Baaghi TV

Tag: چینی کمپنی

  • چینی کمپنی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا جسے پرس کی طرح پہن سکتے ہیں

    چینی کمپنی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا جسے پرس کی طرح پہن سکتے ہیں

    بیجنگ: چینی سمارٹ فون فرم آنر نے ایک تصوراتی سمارٹ فون کی نقاب کشائی کی جسے ہینڈ بیگ کی طرح پہنا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی کمپنی آنر نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون پیش کردیا ہے جو دور سے دیکھنے پر ایک ڈجیٹل پرس یا ہینڈ بیگ دکھائی دیتا ہے اسے آنروی پرس کا نام دیا گیا ہے جو فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون بھی ہے، پہلی مرتبہ اسے برلن کے آئی ایف اے 2023 ٹیکنالوجی میلے میں پیش کیا گیا ہےکانسیپٹ فون فروخت نہیں کیا جائے گا لیکن یہ واضح ہے کہ آنر، چینی ٹیک کمپنی ہواوے کی طرف سے ایک اسپن آف، دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کیا کرنے کے قابل ہو سکتا ہے-

    ڈیوائس، جسے آنر وی پرس کہتے ہیں، ایک اسمارٹ فون ہے جو باہر کی طرف ایک اوپری پٹی کے ساتھ فولڈ ہوتا ہے جس میں کیمرہ ہوتا ہے ہینڈ بیگ کے پٹے کے لئے ہکس ہیں جو اس کےساتھ منسلک ہوسکتے ہیں ڈیوائس پر ڈسپلے کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے تاکہ ایسا لگے کہ آپ مختلف بیگ پہنے ہوئے ہیں کندھے پر لٹکانے کے فون کے کنارے سے ایک مضبوط زنجیر باندھی گئی ہے جس کا ڈیزائن ایک کلک سے تبدیل ہوجاتا ہے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …


    اس کی ایک جانب بہت واضح اور روشن ڈسپلے ہے جسے چھوکر آپ اپنے پسندیدہ ڈیزائن کو ظاہر کرسکتے ہیں اسے مصروف خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو وسیع ڈسپلے کا اسمارٹ فون پسند کرتی ہیں اور اسے بار بار استعمال بھی کرتی ہیں،کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ خواتین کے لیے پہنے جانے والے فون بنارہی ہے جو ان کا اظہار بن سکے اور زندگی میں شامل ہوسکے۔

    وی پرس اسمارٹ فون سیاہ، ریشمی کالے، جامنی اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہے جس کا وزن 231 گرام ہے۔ اس کے کنارے پر ٹائٹانیئم دھات سے حاشیہ بنایا گیا ہے جبکہ اوایل ای ڈی پر مشتمل ڈسپلے ہے۔ مکمل کھلنے پر اس کا ڈسپلے 145 ملی میٹر سے کچھ زائد ہوجاتا ہے اسکرین ریزولوشن 2344 × 2156 اور ویڈیو ریزولوشن 2160×3840 بتائی گئی ہے،کاندھےپر لٹکانے والی پٹی کو آپ اپنی ضرورت کے لحاظ سے بدل سکتے ہیں جن میں زنجیر، پٹے اور کپڑے کی پٹیاں بھی شامل ہیں۔

    سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان


    واضح رہے کہ آنردرحقیقت ہواوے کی نجی کمپنی ہے جس نے اپنے پرس فون کی تاریخ اور قیمت کے متعلق تفصیلات نہیں دی ہیں،ممکنہ طور پر مہنگی ڈیوائس کو عوام میں پہننا اور اسے بہت زیادہ دکھائی دینا بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آسکتا اور اگر اسکرین آپ کے ساتھ لٹک رہی ہے تو اس کے گرنے اور ٹوٹنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر ہے،امریکا


    لیکن فیشن اور ٹیکنالوجی تیزی سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اسمارٹ واچز اس کی ایک مثال ہیں ایپل اور سام سنگ جیسے ڈیوائس بنانے والے اپنی مرضی کے مطابق پٹے اور ڈیوائس کا چہرہ تبدیل کرنے کی صلاحیت پیش کر رہے ہیں اگرچہ اس بات کا امکان ہے کہ ڈیوائس کو اس شکل میں کبھی ریلیز نہیں کیا جائے گا، آنر ایک چیز دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ ایک اعلیٰ درجے کا سمارٹ فون بنانے والا ہے جو ایپل اور سام سنگ کے ساتھ مارکیٹ کے پریمیم اینڈ میں جدت اور مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔

    میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

  • تھرکول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتیں، چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا

    تھرکول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتیں، چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا

    تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ چیئرمین کیجانب سے کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں –

    چینی کمپنی کے چیئرمین نےاپنے خط میں مزید لکھا کہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔

    خط میں چیئرمین کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ سے تھر کول بلاک ون کی باڑ سے دو کلو میٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد ورفت پر پابندی عائدکرنےکی بھی گزارش کی گئی۔

    چینی کمپنی کے چیئرمین نے مزید لکھا کہ اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

  • کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ

    کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ

    اسلام آباد: کےالیکٹرک اور چینی کمپنی کےدرمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ طے پاگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ایم او یو کے تحت آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائےگی۔

    تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    چینی کمپنی کے سی ای او وانگ منشینگ نے کہا کہ کم لاگت، صاف توانائی سلوشنز کی فراہمی کیلئے نئی منصوبہ بندی کی ہے، گرین انرجی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، ملک کے انرجی مکس میں قابل تجدیدتوانائی کے ذرائع میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

    کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا کہنا ہے کہ ایم او یو کراچی کے صارفین کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی جنریشن مکس میں صاف، پائیدار اور سستی توانائی کا حصہ بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں، چینی کمپنی کا عالمی تجربہ قابل تجدید توانائی کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔

    قابل تجدید توانائی سے مراد ایسی توانائی ہے جو مختلف قدرتی ذرائع مثلا سورج کی روشنی، ہوا بارش اور لہروں وغیرہ سے حاصل ہوری ہے-

    وزیر اعظم کی وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

  • چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    کراچی : نیو گوادرانٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیےپروفیشنل کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اورسلوشنز فراہم کرنے والی چینی کمپنی ہائیٹیر (Hytera) جدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ جو 4,300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ 2023 میں اپنی تکمیل کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن جائے گا اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کوقرضےکی فراہمی کیلئےلیٹرجاری کرنےکی منظوری دے دی

    مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے،نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیے قابل اعتماد اور مضبوط مواصلات فراہم کرنے کے لیے Hytera ہوائی اڈے کے مواصلاتی حل کا انتخاب کیا گیا چینی کمپنی کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ پاکستان میں جدید طرز کے مواصلاتی آلات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہے۔

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    معاہدے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پائیداراور جدید ترین مواصلاتی آلات اور ٹیکنالوجیکل سلوشنز فراہم کرے گی جس میں DIB-R5 1کمپیکٹ ٹیٹرا بیس اسٹیشن، اسمارٹ ون ڈسپیچ سسٹم، متعدد پورٹیبل ریڈیوز، موبائل ریڈیوز اور ریپیٹر ز شامل ہیں۔

    ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا…

    اس منصوبے نے ہوائی اڈے کی صنعت اور پاکستانی مارکیٹ میں Hytera کی ترقی کا ایک اور سنگ میل ثابت کیاچینی کمپنی اس سے قبل بھی قطر ایئرویز، پی ایم آئی اے ایئرپورٹ، ہانگ کانگ ایئرپورٹ، ویانا ایئرپورٹ، چارلس ڈی گال ایئرپورٹ، اور ہیلسنکی ایئرپورٹ کو جدید ترین مواصلاتی نظام اور ٹیکنالوجیز سے لیس کر چکی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ریڈیو ٹیکنالوجی سولوشن کی فراہمی میں ایک معتبر نام ہے-

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام آئیگا. وزیرخزانہ

  • چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

    چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

    کراچی: چینی کمپنی یوٹونگ بسز چائنہ نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق سندھ حکومت کے مطابق یہ اہم پیشرفت وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن سے یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang کی ملاقات میں ہوئی۔

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    اس ملاقات میں سروس ہیڈ یوٹونگ Wayner Wang بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ افسران میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران آئندہ ہفتے تک اس ضمن میں ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور طے پایا کہ پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پلانٹ لگایا جائے، پلانٹ لگنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پیٹرول آج سستا ہوجائے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعوی

    دوسری جانب چینی کار ساز کمپنی، گاس آٹو گروپ نے کراچی سپیشل اکنامک زون میں الیکٹرک گاڑیوں کے پروڈکشن پلانٹ کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق یہ پلانٹ پورٹ قاسم، کراچی کے قریب تقریبا 1,000 ایکڑ اراضی پر اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے لگایا جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بجلی کی طرف منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔الیکٹرک گاڑیاں جدید دنیا کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔ پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر میں الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت ایک مکمل طور پر نئی صنعت کھول سکتی ہے اور بہت سی ملازمتیں پیدا کر سکتی ہے۔ پیٹرول کی ریکارڈ بلند قیمت برقی گاڑیوں کیلئےصارفین کی مانگ کو متحرک کرے گی۔ اس میں معیشت کو متحرک کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

    کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج

  • سی پیک کو کسی طرح بھی نقصان پہنچانے کی کوشش قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    سی پیک کو کسی طرح بھی نقصان پہنچانے کی کوشش قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    سی پیک کو کسی طرح بھی نقصان پہنچانے کی کوشش قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،وزیر توانائی و منصوبہ بندی احسن اقبال و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں چینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں سی پیک کو کسی طرح بھی نقصان پہنچانے کی کوشش قابل قبول نہیں

    وزیر اعظم شہباز شریف سے سائنوویک کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے سائنوویک کمپنی کے وفد میں جنرل مینجر ،ڈائریکٹر شامل تھے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے بھی شرکت کی ،اس دوران بریفنگ دی گئی کہ کورونا کےدوران سائنوویک کمپنی کی جانب سے پاکستان کوویکسین فراہم کی گئی سائنوویک کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور جوائنٹ وینچر بنانے میں دلچسپی کا اظہارکیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے چین اور پاکستان مثالی دوست ہیں ،ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کو ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات کی اور کہا کہ براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پاکستان کورونا کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا چینی وزارت خارجہ سےجاری بیان کے مطابق چین کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ان کا ملک ہمیشہ کی طرح قومی خود مختاری اورسلامتی کےدفاع میں پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کرےگا، چین پاکستان کی معاشی ترقی اور مالی استحکام کو برقراررکھنےمیں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور