Baaghi TV

Tag: ڈارلنگز

  • شفالی شاہ نے بتا دیا کہ رشتہ کیسے اور کب خراب ہوتا ہے؟

    شفالی شاہ نے بتا دیا کہ رشتہ کیسے اور کب خراب ہوتا ہے؟

    شیفالی شاہ بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ہیں انہوں نے حال ہی میں فلم ڈارلنگز میں عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اس میں ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو نجی زندگی میں مسائل سے گزرتی ہے . شفالی شاہ نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ رشتے میں خرابی کی سب سے بڑی وجہ کیا دیکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ” بے عزتی ” . اداکارہ نے کہا کہ بے عزتی مزاح کی بہت ہلکی سطح سے شروع ہو سکتی ہے اور آپ کو اس کا احساس نہیں ہوتا۔ یہ اس طرح شروع ہوتی ہے کہ ” آرے وہ تو ایسا ہی کرتا ہے… آرے وہ تو ویسا ہی کرتا ہے… آرے اسکو تھوڑی نہ سمجھ آئے گی”۔ لیکن مسلسل یہ چیز چلتی رہے اور آپ کو دبایا جائے اور ایک وقت ایسا آئے کہ آپ کو بھی لگے کہ اگر

    میں نے کچھ کہا یا اپنے خیالات کا اظہار کیا تو اس کا ری ایکشن پتہ نہیں کیا ہو گا تو پھر یہ سیریس مسئلہ ہے جس کے بارے میں آپ کو سوچنا چاہیے. اگر آپ کسی کے سامنے اپنے آپ کو لیکر ہی فکر مند ہیں تو یقینا یہ ایک بہت ہی گھمبیر اور سیریس مسئلہ ہوتا ہے. یاد رہے کہ شیفالی شاہ آج کل اپنی انتہائی کامیاب سیریز دہلی کرائم کے دوسرے سیزن کی تیاری کر رہی ہیں۔ پہلے سیزن نے پچھلے سال بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والا پہلا ہندوستانی شو بن کر تاریخ رقم کی.

  • اداکارہ شفالی شاہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

    اداکارہ شفالی شاہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

    بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ جو کہ چند روز پہلے کورونا میں مبتلا ہو گئیں تھیں انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگا کر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی۔اب جبکہ ان کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے انہوں نے یہ خبر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے کی ہے۔ شفالی شاہ نے لکھا کہ ” میں اب بالکل ٹھیک ہوں، میرا کورونا کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے، اب میں کام کر سکتی ہوں۔ میں اپنے ڈاکٹر اور تمام خیرا خواہوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ان سب نے میرے لئے بہت سی دعائیں کیں “، آپ سب بھی اپنا خیال رکھیں۔شفالی

    نے جیسے ہی یہ پوسٹ شئیر کی تو ان کے دوستوں اور مداحوں نے اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں کمنٹس کرنا شروع کر دئیے اور ان کے لئے دعائیں کیں۔ایک صارف نے لکھا: "یہ ہمارے لئے خوشخبری ہے کہ آپ تندرست ہو گئی ہیں اور ہم سب یہ خبر جان کر بہت خوش ہیں“ ۔ ” ایک اور صارف نے کہا: "مبارک ہو ماں۔” جبکہ ایک تیسرے صارف نے لکھا "شیفالی خیال رکھنا، ہم دہلی کرائم 2 کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔”یاد رہے کہ شفالی شاہ کی حال ہی میں فلم ڈارلنگزریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کیا ہے ۔فلم کو کافی سراہا جا رہا ہے خصوصی طور پر شفالی شاہ کے کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم کو عالیہ بھٹ ، گوری خان اور شاہ رخ خان نے پرڈیوس کیا ہے.

  • عالیہ بھٹ ہیں 100 سال تک کام کرنے کی خواہشمند

    عالیہ بھٹ ہیں 100 سال تک کام کرنے کی خواہشمند

    عالیہ بھٹ جن کی رواں برس ماہ اپریل میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی ہوئی تھی. دو ماہ قبل انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی. وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان سے اس ھوالے سے سوال ہوتے ہیں.حال ہی میں فلم ڈارلنگز کی پرموشنز کے دوران ان سے ہوا سوال اور پوچھا گیا کہ مسلسل شوٹس کر کے آپ تھک نہیں جاتیں ؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں بالکل نہیں تھکتی انسان صحت مند ہو تو اسے آرام کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی. عالیہ بھٹ نے کہاکہ میں کام کرکے بہت زیادہ ریلیکس رہتی ہوں اور مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے میرا کام مجھے آرام اور سکون دیتا ہے . میری تو

    خواہش ہے کہ میں سو سال تک کام کروں. عالیہ بھٹ کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ کام کے معاملے میں بہت جنونی ہیں وہ اپنے کردار کو پرفیکٹ انداز میں کرنے کےلئے جی جان لگا دیتی ہیں اس کی مثال ان کی کئی فلمیں اور کردار ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ کی فلم ڈارلنگز بھی ریلیز ہو نے جا رہی ہے عالیہ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.عالیہ کہتی ہیں کہ اس فلم کی کہانی جب سن رہی تھی تو تب ہی فیصلہ کر لیا کہ مجھے اس فلم کو پرڈیوس کرنا ہے. لہذا اب عالیہ صرف اداکارہ نہیں‌ ہیں بلکہ پرڈیوسر بھی ہیں.

