Baaghi TV

Tag: چینی

  • چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے  اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی-

    اعلی سطحی کمیٹی کی سربراہی وزیر توانائی کریں گے جبکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے کنوینر ہوں گے وزیر خزانہ، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر وزرا کمیٹی کے ارکان ہوں گے، کمیٹی شوگر سیکٹر میں اصلاحات اور نجکاری کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی۔

    کمیٹی وفاقی اور صوبائی سطح کے تمام موجودہ قوانین، قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کا جائزہ لے گی، جن کا تعلق چینی کی پیداوار، درآمد، برآمد، قیمتوں کے تعین، سبسڈی اور ذخیرہ اندوزی سے ہوگا کمیٹی اجناس کے ذخائر، رسد اور قیمت سے متعلق ڈیٹا کی درستی، کسانوں کے مفادات، صارفین کے حقوق، مقامی ضرورت اور تجارتی تقاضوں کے تحت پالیسی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

    عراق :شاپنگ میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

    کمیٹی صارفین کے تحفظ اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے خطرے سے بچائو کے لیے پالیسی سفارشات مرتب کرے گی اس کے علاوہ کمیٹی نجکاری کے عمل کو شفاف اور مربوط بنانے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بشمول صنعت کاروں، کسانوں اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مشاورت کرے گی، ٹی او آر کمیٹی تیس روز کے اندر وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ملک سے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہ ملنے پر حکومت نے چینی برآمد روک دی تھی، گزشتہ ہفتے ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کرگئی تھی جبکہ منگل کو چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے-

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

  • چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

    چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

    چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے-

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے درمیان چینی کی ریٹیل قیمت پر منگل کے روز ہو نے والے مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے، جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو کے قریب رکھی جائے،پی ایس ایم اے کے چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ قیمتیں ایک یا دو روز میں کم ہو جائیں گی۔

    ترقی سرکاری ملازمین کا حق ہے ، سپریم کورٹ

    حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایم اے نے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو پر چینی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن عام صارفین کے لیے ریٹیل قیمت تاحال واضح نہیں کی گئی جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ہونے والا معاہدہ شوگر ملز کو خاصا منافع دیتا ہے، جب کہ عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

    واضح رہے کہ 24-2023 کرشنگ سیزن کے دوران حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاہدے کے تحت ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی،تاہم اب ملک بھر میں ریٹیل قیمت 180 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ تھوک نرخ 159 روپے کے آس پاس ہیں۔

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

  • وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا  فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی تاکہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے یہ اقدام ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، تاکہ ماضی کی طرح مصنوعی قلت پیدا نہ ہو سکے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں چینی کی قلت کا بہانہ بنا کر قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے والی سبسڈی اسکیموں کا سہارا لیا جاتا رہا، جس سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوا بلکہ بدعنوان عناصر کو فائدہ پہنچا تاہم موجودہ حکومت نے اس وقت چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب ملک میں چینی وافر مقدار میں دستیاب تھیمارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کے لیے چینی کی درآمد ناگزیر ہو چکی ہے۔

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں چینی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ٕ

    ملک بھر میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ 10 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ چکی ہے ریٹیل مارکیٹ میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    ہول سیلرز کے مطابق چینی کی طلب میں اچانک اضافے کے باعث قیمت میں تیزی آئی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک درآمدی چینی کی دستیابی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔ ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے 7.5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ تو کیا ہے، لیکن عملی اقدامات صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں،اگر درآمدی چینی کی ترسیل میں مزید تاخیر ہوئی تو ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں،بیرسٹر سیف

    مہنگائی سے پہلے ہی متاثر عوام چینی کی بڑھتی قیمتوں پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور چینی جیسی بنیادی ضرورت کی دستیابی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

  • حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ قیمتوں میں توازن اور عوامی سہولت کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےگزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے پربرآمد کی گئی، یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔

    دریں اثنا ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو تک ہوگئی وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں3 روپے77 پیسےفی کلوکا اضافہ ہوا ہے۔

    ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے93پیسےفی کلو ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 177 روپے 16 پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143روپے 38 پیسےفی کلوتھی۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک اورتجارت کو طلب کیا گیا ہے چیئرمین پی اے سی نے وزارت تجارت وصنعت سے چینی رپورٹ طلب کی تھی۔

    پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ و تعمیرات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر بھی غورکیا گیا۔ پی اے سی نے پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی، سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ منصوبوں کی فنڈنگ وفاقی حکومت ہی کرے گی، منصوبوں پرعمل درآمد صوبائی حکومتیں کریں گی۔

    نیہا ککڑ آسٹریلیا میں کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

    گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

    تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

  • بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    اسلام آباد:موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ء تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی، چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جب کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

  • وزیراعظم کی  چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت چینی کی کھپت و رسد اور مقررہ قیمتوں پر عام آدمی کو فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی کی کھپت و رسد اور موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو چینی ذخیرہ کرنے، قیمتوں پر سٹہ کھیل کر اس میں مصنوعی اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

    شہباز شریف نے چینی کی کھپت اور رسد پر کڑی نظر رکھنے اور متعلقہ حکام کو شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی کھپت و رسد کی نگرانی کے لئے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کردی کہا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، مصنوعی طور پر بحران کی فضا پیدا کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کا مافیا کے ہاتھوں قطعاً استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

    دوران اجلاس وزیرِ اعظم نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چینی کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا

  • وزیراعظم کی  چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات  کی ہدایت

    وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

    رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کاوافر اسٹاک موجود ہےصوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پرفروخت کیلئے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی، اس حوالے سے انتظامیہ ضلع کی سطح پر مستعدی سے کام کرے گی۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی کی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی جس سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی کرنے کا کہا، وزیراعظم نے رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں موجود تھے۔

  • دالوں اور چینی کی قیمتوں میں  کمی

    دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی

    لاہور: حکومت کی جانب سے دالوں اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمتیں 25سے75 روپے تک کم ہوئی ہیں، دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے،ستمبر سے اب تک کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی، اسی طرح 400 روپے فی کلو بکنے والی چنے کی دال کی قیمت 360 روپے ہوگئی، دال ماش کی فی کلو قیمت 500 روپے سے کم ہوکر 425 روپے ہوگئی، کابلی چنا درجہ اول کی قیمت 400 روپے کلو سے کم ہو کر 355 روپے ہوگئی، کابلی چنا چھوٹا دانہ کی قیمت 320 روپے سے کم ہوکر 295 روپے ہوگئی، جبکہ چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے پر آگئی۔

    دوسری جانب مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 20 کلو کا تھیلہ 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی زخمی

    کراچی،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی زخمی

    شہر قائد کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہو گئے

    واقعہ سائٹ ایریا کی ایک کمپنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ نے اچانگ گولیاں چلا دیں جس کی وجہ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی کسی بات پر غیر ملکی شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی گارڈ نے گولیاں چلا دیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔زخمی ہونے والے دونوں چینی باشندوں کو لیاقت نیشنل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ زیر علاج چینی باشندوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،اور کہا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کے حملے میں غیر ملکی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ سے متعلق انکوائری کر کے حقائق کا پتہ لگایا جائے،انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اور پولیس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیکٹری گارڈ نے جھگڑے کے بعد چینی شہریوں پر فائرنگ کی،انہوں نے فیکٹری کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی واضح کیا کہ آیا چینی شہری وہاں کام کرتے تھے

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا