Baaghi TV

Tag: چینی سفیر

  • چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،محسن نقوی

    چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،محسن نقوی

    اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے محسن نقوی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہےکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے –

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں چینی سفیر نے بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا،ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی سمیت داخلی سلامتی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائمز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    چینی سفیر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

    سعودی عرب: اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی مگر بلوچستان میں دہشتگردی پر سکیورٹی فورسزنے بروقت مؤثر رسپانس دیا وزیرداخلہ نے چینی سفیر کو چینی شہریوں اور چینی پروجیکٹس کی حفاظت کے اقدامات پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں اور پروجیکٹس کی حفاظت بے حد عزیز ہے، ‎چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا اسی تناظر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا انسداد دہشتگردی آپریشنز کے لیےجدید چینی ٹیکنالوجی اور ساز وسامان معاون ثابت ہوگا۔

    بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل ،216 دہشتگرد جہنم واصل

    محسن نقوی اور چینی سفیر نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چینی سفیر نے چینی شہریوں کی سکیورٹی پر اقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا جب کہ محسن نقوی نےچین کی جانب سے ہر موقع پر غیر متزلزل حمایت پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

  • چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

    مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تیاری اور مؤثر ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا۔

    ایئر چیف مارشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہپاکستان اور چین آزمودہ اور تاریخی دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، جو باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم پر قائم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ایئر چیف نے چین کی جانب سے پاکستان کو حاصل مسلسل حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دفاعی نظام کی جدیدیت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ تحقیق و ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔

    چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے حالیہ کشیدہ حالات کے دوران پاک فضائیہ کی غیر معمولی آپریشنل مہارت کو سراہا اور اسے قومی دفاع سے وابستگی کا بہترین مظہر قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح روابط کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

    سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

    پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کیریئر پر ایک جامع رپورٹ

    افغانستان اور بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

  • بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر نے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی،ملاقار میں دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

    منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

  • چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جناب نونگ رونگ نے آج سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے کئی اہم شعبوں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کو فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس کے شعبوں میں عصر حاضرکی جنگی آپریشنل صلاحیتوں کے حصول کے لیے جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں کا زکر کیا۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بے مثال سٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ اور پیپلزلیبریشن آرمی ائیر فورس کے مابین موجود دوطرفہ عسکری اور تربیتی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں غیر متزلزل اور بے مثال دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

    چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور گزشتہ برسوں کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے خاص طور پر خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیر معمولی پیش رفت قابلِ تعریف ہے۔ نونگ رونگ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا. دونوں شخصیات نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عسکری صنعت سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ جناب نونگ رونگ نے ائیر چیف سے گفتگو کے دوران پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت بھی کی۔

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراج تحسین

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

  • پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے پارلیمنٹ ہاوْس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسٹریٹجک تعاون شراکت داری ” پاک – چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی اور دونوں برادر ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور”ون چائنا پالیسی“ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے بنیادی قومی مفاد کے امور، جموں و کشمیر تنازعہ اور ایف اے ٹی ایف پر چین کی حمایت کو سراہا اور پاکستان پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چین علاقائی امن کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور تائیوان کا مسئلہ سنگین ہونے کی صورت میں علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری تنازعات کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نیا تنازعہ اگر پیدا ہوتا ہے تو اس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    بعد ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹوگو کے وزیر خارجہ پروفیسر رابرٹ ڈو سے نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے مارچ 2022 میں اسلام آباد میں ہونی والی او آئی سی-سی ایف ایم کانفرنس میں ٹوگو کے وزیرخارجہ کی شمولیت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار، اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی پر باہمی تعاون کی تعریف کی اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول او آئی سی، اے یو، یو این اور ایکو واس(ECOWAS)میں ٹوگو کا تعاون قابل ستائش ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی اور دفاعی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وزیر خارجہ کو مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ٹوگو کے وزیرخارجہ کی دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ٹوگو کے وزیرخارجہ رابرٹ ڈوسے نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وفد کو ایوان بالا اور قانون سازی کے کام کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ٹوگو کی پارلیمان کے سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے معاونت فراہم کر سکتا ہے اور پارلیمانی استعداد کار کو بڑھانے سے بہتر قانون سازی اور پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بہتر رابطہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللّہ بازئی، ذیشان خانزادہ, فدا محمد اور سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یو این او سی ایچ اے ہیڈ آف سیکشن ایشیاء-پیسیفیک مس رتھ مکوانا سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی دنیا بالخصوص پاکستان کو درپیش چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،تخفیف غربت اور مہاجرین کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی معاونت کے ذریعے ہی ان مسائل کو حل کرنے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر ایک کمیٹی بنائی ہے اور یواین او سی ایچ اے کے ساتھ بھی اسی طرز پرکمیٹی بنانے کے خواہاں ہیں اور یہ کمیٹی، پپس اور یو این او سی ایچ اے کے اشتراک سے سیمینار ز اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی پھیلانی کی ضرورت ہے اور پانی کی بڑھتی قلت اور فوڈ سیکیورٹی بڑے چیلجز ہیں جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے،موثرقانون سازی کے ذریعے بھی ان چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحفیف غربت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پارلیمان کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں پارلیمان کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مشکلات سے نمٹنے اور ایمرجنسی صورتحال میں یواین او سی ایچ اے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ معزز مہمان نے چیئرمین سینیٹ کو یو این او سی ایچ اے کے کام اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ مس رتھ مکوانا نے کہا کہ ملاقات میں سامنے آنے والی تجاویز کو زیر غور لانے کے ساتھ ساتھ رابطہ کاری کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان اور اعلی حکام موجود تھے

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار اور چینی سفیر کی ملاقات میں سی پیک پر ترقیاتی کاموں اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

  • بیجنگ اولمپکس:تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی           شرکت چین کےلیےاعزازہے:چین کی اہل پاکستان کو مبارک

    بیجنگ اولمپکس:تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت چین کےلیےاعزازہے:چین کی اہل پاکستان کو مبارک

    بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس: تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت چین کےلیے اعزازہے : چین کا اہل پاکستان کے نام پیغام ،اطلاعات کے مطابق چین نے وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شائقین کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں دوستی لوہے کی طرح مستحکم ہے۔

    چین کی زارت خارجہ کے ترجمان زہائو لیجیان روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا پرزور خیرمقدم کرتے ہیں۔یہ چین کی حکومت اور چین کی عوام کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اوریہ عمل قابل تعریف بھی ہے ، چینی قوم وزیراعطم عمران خان کی شرکت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہے

    انہوں نےایتھلٹس پریڈ کے دوران وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کے حوالے سے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں اور اسے دونوں عوام کی حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں پاکستانی ایتھلٹس کا حصہ لینا اور پاکستان کے مختلف سماجی شعبوں کی جانب سے بیجنگ گیمز کی بھرپور حمایت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی شاندار روایات کے مطابق ہے اور اس سے پاکستان کے اولمپک جذبے کو مزید بڑھانے اور اولمپک جوش و جذبے کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب نے دنیا کو چین اور چینی ثقافت کو دکھایا، یہ ہماری کوششوں کا حصہ ہے کہ ہم دنیا کو محفوظ اور شاندار کھیل فراہم کریں اور یہ تقریب سب کے لیے مشترکہ مستقبل کے قیام کے فلسفے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 دوستی کے مزید پل بنانے اور چین اور پاکستان سمیت تمام ممالک کے درمیان تعاون کا ایک پلیٹ فارم بنانے میں مدد کرے گا اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نہ تقریب کو والہانہ انداز میں سراہا گیا بلکہ پاکستانی وفد اور ایتھلٹ کا بھی والہانہ استقبال کیا گیا۔