Baaghi TV

Tag: ڈائنا سور

  • ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

    ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

    امریکا کی ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس کے جنوب مغرب میں واقع ڈائنا سور ویلی اسٹیٹ پارک میں شدید خشک سالی کے نتیجے میں کروڑوں سال پرانے نشانات واضح ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ڈائنا سور کے مذکورہ قدموں کے نشانات سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ 11 کروڑ سال پرانے ہیں،ڈائنا سور اسٹیٹ پارک کے ریٹیل منیجر پال بیکر نے بتایا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی ڈائنا سور کے اتنے زیادہ قدموں کے نشانات نہیں دیکھے تھے،یہ کسی خزانے کی تلاش جیسا ہے-
    Delas
    انہوں نے بتایا کہ شدید قحط سالی کے باعث یہاں بہنے والا دریائے Paluxy مختلف مقامات پر مکمل طور پر خشک ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈائنا سور کی مختلف اقسام کے 11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات سامنے آگئے،عام حالات میں یہ جگہیں پانی کے اندر چھپی ہوتی ہیں اور ان پر کیچڑ ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں دیکھنا ممکن نہیں ہوتا،اس سال کا جون تاریخ کا گرم ترین جون تھا اور میں نے کبھی اس طرح اپنی 45 سالہ زندگی کے دوران دریا کو خشک ہوتے نہیں دیکھا-
    Delas
    ماہرین کے مطابق ریاست ٹیکساس کے ایک تہائی سے زائد حصے کو اس سال شدید خشک سالی کا سامنا ہوا اور اس کے نتیجے میں ڈائنا سور اسٹیٹ پارک میں قدیم تاریخ کے نئے باب سامنے آگئے،یہ نشانات ڈائنا سور کی 2 اقسام Acrocanthosaurus اور Sauropodseiden کے ہو سکتے ہیں۔

  • یو اے ای میں کس چیز  کا ڈھانچہ 14 ملین درہم میں فروخت کے لیے پیش ، حیران کن خبر آگئی

    یو اے ای میں کس چیز کا ڈھانچہ 14 ملین درہم میں فروخت کے لیے پیش ، حیران کن خبر آگئی

    دبئی: الامارات الیوم کے مطابق دبئی مال میں نمائش کے لیے رکھے گئے ڈائناسور کے ڈھانچے کو 14.6 ملین درہم میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک ڈائناسور کا ڈھانچہ 14.6ملین درہم میں فرخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ ڈائناسور کے ڈھانچے کو 25 اگست تک عام نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی مال میں نمائش کے لیے رکھے گئے ڈائناسور کے ڈھانچے کی مجموعی لمبائی 24.4 میٹر ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈھانچے کا وزن 5 ہاتھیوں کے برابر بتایا جارہا ہے۔ اماراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لمبی گردن رکھنے والے ڈائناسور کی قسموں میں سے ایک ہے جو گوشت خور نہیں ہے۔اس کی بنیادی غذا پتے ہوا کرتی تھی۔ ڈائناسور کی دم انتہائی مضبوط اور طویل ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈائناسور لڑائی میں دم کا استعمال کیا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دم کے ڈھانچے کی چند ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
    امارات میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ڈائناسور کا ڈھانچہ امریکا میں 2008 میں دریافت ہوا تھا۔ اسے 2014 میں اعمار کمپنی نے ٹیکسس عجائب گھر سے خریدا تھا۔اندازہ یہی ہے کہ دشمن جانوروں کے حملوں کے نتیجے میں یا اپنا دفاع کرتے ہوئے دم متاثر ہوئی تھی۔