،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

    عدالتی حکم پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے، دالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے کہا کہ مسلمانوں کے نوجوان بچوں کو قرآنی تعلیمات دے کر معاشرے کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے، پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ 2017ء منظور کیا گیا گیا، ایکٹ کے تحت قرآن پاک کی تعلیم کو تمام سکولز کے نصاب میں شامل کیا جانا تھا، تین سال گزرنے کے باوجود پنجاب کمپلسری ٹیچنگ ہولی قرآن ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ،قرآن پاک کو تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں قرآن پاک کو نصاب کا حصہ بنانے کا حکم دیا، تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے حکم پر عمل کرائے، پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن جبکہ چھٹی سے 12ویں کلاس تک قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ نصاب کا حصہ بنانے کے حکم پر عمل کرائے،

    گذشتہ دو ماہ میں مقدس ہستیوں کی بے ادبی پر مشتمل دس ہزار ویب سائٹس کو بند کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

    توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟

    یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

    قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق کیس پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    قرآن مجید نے ہندو تاجر کی قسمت بدل کر رکھ دی

  • گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

    چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔

    اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، چئیرمن گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں غیر قانونی لڑالنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے روک تھام سمیت دیگر امور کا جائزلیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر میں زیر تعمیر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر آفس کراچی سے گوادر منتقل ھوگا اور آئندہ پروجکیٹ ڈائریکٹر اپنے آفس گوادر میں بیٹھیں گے چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پینے صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ حل کردیا گیا ھے جن منصوبوں پر کام تیزی جاری ہے ان جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا ہے کہ افیسران اپنی صلاحیتوں کو صحیح بروکار نہیں لا رہے انہوں نے ہدایت کی کہ افسر اپنی تمام تر صلاحیتیں لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بروکارلائیں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں چیف سیکرٹری نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گوادرکے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جارہا ہے جس کے تحت غیر قانونی فشنگ ٹرالرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی جی فشیریز کے مرکزی دفتر کو فی الفور کوئٹہ سے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ھے کہ لوگوں کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے جس کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں،اجلاس میں فوری طور گوادر ایک فائر بریگیڈ فراہم کرنے کی ھدایت کی

    سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لوگوں کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر ومرمت میں مقامی لوگوں کے مشاورات تجاویز س عملدرآمد کی جائے گی.اجلاس میں بتایا گیا ہے گوادر میں ایک نرسنگ اسکول کی منظوری ہوئی ہے بہت جلد گوادر نرسنگ اسکول میں داخلہ اور کلاسز شروع ھوجائیں گے۔ اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، چئیرمن گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ا

    جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کے مسائل حل اور ان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کمشنر مکران ہفتے میں تین دن گوادر میں کمیپ آفس قائم کریں اور لوگوں کے مسائل سنیں گے
    چیف سیکرٹری نے غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حکومت غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھارہی ہے اور بہت جلد غیر قانونی لڑالنگ کی روک تھام ھو جائے گی چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ وہ گوادر میں اجلاس کرنے نہیں آتا ھوں بلکہ ان کے آنے کا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