Baaghi TV

Tag: چینی صدر

  • شہباز شریف کا چینی صدرکی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

    شہباز شریف کا چینی صدرکی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پہنچایا گیاوفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان نے وزیراعظم کی طرف سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ چینی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کیا.

    چینی حکام نے وزیراعظم کی جانب سے تحائف پر شکریہ ادا کیا اور جوابی نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

    چین پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہےاور پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے.حال ہی میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا اور پاکستان کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مشکل وقت میں پہلے سے زیادہ عزم اور سرگرمی کے ساتھ پاکستان کا ساتھ دے گا۔ چین نے پاکستان کوکم شرح پردو ارب ڈالرز کے قرضے کی پیشکش بھی کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر کے توسط سے موصول ہونے والی سفارتی رابطے میں پاکستان کوبتایا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو وسیع اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سفارتی رابظے میں مزیدیہ بھی کہا گیا ہے کہ چین ، پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    زرائع کے مطابق سفارتی رابطےمیں چین کی حکومت نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ شہباز شریف ’’اپنے گورننس کے فلسفے‘‘ کی بنیاد پر اُن چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں جائیں گے جو اس وقت پاکستان کو درپیش ہیں۔

    چین نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دو ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کی تصدیق کی ہے جو کم شرح پر دیا جائے گا اور یہ شرح اس شرح سے بھی کم ہوگی جس پر چین نے اپنے دیگر قریبی دوست ممالک کو قرضہ جات دیئے ہیں۔

  • بیجنگ اولمپکس:تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی           شرکت چین کےلیےاعزازہے:چین کی اہل پاکستان کو مبارک

    بیجنگ اولمپکس:تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت چین کےلیےاعزازہے:چین کی اہل پاکستان کو مبارک

    بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس: تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت چین کےلیے اعزازہے : چین کا اہل پاکستان کے نام پیغام ،اطلاعات کے مطابق چین نے وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شائقین کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں دوستی لوہے کی طرح مستحکم ہے۔

    چین کی زارت خارجہ کے ترجمان زہائو لیجیان روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا پرزور خیرمقدم کرتے ہیں۔یہ چین کی حکومت اور چین کی عوام کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اوریہ عمل قابل تعریف بھی ہے ، چینی قوم وزیراعطم عمران خان کی شرکت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہے

    انہوں نےایتھلٹس پریڈ کے دوران وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کے حوالے سے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں اور اسے دونوں عوام کی حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں پاکستانی ایتھلٹس کا حصہ لینا اور پاکستان کے مختلف سماجی شعبوں کی جانب سے بیجنگ گیمز کی بھرپور حمایت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی شاندار روایات کے مطابق ہے اور اس سے پاکستان کے اولمپک جذبے کو مزید بڑھانے اور اولمپک جوش و جذبے کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب نے دنیا کو چین اور چینی ثقافت کو دکھایا، یہ ہماری کوششوں کا حصہ ہے کہ ہم دنیا کو محفوظ اور شاندار کھیل فراہم کریں اور یہ تقریب سب کے لیے مشترکہ مستقبل کے قیام کے فلسفے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 دوستی کے مزید پل بنانے اور چین اور پاکستان سمیت تمام ممالک کے درمیان تعاون کا ایک پلیٹ فارم بنانے میں مدد کرے گا اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نہ تقریب کو والہانہ انداز میں سراہا گیا بلکہ پاکستانی وفد اور ایتھلٹ کا بھی والہانہ استقبال کیا گیا۔

  • وزیر اعظم چینی صدرسے اہم ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے

    وزیر اعظم چینی صدرسے اہم ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے

    وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ سے روانگی سے قبل چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چیی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر، مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 بجے چین سے واپس وطن پہنچیں گے ۔ نور خان ائیر بیس پر وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کریں گےاور دورہ چین پر روشنی ڈالیں گے۔

    انہوں نے دورۂ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے آج ملاقاتیں کی تھیں بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے آج کا دن بھی مصروف گزارا، وہ پہلے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تمام ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے تھے-

    ”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:آئی ایس پی آر

    فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی جبکہ عالمی برادری بھی ہمارے موجودہ مؤقف کی بھرپور حمایت کررہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہانگ کانگ اور تائیوان میں جاری مسئلے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات، سی پیک، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون، بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارک باد بھی پیش کی۔

    لی کی چیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی مفاد میں ہے، گزشتہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی کامیاب تقریبات نے دوطرفہ دوستی کو ایک نئی جہت دی پاکستان صنعتی، تجارت، صحت، ڈیجیٹل اور گرین کوریڈورز کے ذریعے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

    ایف بی آر میں غیرقانونی ادائیگیوں کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

    وزیراعظم نے کوویڈ 19 سے نمٹنے، ویکسین کی بروقت فراہمی میں پاکستان کی مدد پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی، لوگوں کی زندگیوں میں بہتری میں سی پیک کے کردار کو سراہا عمران خان نے چینی ہم منصب کو کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملک میں مزید 6 ہزار 137 کورونا کیسز رپورٹ

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت اور سیاحت کے فروغ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت اور عوامی رابطے بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور اور علاقائی امن و استحکام کےلیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تعلیم، ثقافت اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جب کہ دونوں رہنماوں نےعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    مری روڈ پر خوفناک حادثہ،4 دوست جاں بحق 1 شدید زخمی

  • چینی صدر کا ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی پر زور

    چینی صدر کا ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی پر زور

    بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کو وسائل کی کمی اور ماحولیاتی انحطاط کی قیمت پر کبھی بھی معیشت کو ترقی نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی ماحول کے تحفظ کیلئے ملک کو ترقی کی قربانی دینی چاہیے۔

    شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روزعالمی اقتصادی فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شی جن پھنگ نے ماحولیات کی قیمت پر معاشی ترقی کو "مچھلی حاصل کرنے کیلئے تالاب کو خشک کرنا” اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے ترقی کی قربانی کو "مچھلی پکڑنے کیلئے درخت پر چڑھنا” قرار دیا۔

    شی نے کہا کہ ہمارے اس فلسفے کی رہنمائی میں کہ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ سونے اور چاندی کی طرح قیمتی ہیں” چین اپنے پہاڑوں، دریاؤں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور صحراؤں کا مجموعی ماحولیاتی تحفظ اور ان کی منظم نگرانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ماحولیاتی نظام کے تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور انسداد کو تیز کرنے اور اپنے لوگوں کے رہنے اور کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

    پیر کے روز ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاز شواب کی دعوت پر بیجنگ سے ورلڈ اکنامک فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ یہ شی جن پھنگ کی رواں برس پہلی اہم کثیر الجہتی سفارتی تقریب میں شرکت بھی ہے۔اس سے قبل چینی صدر ورلڈ اکنامک فورم جسے ڈیووس فورم بھی کہا جاتا ہے، سے دو مرتبہ خطاب کر چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے دنیا کو "اقتصادی عالمگیریت” اور "کثیرالجہتی ” کے حوالے سے چین کے خیالات اور تجاویز سے روشناس کروایا ، جسے رائے عامہ کی جانب سے نمایاں پزیرائی ملی ہے۔

    پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل