Baaghi TV

Tag: چینی وزارت خارجہ

  • افغانستان کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا مؤقف

    افغانستان کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا مؤقف

    چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور خطے میں کسی کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کرے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کو خود کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین امید رکھتا ہے کہ تمام فریق خطے کے امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو اس مقام سے محض ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ، بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کا سیناریو بیسڈ میچ

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستانی کامیابیوں کی شاندار ہیٹ ٹرک

    پاکستان میں ڈیٹا پروٹیکشن قانون پر بیرونی دباؤ کا انکشاف

    اولمپکس کمیٹی کا کھیلوں میں سیاست کے خلاف گروپ بنانے کا اعلان

  • چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کا خواہاں

    چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کا خواہاں

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان روابط کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان کے مطابق وہ پاکستان اور افغانستان کی جانب سے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح پر لے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چین کو یقین ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سہ فریقی چین، افغانستان، پاکستان وزرائے خارجہ ملاقات کے نتائج پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور چین ان کے تعلقات کی بہتری اور فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کے قیام کے لیے کام کرنے پر آمادہ ہے۔

    پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

  • ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا پر پابندی، چین کا شدید ردعمل

    ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا پر پابندی، چین کا شدید ردعمل

    چین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو "تعلیم دشمنی پر مبنی سیاست” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا کی عالمی تعلیمی قیادت کو نقصان پہنچائے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی طلبا پر پابندی کا فیصلہ امریکا کی خود ساختہ کمزوری اور بند ذہنیت کا مظہر ہے، جو تعلیمی، سفارتی اور انسانی سطح پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے عالمی تعلیمی تعاون پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بھی چینی شہریوں کی جانب سے اس فیصلے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر ہارورڈ عالمی ذہانت کو راغب کرنے کا دروازہ بند کر دے گا، تو کیا وہ اپنی اعلیٰ ساکھ برقرار رکھ سکے گا؟ ، ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالرز کی امداد روکنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی طلبا اور عملے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملوث ہیں اور ان میں سے بعض افراد کے مبینہ روابط چین کے ان اداروں سے ہیں جو امریکا میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بلیک لسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اُٹھایا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہارورڈ کے کچھ طلبا اور عملہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور عسکری تحقیق میں شامل اداروں سے منسلک ہیں۔ادھر چین کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ہزاروں اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند طلبا کو غیر یقینی کا شکار کر رہا ہے۔میڈٍیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی طلبا نے اس اقدام کو تعلیمی نہیں بلکہ سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا کے تعلیمی اداروں میں چینی طلبا کی تعداد 2009 سے اب تک سب سے زیادہ رہی ہے، تاہم حالیہ برسوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کا ایک نمایاں سبب ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت میں شروع کیا گیا “چائنا انیشی ایٹو” تھا، جو شدید تنقید کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے امریکا کی تعلیمی برتری، بین الاقوامی ساکھ اور چین کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ عالمی تعلیمی برادری بھی اس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہے۔

    گوجرانوالہ: سی پی او نے مختلف تھانوں میں کھلی کچہریاں لگا کر شہریوں کی شکایات سنی

    104 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور، خلائی مشن اور قمری گاڑی منصوبے بھی شامل

  • چین کا  امن کی کوششوں کی حمایت ، پاکستان کی خودمختاری میں ساتھ دینے کا اعادہ

    چین کا امن کی کوششوں کی حمایت ، پاکستان کی خودمختاری میں ساتھ دینے کا اعادہ

    چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ پاک-بھارت تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، اور چین اس مقصد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ہمیشہ اس کا ساتھ دے گا۔
    وکلا کی عدم موجودگی،عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

    چینی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ صنعت، زراعت، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو بھی وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے قبل اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یو جیان چاؤ نے پاکستان کو چین کا "آئرن برادر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں پائیدار امن کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاک بھارت صورتحال پر اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک سے رابطے میں ہے اور علاقائی استحکام کے لیے پرامن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، ’’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی سے گریز کریں اور طویل المدتی جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔‘‘

    اسحٰق ڈار کا بیجنگ کا اہم دورہ
    دوسری جانب، پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق، بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران اسحٰق ڈار اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو ہو گی۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد بھارت نے 7 مئی کو ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا آغاز کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ان حملوں میں پاکستان کے 6 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں 40 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، جب کہ پاک فوج کے 13 جوان بھی شہید اور 78 زخمی ہوئے۔

    جوابی کارروائی میں پاکستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے اور لائن آف کنٹرول پر واقع بھارتی فوجی چیک پوسٹوں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا۔

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    تنگوانی: کار چھیننے کی کوشش,فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو ہلاک، تین افراد زخمی

  • امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں،چین

    امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں،چین

    بیجنگ: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر کہنے پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں جاری کئے گئے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا تھا امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات کے اگلے ہی روز یہ بیان کیلی فورنیا میں ہونے والی ایک فنڈریزنگ تقریب کے دوران دیا۔

    منگل کی رات کو ہونے والی تقریب میں جوبائیڈن نے کہا کہ چینی صدر حالیہ جاسوس غبارے کے معاملے پر شرمندہ ہوئے ہیں جو امریکا کی فضا میں جاسوسی کی غرض سے موجود تھا اور یہی وجہ ہے کہ چینی صدر بہت اپ سیٹ ہیں، جب ہم نے اس غبارے کو نشانہ بنایا تو اس میں جاسوسی کے آلات موجود تھے، یہ ایک ڈکٹیٹر کے لیے بہت بڑی شرمندگی ہے کہ اسے یہ نہیں پتا تھا کہ کیا ہوا ہے۔

    برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

    امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور چینی صدر نے گزشتہ روز ملاقات کی تھی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو دور کرنا تھا چینی صدر نے اس ملاقات کے بعد کہا تھا کہ بیجنگ میں اس حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی دونوں جانب سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کے اشارے دیئے تھے۔

    امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے بیان میں انہوں نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دیا جس پر چین نےشدید ردعمل دیا ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن کےبیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں،امریکا کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

    کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے،وزیر اعظم

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی صدرکا بیان بنیادی حقائق، سفارتی پروٹوکول اور چین کے سیاسی وقارکی سنگین خلاف ورزی ہے، چینی صدرکو ڈکٹیٹرقرار دینا چین کے سیاسی وقارکی سنگین خلاف ورزی اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔

    واضح رہے کہ بائیڈن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اگلے چند مہینوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ چین کے رہ نما فروری میں امریکا کی طرف سے مار گرائے جانے والے مبینہ جاسوس غبارے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں تھے۔

    رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج