Baaghi TV

Tag: چینی کی قیمت

  • حکومت اور شوگر ملز  میں معاہدہ، چینی کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ طے

    حکومت اور شوگر ملز میں معاہدہ، چینی کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ طے

    حکومتِ پاکستان اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اگلے تین ماہ تک ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جائے گا۔

    معاہدہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمران احمد کے درمیان طے پایا۔جس کے مطابق 15 جولائی 2025 سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔15 اگست 2025 سے ایکس مل قیمت 167 روپے فی کلو ہو جائے گی۔15 ستمبر 2025 سے قیمت 169 روپے فی کلو تک بڑھے گی۔15 اکتوبر 2025 سے ایکس مل نرخ 171 روپے فی کلو مقرر ہوں گے۔

    یاد رہے کہ جولائی کے اوائل میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر چکی تھی، جس پر حکومت اور ملز مالکان کے درمیان قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے۔یہ معاہدہ قیمتوں میں کنٹرول اور مارکیٹ میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم صارفین کو اب بھی چینی مہنگے داموں خریدنا پڑے گا، کیونکہ ریٹیل سطح پر قیمت ایکس مل ریٹ سے زیادہ ہوتی ہے۔

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تردید کر دی

    بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

  • حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،رانا تنویر حسین

    حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،رانا تنویر حسین

    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ،مل مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں –

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پاسکو ہیڈ آفس میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر ڈی جی فوڈ پنجاب، کین کمشنر پنجاب محمد شعیب خان جدون سمیت دیگر بھی موجود تھے – اجلاس میں تمام صوبوں میں چینی کی قیمتوں کے تعین کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔ وفاقی وزیر نے مقرر کردہ چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت چینی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر کو ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار چینی کے مل مالکان سے ملاقات کرکے قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال چینی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ چینی کے سٹاک کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

    حکومت درآمدات کی بجائے برآمدات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،وزیر برائے توانائی

    غزہ میں قحط شدت اختیار کرگیا، پیاز ٹکڑوں میں فروخت

    بغیر اجازت حج کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات، ڈرونز اور اے آئی سے نگرانی

  • سپریم کورٹ، چینی کی قیمتوں سے متعلق 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

    سپریم کورٹ، چینی کی قیمتوں سے متعلق 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

    سپریم کورٹ ،وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کو کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ 20 ستمبر کو مقرر ہے،عدالت نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 30 روز میں فیصلہ کرے، تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،

    دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین پر حکمِ امتناع دیا تھا ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ ہے کہ چینی کی قیمتوں کا تعین وفاق کا اختیار ہے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کسی نے چیلنج نہیں کیا.جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں ابھی معاملہ زیرِ التواء ہے تو اس پر فیصلہ کیسے کر دیں؟ پہلے لاہور ہائی کورٹ کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے دیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے عدالت میں کہا کہ چینی کی قیمت 98 روپے مقرر ہے جبکہ شوگر ملز مالکان 200 روپے میں فروخت کر رہے ہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر قیمتوں کے مقرر کرنے کا قانون کالعدم ہو جاتا ہے تو معاملہ ہی ختم ہو جائے گا ،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے عدالت میں کہا کہ شوگر ملز والے نہ پنجاب حکومت کی مقررہ قیمتوں کو تسلیم کرتے ہیں نہ وفاق کی ،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دے رہے ہیں کہ 13 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے فیصلہ کرے ، سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا ،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

    شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے حکومت کی چینی کی مقررہ قیمتوں کو معطل کر دیا تھا ،وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کیس چلا تھا تا ہم کافی عرصے سے سماعت نہیں ہوئی،

    یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

    رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

    دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد کرلیے-راجن پور میں بھی سیکڑوں چینی کی بوریاں ضبط کرلی گئیں ضلعی انتظامیہ نے راجن پور کے علاقے بیٹ سونترا میں گودام پر چھاپا مارا اور 800 چینی کی بوریاں قبضے میں لیں انتظامیہ نے گودام کو سیل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی را جن پور میں چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے ہے

    دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آپریشن کرکے311 ٹن چینی کے5650 بیگ برآمد کرلیے انتظامیہ کی جانب سے چھاپے درابن روڈ، مریالی ، بنددھپانوالہ اور دیگر گوداموں پر مارے گئے۔

    بڑی مقدار میں چینی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ گوداموں کو سیل کر دیا گیا درابن روڈ پر واقع گوداموں سے 5000 بوری چینی برآمد کی گئی، جبکہ مریالی کریانہ اسٹور سے 650 تھیلے چینی کے برآمد کیے گئے،گندم اور چینی کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تاجر برادری ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرے۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    دوسری جانب گزشتہ روز حکام نے نگران وزیراعظم کی ہدایات پر چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں چینی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی،نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی-

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

  • چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست،فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

    چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست،فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ایڈوائزی بورڈ کی چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے کیس فائل کو چیف جسٹس کو بھیج دی ،جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ زیر سماعت درخواست کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کی جائے، انٹرا کورٹ بھی زیر سماعت ہے اس کے ساتھ یکجا کی جاٸے۔ عدالت کی جانب سے ریفرنس میں درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کے ہمراہ سماعت کی سفارش کی گٸی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ اگلی تاریخ سماعت بھی دے دی جاٸے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس بھیجا جا رہا ہے۔ اگلی تاریخ سماعت چیف جسٹس کی عدالت سے ملے گی۔

    عدالت نے شوگر ملوں کے وکلا کو 24 مئی کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کررکھی ہے عدالت نے چینی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے نوٹیفکشن کو معطل کرنے کے حکم میں بھی توسیع کردی ،عدالت نے اٹارنی جنرل اف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے ہہلے ہی طلب کررکھا ہے

    یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

    افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

  • وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ استعفیٰ دیں،ذکا اشرف

    وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ استعفیٰ دیں،ذکا اشرف

    چیئرمین پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ استعفیٰ دیں، اگر انڈسٹری کو نقصان ہوگا تو کاشتکاروں کو بھی نقصان ہوگا،

    ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت بڑھی اور چینی کی نہ بڑھی تو ملز مالکان کو نقصان ہوگا،5فیصد شوگر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی،شوگر ملز کے پاس موجود ہر بوری کو حکومتی ادارے گن چکے ہیں،جب تک ایکسپورٹ10 لاکھ ٹن کی نہیں ملتی ملز نہیں چلائیں گے،چینی جب تک بکے گی نہیں تو کسان کو پیسے کہاں سے دیں گے،ایک شوگر مل 10،10 ارب روپے کی لگتی ہے شوگر انڈسٹری میں 800 ارب روپے لگا ہوا ہے،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ طارق بشیر وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چینی کے فگر نہیں ہیں، اگر آپ 8 ماہ میں معلومات حاصل نہیں کر سکے کہ چینی کتنی پڑی ہے تو استعفیٰ دے دیں، کسان کو 300 روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی کی قیمت بڑھے گی چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی اس وقت چینی سرپلس ہے پہلی بار ہوا ہے کہ آٹا چینی سے مہنگا ہو گیا مطلب پالیسیاں درست نہیں آٹا سستا اور چینی مہنگی ہونی چاہیے اس کا استعمال بھی کم ہے چینی کی قیمت بڑھے گی تو کسان کو فائدہ ہوگا جب کہ اضافی چینی فوری برآمد کرنا چاہیے