Baaghi TV

Tag: چینی کی قیمت میں اضافہ

  • حکومت اور شوگر ملز  میں معاہدہ، چینی کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ طے

    حکومت اور شوگر ملز میں معاہدہ، چینی کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ طے

    حکومتِ پاکستان اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اگلے تین ماہ تک ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جائے گا۔

    معاہدہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمران احمد کے درمیان طے پایا۔جس کے مطابق 15 جولائی 2025 سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔15 اگست 2025 سے ایکس مل قیمت 167 روپے فی کلو ہو جائے گی۔15 ستمبر 2025 سے قیمت 169 روپے فی کلو تک بڑھے گی۔15 اکتوبر 2025 سے ایکس مل نرخ 171 روپے فی کلو مقرر ہوں گے۔

    یاد رہے کہ جولائی کے اوائل میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر چکی تھی، جس پر حکومت اور ملز مالکان کے درمیان قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے۔یہ معاہدہ قیمتوں میں کنٹرول اور مارکیٹ میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم صارفین کو اب بھی چینی مہنگے داموں خریدنا پڑے گا، کیونکہ ریٹیل سطح پر قیمت ایکس مل ریٹ سے زیادہ ہوتی ہے۔

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تردید کر دی

    بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

  • تبدیلی سے چینی کی قیمت پھر تبدیل

    تبدیلی سے چینی کی قیمت پھر تبدیل

    قصور
    تبدیلی کا سفر جاری ،چینی کا توڑہ دو دنوں میں 250 روپیہ مہنگا ،غربت و مہنگائی کے مارے شہری سخت پریشان،شہر میں تاجروں کے گوداموں میں ہزاروں من چینی اب بھی موجود
    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گورنمنٹ کی تبدیلی کا سفر تیزی سے رواں دواں ہے پرسوں سے اب تک چینی کی ہول سیل قیمت میں فی توڑہ 250 روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے پرسوں چینی کا یہی پچاس کلو والا توڑہ 48 سو روپیہ کا تھا جو اب تبدیلی سے 5 ہزار دو سو پچاس روپیہ کا ہول سیل ریٹ پر ہو گیا ہے جس سے دکانداروں کو خود چینی ایک سو روپیہ فی کلو سے اوپر پڑ رہی ہے اگر وہ ایک سو دس روپیہ بیچینگے تو پرائس کنٹرولروں کو اپنا فرض یاد آجائیگا جبکہ ہول سیل ڈیلروں و بلیک مارکیٹنگ مافیا کے سامنے یہی کنٹرولر حضرات بولنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ قصور شہر میں تاجروں کے گوداموں میں اب بھی ہزاروں من چینی موجود ہے مگر وہ پرانے ریٹ پر دینے کی بجائے اپنی من مانیوں پر دے رہے کیونکہ ان کو پتہ ہے پوچھنا کای نے نہیں جرمانے تو چھوٹے دکانداروں کو ہی ہونگے کیونکہ انتظامیہ نے فوٹو سیشن بھی کرنا ہوتا ہے

  • گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا،اسدعمربول اٹھے

    گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا،اسدعمربول اٹھے

    اسلام آباد:پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر نرم انداز سے تنقید کرنے لگے .پاکستان میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا.انہوں نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ آج بھی حماد اظہر سے کہا کہ چینی پر ٹیکس نہیں لگا ناچاہیے تھا .

    آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ نے کہا آئی ایم ایف بورڈ پر پاکستان کی بات کا یقین ختم ہوگیا ہے.آئی ایم ایف والے ہمیں جھوٹا کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے جو بھی وعدے کیے پورے نہیں کیے.پہلی بار اسد عمر نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکل حالات ملے تھے .انہوں نے مزید کہا جو پالیسی ہم نے اپنائی اس سے گروتھ دوگنا ہوئی .

    پاکستان کے مالی معاملات پر بڑا دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کوئٹہ گئے تو انہوں نے کہا کہ 10سال سے کوئی وزیرخزانہ نہیں دیکھا.پاکستان میں روزگار کے حوالہ سے کہا کہ اگر گاڑیاں پاکستان میں بنتی ہیں تو روزگار میں اضافہ ہوتا ہے .ایمنسٹی اسکیم کا اعلان ہوتے ہوئے کافی دیر ہوگئی تھی