  • ذاتی اور پروفیشنل لائف میں فرق کرنا جانتی ہوں عالیہ بھٹ کا ناقدین کو جواب

    ذاتی اور پروفیشنل لائف میں فرق کرنا جانتی ہوں عالیہ بھٹ کا ناقدین کو جواب

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ عالیہ بھٹ جو تب سے خبروں میں‌ ہیں جب سے انہوں نے یہ خبر شئیر کی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں. عالیہ کے بارے میں لوگ مختلف قسم کی باتیں کررہے ہیں کوئی کہہ رہا ہےکہ وہ بہت جلدی ماں بن رہی ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ بچے کی وجہ سے عالیہ کو گھر بیٹھنا پڑے گا کوئی کہہ رہا ہے کہ عالیہ کو اپنے کام سے بریک لینی پڑے گی. ان سارے سوالوں سے عالیہ آگئی ہیں تنگ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ذاتی اور پروفیشنل لائف

    میں فرق کرنا جانتی ہیں اور وہ یقینا ذاتی اور پروفیشنل لائف کو اچھے سے مینج کر کے مثال بنیں گی. انہوں نے کہا کہ میں فضول باتوں پر توجہ دینے کی بجائے عملی طور پر ثابت کروں گی.انہوں نے سوال کرنے والوں سے پوچھا کہ کیوں ایک عورت کو خاندان یا بچے ہونے پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو کیوں بدلنا پڑتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں فضول باتوں پر دھیان نہیں‌دیتی. انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہتے ہیں وہ اصل میں‌ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زندگی میں‌کہاں‌کھڑے ہیں.عالیہ مزید یہ بھی کہا کہ آہستہ آہستہ کرکے چیزیں بدل رہی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے. واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی ڈارلنگز، برہمسترا، راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی، اور ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون پائپ لائن میں ہے۔

  • عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں انہوں نے کھل کر بتا دیا

    عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں انہوں نے کھل کر بتا دیا

    عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی فلم ڈارلنگز کا جب سے ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس فلم کے بارے میں ہر طرف بہت زیادہ بات کی جا رہی ہے. گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کر کے لکھا کہ میں‌فلم کی ریلیز کو لیکر کافی فکر مند ہوں لیکن خوشی ہے کہ تم نے بطور پرڈیوسر اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جب تک فلم ریلیز نہیں‌ہوجاتی یقینا میں‌نروس ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں‌کہ ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے. اس ٹویٹ کے جواب میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ” آپ میرے ہمیشہ سے ہی میرے پسندیدہ اداکار/شخص/پروڈیوسر ہیں! میرے ساتھ کام کرنے کے لیے آپ کا شکریہ”

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہیں بالی وڈ میں ایک دہائی مکمل ہونے والی ہے.انہوں نے کیرئیر کی شروعات کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیااس میں ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے اہم کردار ادا کئے تھے.اس کے بعد وہ ہائی وے، اڑتا پنجاب، پیاری زندگی، رازی، گلی بوائے اور حال ہی میں فلموں میں بھی نظر آئیں اور رواں برس ان کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں.اداکارہ کے ساتھ ساتھ اب وہ پرڈیوسر بھی بن گئی ہیں اور ڈارلنگز ان کا پہلا پراجیکٹ ہے .

  • کونسی فلم ہے عالیہ بھٹ کے دل کے قریب

    کونسی فلم ہے عالیہ بھٹ کے دل کے قریب

    عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”ڈارلنگز” کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں وہ نہ صرف ایک اداکار کے طور پر نظر آئیں گی بلکہ ڈارلنگز کے ساتھ وہ بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور بات یہ ہے کہ وہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں.عالیہ بھٹ اس پراجیکٹ اور اپنے کردار کو لیکر کافی ہیں پرجوش. آج کل وہ فلم کی پرموشن کررہی ہیں اور اس دوران ہونے والے انٹرویوز میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے اس فلم میں ادکااری کے ساتھ پرڈیوس کرنے کا فیصلہ کیسے کیا.عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم ڈارلنگز میرے دل کے بہت قریب ہے اوریہ

    فلم میرے لئے ہمیشہ ہی سپیشل رہے گی. عالیہ نے کہا کہ میں نے جب فلم کی کہانی سنی تو مجھے اس کی کہانی بہت منفرد لگی اور اپنا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر لگا تو میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ نہ صرف اس میں اداکاری کروں گی بلکہ پرڈیوس بھی کروں گی مجھے لگا کہ یہ بہترین ٹائم ہے کہ میں فلم پرڈیوس کروں . عالیہ بھٹ نے کہاکہ اس فلم کی کہانی ماں بیٹی اور شوہر کے گرد گھومتی ہے دیکھنے والوں‌کو اس کہانی کا آئیڈیا بہت پسند آئیگا.اس میں بیوی اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ہوئے برسوں کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے اغوا کر لیتی ہے۔ اس کی ماں اس کام میں لڑکی کی مدد کرتی ہے۔ شیفالی شاہ فلم میں عالیہ بھٹ کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں.