Baaghi TV

Tag: چینی قونصل جنرل

  • محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصل خانے کے دورے کے دوران چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی-

    محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جلد اسلام آباد میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں چینی بزنس کمیونٹی کو مدعو کیا جائے گا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ، سیکیورٹی صورتحال اور چینی شہریوں کو درپیش امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی،وزیرِ داخلہ نے کراچی میں مقیم چینی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی سہو لت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے-

    انہوں نے قونصل جنرل اور چینی سرمایہ کاروں کو مجوزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی محسن نقوی نے اس موقع پر پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

  • پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کے لیے کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں وفد میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فردوس شمیم نقوی، مصطفی کرانی اور ایم پی اے ریحان شامل تھے۔عارف علوی نے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی توجہ سی پیک منصوبے سے ہٹانے کی گھنائونی کارروائیوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔ہم چین کے ساتھ اپنی دوستی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور میں کوویڈ 19 کے بعد چین کا دورہ کرنے والا پہلا سربراہ مملکت تھا جس میں میںنے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جو کے عمران خان کا ویژن ہے اور خان نے ہمیشہ چین کی کئی شعبوں میں ہونے والی تیز رفتار تررقی کی تعریف کی” علوی نے کہا ۔ اس موکے پر فردوس نقوی نے اپنی پارٹی کی جانب سے تعزیت پیش کی، اور کہا کہ چین ہمارا آہنی بھائی ہے اور ہماری توجہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے نہیں ہٹنی چاہیے، جس سے پورے خطے کی ترقی ہوگی ۔چین کے قونصل جنرل، یانگ یونڈونگ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پی ٹی آئی کی قیادت کا چین کے لیے غیر متزلزل حمایت اور خیالات پر شکریہ ادا کیا۔

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ

    سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی

  • جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور  تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یوآئی سندھ کے اعلی سطح وفد نے چینی قونصلیٹ کراچی کا تعزیتی دورہ کیا اور چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یوآئی رہنماؤں نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔وفد میں مولانا عبد الکریم عابد ، قاری محمد عثمان،مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی عبدالغفار بھٹو ودیگر بھی شامل تھے۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینئرز کے قافلے پر حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت سے دلی دکھ ہوا ۔ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک چائنا دوستی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ چینی باشندوں پر حملہ سفاکیت کی انتہا ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک چائنا دوستی لازوال اور ہمالیہ سے بلند ہے ، اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یوآئی وفد سانحے پر اظہار افسوس کررہا ہے ۔ چین کے باشندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علامہ راشد محمود سومرو نے چینی قونصل خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے تعزیتی تاثرات بھی درج کئے ۔

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

  • چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات کی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) کی ملاقات میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا.وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل نے مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.

    چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کا عوام کی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے، حمزہ شہباز نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں
    پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔

    وزیراعلی حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔ سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

    علاوہ ازیں سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے چینی قونصل جنرل Mr. Zhao Shirenکی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے ،چین کے قونصل جنرل Zhao Shiren نے سپیکر چودھری پرویز الہی کو چین کے صوبہ GANSU میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے سپیکر چودھری پرویز الہی نے قبول کیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

    سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور چین میں دو طرفہ مضبوط تعلقات، بھائی چارے اور برسوں کی دوستی کے رشتہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ دوستی حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہے۔ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے۔ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف خطہ میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید اہم حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں اور آج دونوں ممالک پائیدار علاقائی اور عالمی امن کیلئے شانہ بشانہ کوشاں ہیں۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا، چین کے قونصل جنرلZhao Shiren نے چودھری پرویزالٰہی کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کیا.چین کے قونصل جنرلZhao Shiren نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

    ملاقات میں چودھری ظہیر الدین‘ رکن اسمبلی‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی‘ سیکرٹری‘ پارلیمنٹری افیئرز عنائیت اللہ لک اور ڈائریکٹرجنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے.