Baaghi TV

Tag: چیمپئینز ٹرافی

  • چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

    چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

    اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کا کپ دبئی سے اسلام آباد پہنچادیا ٹرافی دو روز بعد ملک بھر کا دورہ کرے گی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر کو سکردو سے چیمپئینز ٹرافی کا دورہ شروع ہوجائے گا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا چیمپیئنز ٹرافی کو سکردو کے بعد کے-ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی کے دورے میں وہ شہر بھی شامل ہوں گے جہاں چیمپئینز ٹرافی کے میچ شیڈول ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی کا دورہ شروع ہو گا جبکہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں شیڈول ہے، جس کے مکمل شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اوربھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول تھےبھارتی بورڈ کی جانب سے انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی پر اپنا واضح اور دو ٹوک مؤقف دیا ہے۔

  • چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

    چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

    ممبئی: آئندہ برس فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا،دو روز قبل بھارتی میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گا، بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان میں چیمئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آیا ہے،میڈیا سے گفتگو کے دوران جب روہت شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی تو اس پر روہت شرما کا کہنا تھا یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو ہے نہیں، ہم تو ٹورنامنٹ کے لیے آگے کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں، ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی: چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان

    بھارتی ہٹ دھرمی: چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیپئینز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر کا اشارہ دیدیا،جبکہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار پر سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت ردعمل دینے کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے میچز کی شیڈولنگ کے باعث ایونٹ کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کرنے کا اعلان کیا ہے،قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ 11 نومبر کو ایک تقریب میں کیا جانا تھا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا، آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔

    آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے شیڈول تاحال کنفرم نہیں ہے البتہ میزبان اور ایونٹ میں شریک ممالک کیساتھ بات چیت جاری ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان سفر نہ کرنے پر چیمپئینز ٹرافی منسوخ کرنے کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

    ایونٹ کے آغاز میں محض 100 دن سے کم وقت رہ گیا ہے، چیمپئینز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 19 مارچ 2025 تک شیڈول ہیں تاہم ابتک شیڈول فائنل نہیں ہوسکا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے پیر کو کوئی تقریب شیڈول نہیں ہے۔

    بھارتی بورڈ نے گزشتہ روز زبانی طور پر آئی سی سی کو پاکستان سفر نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھاقبل ازیں چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر بتائیں، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی،کہا تھا کہ ابھی تک کسی ہائبرڈ ماڈل کے بارے میں بات نہیں ہوئی،اب اگر بھارتی میڈیا یہ رپورٹ کر رہا ہے تو آئی سی سی ہمیں کوئی خط ضرور دے گا یا بھارتی بورڈ نے یہ کہیں لکھا ہو گا، ابھی تک ایسا کوئی خط میرے پاس یا پی سی بی تک نہیں پہنچا۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کے سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گے، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹیموں میں میزبان پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔

    دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار پر سابق کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت ردعمل دینے کا مشورہ دیا –

    سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان میں ہونے والے فکسچر میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان ممکنہ طور پر مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرسکتا ہے،اگر یہ دو طرفہ سیریز ہو یا ایشیا کپ، تو ٹیموں سے پوچھا جاتا ہے کہ بھارت کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں؟ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، 8 سال پہلے سے ٹیموں کو ایونٹس کے شیڈول کا معلوم تھا، اسی طرح 2024 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی سے متعلق رکن ممالک سمیت براڈکاسٹرز اور اسپانسرز نے دستخط کیے ہیں، جس میں ٹیموں کو شرکت کرنی ہے۔

    راشد لطیف نے 1996 کے ورلڈکپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سری لنکا کھیلنے نہیں گئے تھے جہاں فائنل کا تنازع ہوا لیکن سری لنکا نے وہ ایونٹ اپنے نام کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے مطالبات کو ایک بار پھر ایڈجسٹ کرنے یا ہائبرڈ ماڈل کو اپنایا تو شدید مایوسی ہوگی۔

  • چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم   میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان آ نے کےامکانات ہیں ،بھارتی ٹیم 10 سے 12 گھنٹے بعد میچ کھیل کر پاکستان چھوڑ دے گی اور میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرنے کے حوالے سے اس حد تک لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا قیام نئی دہلی، امرتسر یا موہالی میں رکھے اور میچ کھیلنےپاکستان آجائے اور میچ کھیل کر رات کو واپس بھارت چلی جائے، پاکستان چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات اور ملٹی پل ویزہ دینے کو تیار ہے۔

    خبررساں ادارے نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان ای میل اور ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ کے دوران بھی دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام کے حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مکمل معاونت اور تعاون کا یقین دلایا اب یہ معاملہ بھارتی بورڈ ،بھارتی حکومت کے سامنے رکھے گا عام طورپرپاکستان، بھارتی کرکٹ ٹیم کو سنگل انٹری ویزہ دیتا ہے لیکن پاکستان نے ملٹی پل ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ تجویز قابل عمل ہوتی ہے تو ہم چارٹرڈ فلائٹ کا بھی انتظام کرنے کو تیار ہیں،آئی سی سی کے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک تجویز یہ آئی ہے کہ بھارت کا ایک میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرایا جائے جس پر پاکستان نے حامی بھر لی ہے۔

    امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل