Baaghi TV

Tag: ڈائریکٹر

  • ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد عہدے سے ہٹائے گئےخالد ہاشمی چڑیا گھر کے دوبارہ ڈائریکٹرتعینا ت

    ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد عہدے سے ہٹائے گئےخالد ہاشمی چڑیا گھر کے دوبارہ ڈائریکٹرتعینا ت

    کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جیاں کی بیماری کے دوران لاپرواہی کے الزام پر عہدے سے ہٹائے گئے خالد ہاشمی چڑیا گھر کے دوبارہ ڈائریکٹرتعینا ت کر دیئے گئےہیں-

    باغی ٹی وی: 22 اپریل 2023 کو کراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی تھی جو کئی ہفتوں سے بیمار تھی خالد ہاشمی کے دور میں ہتھنی نور جہاں کی بیماری اور علاج میں لاپرواہی کے علاوہ چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک بند ہونے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا،جانوروں کیلئے کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے چڑیا گھر کے سینئر ڈائریکٹر پر رشوت وصولی کا الزام عائد کیا تھا۔

    قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے

    کنٹریکٹر کمپنی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ تین سال سے خوراک کے واجب الادا 3 کروڑ 46 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنی جانوروں کی خوراک مہیا کرنے سے قاصر ہے، جبکہ سینئر ڈائریکٹر خالد ہاشمی نے رقم کی ادائیگی کے عوض 25 فیصد حصہ طلب کیا ہے جس کے بعد انظامیہ نے خالد ہاشمی کو معطل کرد یا تھا-

    پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں ،شیخ رشید

    تاہم کےایم سی نے یکم مارچ کے بعد کے تقرر و تبادلے منسوخ کردیئے ہیں جس میں ڈائریکٹرسفاری پارک کنور ایوب کو چڑیا گھر یا اضافی چارج دیا گیا تھا اورخالد ہاشمی دوبارہ چڑیا گھر کراچی کے ڈائریکٹر تعینات ہوگئے ہیں-

    گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے

  • شرمین عبید چنائے کو ہالی وڈ سے ہدایتکاری کی آفر

    شرمین عبید چنائے کو ہالی وڈ سے ہدایتکاری کی آفر

    آسکر ایوارڈ‌یافتہ شرمین عبید چنائے کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں‌ہے؟ِ انہوں‌نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. شرمین نے پاکستانیوں‌ کا ہمیشہ ہی سر فخر سے بلند کیا ہے. مس ماورل کی ہدایتکاری کے بعد انہیں پہلے سے بھی زیادہ سراہا جا رہا ہے اور ان کی بہترین ہدایتکاری کو دیکھتے ہوئے انہیں ہالی وڈ سے ایک اور پراجیکٹ‌آفر ہوا ہے جس کے لئے انہیں ہدایتکاری کرنی ہو گی. اس پراجیکٹ کی تفصیلات کیا ہیں اس ھوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں. شرمین اس پراجیکٹ کو کریں گی یا نہیں کریں گی اس ھوالے سے بھی تدصیلات سامنے نہیں آئیں. لیکن یہ خبر ضرور سامنے آئی ہے کہ شرمین عبدی چنائے کو ہالی وڈ سے ہداتیکاری

    کے لئے ایک فلم آفر ہوئی ہے. فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے،اس فلم کے رائٹر ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔یاد رہے کہ اس فلم کو 2019 کی اسٹار وار فلم دی رائز آف سکائزواک کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔ شرمین عبید چنائے خواتین کے لئے آواز اٹھاتی ہیں اور ان کے ایشوز کو ہائی لائٹ کرتی ہیں.شرمین آج صرف پاکستانی ہی نہیں دنیا کے بہت سارے ممالک کی بہت ساری خواتین کی انسپریشن ہیں ان کا کام بھی انسپریشن ہے.

  • سرمد کھوسٹ نے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    سرمد کھوسٹ نے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    سرمد سلطان کھوسٹ جو اداکاری کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ ان سے بہتر اداکار کوئی نہیں ڈائریکشن کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ ان سے بہتر کوئی ڈائریکٹر نہیں ہیں‌.حال ہی میں‌ انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان سے جب سوال ہوا کہ آپ اداکاری میں‌ کم کم کیوں نظر آتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اداکاری میں اسلئے کم نظر آتا ہوں کیونکہ مجھے کردار آفر ہی نہیں ہوتے، اگر ہوں تو یقینا کروں اور میں ویسے بھی اپنی پسند کے مطابق کام کرتا ہوں.اسی انٹرویو میں جب ان سے سوال ہوا کہ

    آپ کو اداکار کہا جائے یا ڈائریکٹر تو انہوں‌ نے جواب دیا کہ مجھے ڈائریکٹر کہا جائے تو زیادہ اچھا لگتا ہے . سرمد نے بتایا کہ وہ اپنے والد سے کسی بھی پراجیکٹ کو کرنے سے پہلے ڈسکشن کرتے ہیں ان سے مشورے لیتے ہیں اور جب ابا کو ڈائریکٹ کررہے ہوتے ہیں تو بیٹا اور ڈائریکٹر دونوں کے روپ میں‌ ہوتا ہیں کبھی کبھی ان کو ڈائریکٹ کرنے کے دوران ڈانٹ بھی پڑ جاتی ہے وہ بڑے ہیں ڈانٹ سکتے ہیں اور ابا تو ابا ہوتے ہیں. سرمد کہتے ہیں کہ میں جب بھی کوئی کام کروں تو اس سے مطمئن نہیں ہوتا میں سمجھتا ہوں کہ ہر وقت ہر کسی کے کام میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے.جب اس انٹرویو میں ان سے شادی کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ جب میں شادی کروں گا سب کو بتا کر کروں گا.