Baaghi TV

Tag: چیف سیکریٹری

  • حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گندم کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا-

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    سیکریٹری خوراک ،گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا-

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے نصیر ڈویژن میں گندم خریداری کے لیۓ عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا –

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کی جائے گی حکومت کا گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لیۓ قانون سازی کی جائے گی-

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ اس سال صوبائی حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہے محکمہ خوراک نے ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا ہے-

    چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جائے گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگا۔

    چیف سیکریٹری کی کمشنر نصیر آباد کو ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کیا جائے گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا میکینزم موثر کیا جائے-

    اجلاس کو کوئٹہ کی طرف گندم کی نقل و حمل کا طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خوراک کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے خریداری اور ترسیل کی تمام سرگرمییوں پر نظر رکھی جا ئے گی نوتال چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک کا عملہ تین شفٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرےگا-

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

  • حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں،چیف سیکریٹری

    حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں،چیف سیکریٹری

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سیکریٹریز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی۔

    ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کامران افضل کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا 13 ستمبر تک کسی اور کو چیف سیکریٹری تعینات کردیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران علی افضل نے آل سیکریٹریز سے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی کہ افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے۔ کامران افضل نے کہا کہ حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں، میری خدمات جلد واپس لے لی جائیں گی.

    قبل ازیں بھی چیف سیکریتری پنجاب نے حمزہ شہباز کی حکومت کت ختم ہونے پر وفاق سے درخواست کی تھی کہ وہ پرویز الہیٰ کی حکومت کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے مگر وفاق کے کہنے پر کامران علی افضل نے پنجاب میں اپنی خدمات سر انضام دیں ، اور اب ان کا بیان دوبارہ سامنے آگیا ہے .جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کت ساتھ کام نا کرنے کی وجوہات بیان کر دی ہیں.

  • پاکستان یورپی یونین سے شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے،چیف سیکریٹری

    پاکستان یورپی یونین سے شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے،چیف سیکریٹری

    جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پریورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والےاجلاس میں شرکت کی، چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے مشن کو نوترجیحی شعبوں سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ مشن نے صوبے میں انسانی حقوق، چائلڈ لیبر، لیبر رائٹس، ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کی معیشت کیلئے نہایت فائدہ مندہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ2014میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک آسان رسائی ملی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے سلسلے میں متعلقہ قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہیں۔

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ میں انسانی حقوق، لیبر رائٹس، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ لیبر انسپکشنز کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں چائلڈ لیبر سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بتایا کہ ملزمان پر پولیس کی حراست میں تشدد کے سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ مقدمات سائنسی بنیادوں پر تفتیش کیلئے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سے مدد لی جاتی ہے۔

    چیف سیکریٹری نے مشن کو ہیومن،وویمن، منارٹی رائٹس، سوشل ویلفیئر سے متعلق کئے جانیوالے خصوصی اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔ مشن نے بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ مشن میں یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس اور یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے تجارت، روزگار، سماجی امور کے حکام شامل تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ہیومن رائٹس، لیبر، ماحولیات اور متعلقہ محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی.