Baaghi TV

Tag: چیٹ لاک

  • واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر  بنانے پر کام جاری

    واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری

    موبائل ایپ کے بعد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے،لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے،مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔

    اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہےWabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے اس فیچر کے تحت صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے جب کسی چیٹ کو مین ڈیوائس میں لاک کیا جائے گا تو اس کا اطلاق دیگر لنکڈ ڈیوائسز پر بھی ہوگا۔

    تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں، اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہےتو یہ کہنا قبل از وقت ہے اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

  • اب واٹس صارفین ا نتہائی نوعیت کی ذاتی چیٹس محفوظ کر سکیں گے

    اب واٹس صارفین ا نتہائی نوعیت کی ذاتی چیٹس محفوظ کر سکیں گے

    میٹا کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نہایت کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے جس میں انتہائی نوعیت کی ذاتی چیٹس محفوظ کر سکیں گے-

    باغی ٹی وی : میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے نئے فیچر ‘چیٹ لاک’ کا اعلان کیا واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق کمپنی آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتی ہے اور آج ہم صارفین کے لیے چیٹ لاک کا نیا اور شاندار فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں-

    ٹک ٹاک کا نیا فیچرجو ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا


    اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام چیٹس محفوظ ہوجائیں گی کیونکہ صارف جس چیٹ کو چاہے لاک کرسکے گا یعنی اس پر پاسورڈ لگادیا جائے گا جس تک رسائی اس صارف کی ہی ممکن ہوگیچیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گاجسے صرف پاس ورڈ یا بائیو میٹرک کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کو اپنے بیک اپ کو انکرپٹ کرنے، اسکرین شاٹ کو بلاک کرنے اور چیٹس کو چھپا دینے کے آپشنز دیتا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

    جیسے اس سے قبل ‘آرکائیو چیٹ’ کا بنتا تھا، چیٹ لاک کے فولڈر میں وہ تمام چیٹس ہوں گی جنہیں صارف نے لاک کیا ہوگا ان چیٹس کے نوٹیفکیشن بھی موبائل اسکرین پر دکھائی نہیں دیں گے۔