Baaghi TV

Tag: چینی بحران

  • 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    لاہور: ملک میں چینی بحران کے بعد اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

    ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ڈیلرز کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں شامل تھے، ایک شوگر دیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں ڈیلرز پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے،ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ہیں،شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ممبران کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، ہم کاروباری اور ٹیکس دینے والے لوگ ہیں۔

    تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری

    ادھرلاہور شہر میں چینی نایاب ہونے کی وجہ سے قیمت بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہےچینی عام مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی کمی کی وجہ سے شکر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کر دیا گیا ہےضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چند بڑے دکان دار چینی 173 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں عام مارکیٹ میں چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

    بھارت نے فیٹف میں میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا،علی امین گنڈا پور

  • وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کی بجائے بحران کا زمہ دار جہانگیر ترین کیوں؟ محبوب اسلم

    وفاقی کابینہ کا سربراہ وزیر اعظم ھوتا ھے اور صوبائی کابینہ کا سربراہ وزیر اعلی تو پھر سارا ملبہ جہانگیر ترین پر کیسے گرایا جا سکتا ھے؟؟؟

    اھلیان پاکستان
    السلام و علیکم

    یہ سوال واقعی قابل توجہ ھے کہ جب وفاقی کابینہ اور صوبائی کابینہ میں یہ سارے چور ملکر چینی اور آٹے کا بحران پیدا کر رھے تھے اور سبسڈی اور درآمدات کی پالیسیاں منظور کروائی جارھی تھیں تو اسوقت یہ وزیر اعظم اور پنجاب کےوزیر اعلی کدھر تھے؟؟؟ صاف ظاھر ھے کہ اسکی دو ھی وجوھات ھو سکتی ھیں یا تو یہ رَج کے نااھل تھے یا اندر سے ملے ھوئے تھے!

    مجھے چونکہ کم ازکم وزیر اعظم کیساتھ کام کا تھوڑا بہت تجربہ ھے تو میرا خیال ھے کہ یہ دونوں ھی وجوھات رھی ھونگیں کہ یہ بندہ رَج کے نا اھل بھی ھے اور چوروں کی سر پرستی کا ٹریک ریکارڈ بھی رکھتا ھے۔ یقین نہ آئے تو جسٹس وجیہ الدین سے کبھی پوچھ لیا جائے!

    دوسری طرف ملبہ جہانگیر ترین پر اسلئیے گرایا جارھا ھے کہ اس کو جتنا عمران خان نے استعمال کرنا تھا وہ کر لیا اور اب اسکی ضرورت نہیں رھی۔۔۔اب وہ پرانی والی بات کہاں۔۔۔اگر یقین نہ آۓ تو پارٹی کے اگر لاکھوں نہیں تو ھزاروں ایسے عمران خان کے ”ساتھی“ مل جائینگے جن کا خون چوس کر ھڈیاں عمران خان نے پھینک دیں!

    جہاں تک بات ھے رپورٹ شائع کرنے کے کریڈٹ کی تو شنود ھے کہ رپورٹ پہلے ھی میڈیا کو لیک ھو چکی تھی تو پھر آگے بڑھکر قبول کرنے کے علاوہ چارہ کچھ بچا نہ تھا وگرنہ اگر عمران خان نے کرپشن کا قلع قمع کرنا ھوتا تو خسرو بختیار کو ایک گندا کچھا اتروا کر دوسرا نہ پہنایا جاتا اور یہی حال سیٹھ داؤد رزاق کیساتھ کیا گیا کہ ان ساروں نے خوب پیسہ بنایا اور
    جواب میں صرف انکی وزارت بدل دی گئی۔۔۔

    شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لی
    رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی!!!

    باقی رھی مونس الہی کی بات تو وھاں تک تو مجال کس کی ھے کہ یہ خاندان بوٹ والوں کا سدا وفادار ھیں بقول چوھدری صاب ھن مٹی پاؤ تے آگاں ودو؟؟؟

    لیکن معاملہ اتنا آسان بھی نہیں ھے کیونکہ آخر پارلیمانی نظام حکومت میں کابینہ کا فیصلہ وزیر اعظم کی مرضی سے آگے چلتا ھے تو پھر بہرحال آخری ذمہداری تو عمران خان کی ھی بنتی ھے اِدھر ادھر کی جتنی بھی ھانک لیں آخر تو ذمہداری سیلیکٹڈ کی ھی بنتی ھے؟؟؟

    اور یہ معاملات اگرکورٹ تک پہنچتے ھیںں تو پھر ان معاملات کا کھرا وھاں جا کر ملیگا جہاں اقتدار کی طاقت ھے کہ جتنا بڑا اختیار اتنی ھی بڑی ذمہداری۔۔۔لیکن یہ عمران خان کی پرانی عادت ھے کہ اختیار اور پاور تو انجوائے کرو اور ذمہداری ھمیشہ دوسروں پر ڈالو۔۔۔یوں آثار تو یہ نظر آرھے ھیں کہ یہ سارا معاملہ دب جائیگاکہ کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں؟؟؟

    دوسری طرف کچھ بھولے بادشاہ امید لگائے بیٹھے ھیں کہ عمران خان کب استعفی دے رھا ھے۔۔۔لیکن اسمیں انکا کوئی قصور نہیں ھے۔۔۔یقین نہ آئے تو خود عمران خان سے پوچھ لیں جو ھمیں یہ بتاتے بتاتے ھلکان ھو جاتا تھاکہ کیسے مغرب میں وزیر اعظم اپنی کابینہ کی اسطرح کی کرپشن پر استعفی دے دیتے ھیں؟؟؟

    لیکن صاحب۔۔۔ھماری قوم کے یہ نصیب کہاں؟ کہاں ھم ایک اسلامی جمہوری مملکت اور مدینہ کی ریاست اور کہاں وہ کافر مغربی ممالک؟؟؟ بھلا جس وزیر اعظم اور سپہ سالار کی ضامن جید ”علما“ کی آنسوؤں کی لڑی ھو اسے کونسی غیرت استفعی پر راضی کر سکتی ھے۔۔۔لا حول پڑھیں صاحب لا حول؟؟؟

    اللہ ھی پاکستان کا حامی و ناصر ھو۔۔۔ھم نے تو کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی؟؟؟

    دعا گو
    محبوب اسلم