Baaghi TV

Tag: چینی

  • چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کےپھندے پرلٹکائیں گے:وزیراعظم

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کےپھندے پرلٹکائیں گے:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے ،ادھر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان آہنی تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

    وزیراعظم نے اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور چین کی ناظم الامور پھینگ چنگ زو سے ملاقات کی ، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی ہمراہ تھے۔

    شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے لئے خصوصی تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا اور جامعہ کراچی میں دھماکے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے آئرن برادرز پر وحشیانہ حملے پر پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہے، دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستانی سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے، مجرموں کی گرفتاری اور سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان آہنی تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے: جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کی احترام سے گھروں کو واپسی کے لیے تمام انتظامات کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندوں اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے اور فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناممکن

    سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناممکن

    قصور
    چونیاں تحصیل بھر میں سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناکام عوام رل گئے انتظامیہ خاموش تماشائی گلی محلوں اور دیہات میں چھوٹے دکاندار سو روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں سیکڑوں دیہات میں چینی کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنایا جا سکا شہروں میں چند ایک بڑے دکانداروں کے سوا ہر جگہ چینی سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے احترام رمضان آرڈنینس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں تندرست افراد سر عام چائے اور سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اکثر ہوٹل والوں نے فرنٹ میں شامیانے لگا کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور روزہ خور ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے ہیں تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے اکثر دکاندار چینی سو روپے اور دال چنا اور سفید چنا گورنمنٹ کے ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک میں مقرر کئے جانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ عوام کو ریلیف نہیں فراہم کر سکتے تو آپ کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے فی الفور مستعفی ہو جائیں

  • لمبی لائنیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں

    لمبی لائنیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں

    قصور
    رمضان بازار، چینی آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں
    تفصیلات کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کئے، لیکن شہری گرمی میں لائنوں میں لگ کر چینی اور آٹا لینے پر مجبور ہو گئے، شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود غریبوں کو لائنوں میں کھڑا کیا گیا، قصور سمیت دیگر رمضان بازاروں میں صرف دو کلو چینی، ایک کلو پیاز، ایک کلو دال اور ایک تھیلا آٹے کا فراہم کیا جا رہا ہے اور ہر سٹال پر لائنیں لگی ہیں، غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزگار کے لئے جائے یا سارا دن رمضان بازاروں میں لائنوں کا سامنا کرے، حکومت کو انتظامات مزید بہتر اورفعال کرنا ہونگے، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا معیار ناقص ہے، سبسڈی کے نام پر معیاری اور درجہ اول کی اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کی جا رہیں خدارا سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے جس سے عوام کی صحت بھی متاثر ہو،

  • گھی،چینی،ایل پی جی پھر مہنگی

    گھی،چینی،ایل پی جی پھر مہنگی

    قصور
    مہنگائی کو پر لگ گئے ،سبزیوں کے ریٹ ہم ہوئے ٹو چینی ،گھی،ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں،موجودہ مہنگائی مثل قانون جنگل
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا راج برقرار ہے چند دنوں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئیں تو منافع خوروں نے گھی،چینی،ایل پی جی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے دو سال قبل تک 125 روپیہ فی کلو والا کرن گھی اس وقت 250 روپیہ صوفی گھی دو سال قبل 145 کا تھا جو کہ اب 270 روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپیہ فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے
    شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جس طرح گورنمنٹ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے اس سے یہی پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون چل رہا ہے

  • چینی بھی ناپید

    چینی بھی ناپید

    قصور
    پیٹرول کی طرح چینی بھی سستی ہونے پر غائب ہوگئی شہر میں مجود دوکانداروں نے پیٹرول 100 روپے فی لیٹر اور چینی 85 روپے کر دی مگر پھر بھی گمشدہ چینی کی تلاش میں قصور کے شہری سخت گرمی اور کرونا وائرس کے خطرات اٹھاتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں
    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر چینی کی قیمت فی کلو 70 روپے مقرر کی تو اسے بھی غائب کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے عوام پہلے ہی آٹے اور چینی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھار رہے ہیں اب مافیا نے چینی بھی غائب کر دی مگر حکومت اور انتظامیہ دیگر مافیا کی طرح چینی مافیا کے سامنے بھی بے بس نظر آرہی ہے جبکہ گمشدہ چینی کی تلاش میں قصور کے شہری سخت گرمی اور کرونا وائرس کے خطرات اٹھاتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ حسب روایت دیگر مسائل کی طرح اس مسئلے پر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی نہ ہونے سے چینی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت سپلائی کو یقینی بنائے تو ہم چینی فروخت کریں گے۔ چینی کی تلاش میں دھکے کھاتی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہری یہ بات اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی چیز کے سستی ہونے کا اب مطلب ہے کہ یہ چیز غائب اور عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔ مگر یہ بات ہمارے حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی، وہ سستی ہونیوالی چیز کی دستیابی کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور پاکستانیوں کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے آٹا اور پٹرول غائب ہوئے، اب سپریم کورٹ کے حکم پر چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی تو وہ بھی غائب کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت مافیاز کے ساتھ جنگ لڑے یا صلح کرے۔ عوام کو اس سے کوئی مطلب نہیں، ان کا صرف یہی مطالبہ ہے کہ چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اور اگر اشیائے خوردونوش سستی کرکے غائب ہی کرنی ہیں تو حکومت ہم پر یہ مہربانی نہ کرے۔ خواب خرگوش سے بیدار ہو کیونکہ عوام اب مزید کسی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصور میں چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

  • آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع

    آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع

    قصور
    آٹے کے بعد اب چینی بھی نایاب ہو گئی ایک دن میں فی توڑا 50 کلو 3500 سے 4000 کا ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور میں کل تک چینی کا 50 کلو والا توڑا 500 روپیہ مہنگا ہو گیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے ہمیں کل بتایا تھا کہ چینی کل سے مہنگی ہو جائے گی آج ہم جب چینی و دیگر اشیاء خریدنے گئے تو قصور سبزی منڈی کے تھوک کے دکانداروں نے ہمیں فی توڑا 50 کلو والا جو کل 3500 کا تھا آج 4000 میں دیا ہے اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ قیمت میں مذید اضافہ ہو گا لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ تھوک کے بڑے بڑے دکانداروں کو کل ہی علم ہو گیا تھا کہ چینی مہنگی ہو جائے گی لوگوں نے مذید بتایا کہ سب تھوک فروش جب دل چاہے ایک میٹننگ کرکے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں لوگوں کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے چلے جاتے ہیں ان بڑے تاجروں کو کوئی نہیں پوچھتا
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری کاروائی کی درخواست کی ہے

  • خبردار! چینی کا زیادہ استعمال جلد بوڑھا کرنے کا سبب بننے لگا، تحقیق

    واشنگٹن: امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال بڑھاپے کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ فوری طور پر جسم کو توانائی مہیا کرتی ہے اور دماغ زیادہ فعال ہوجاتا ہے وہیں اس کا نقصان بھی سامنے آیا ہے کہ طویل عرصے تک چینی کا زیادہ استعمال انسان کو کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے جس میں ذیابیطس سرفہرست ہے۔

    حال ہی میں امریکا میں سوسائٹی فارنیوروسائنس کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ چینی دماغ کے مرکزی حصے کو اسی طرح دفعال کردیتی ہے جیسا کہ کوکین اور ہیروئن، اگر چینی کا استعمال مسلسل جاری رکھا جائے تو دماغ کو ایک طرح کا نشہ لگ جاتا ہے اور اسے چینی کی طلب ہونے لگتی ہے۔

    امریکی میڈیکل جرنل کے مطابق چینی کے زیادہ استعمال سے ہمارا اندرونی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے، اگر طویل عرصے تک چینی کا زیادہ استعمال جاری رکھا جائے تو اس سے ہمارے جسم پر عمر بڑھنے کے اثرات کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور انسان اپنی عمر سے بڑا دکھائی دینے لگتا ہے۔

    ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ چینی کے استعمال میں احتیاط کرتے ہیں، وہ بھی انجانے میں چینی کی زیادہ مقدار استعمال کررہے ہوتے ہیں، کیونکہ بازار سے ملنے والی کھانے پینے کی زیادہ تر اشیاءمیں تھوڑی بہت چینی موجود ہوتی ہے، چاہے اس کا ذائقہ کچھ بھی ہو، مثال کے طور پر کیچ اپ میں چینی ہوتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 42 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، اگر پاکستان کے اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں 17 سے 19 فیصد پاکستانی شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جن کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ تھی۔