Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • روس نے پابندیاں توڑنے کےلیے ایران کو ڈھائی ارب ڈالر نقد بھیجے،برطانوی اخبار  کا دعویٰ

    روس نے پابندیاں توڑنے کےلیے ایران کو ڈھائی ارب ڈالر نقد بھیجے،برطانوی اخبار کا دعویٰ

    برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس نے امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے 2018 میں ایران کو خفیہ طور پر تقریباً 2.5 ارب ڈالر نقد رقم منتقل کی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ رقوم روسی سرکاری بینک پرومسویاز بینک کے ذریعے 34 بڑی ترسیلات میں تہران کے مرکزی بینک تک پہنچائی گئیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً پانچ ٹن بتایا گیا ہے یہ رقم اُس وقت بھیجی گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں ہر کھیپ کی مالیت 57 سے 115 ملین ڈالر کے درمیان تھی اور زیادہ تر نوٹ یورپی کرنسی کے بڑے مالیت والے بلوں پر مشتمل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں روس اور ایران کے درمیان پہلے سے زیادہ گہرے تعلقات کی عکاس ہیں اور ممکنہ طور پر اسلحہ یا فوجی سازوسامان کے بدلے کی گئی ہوں امریکی سابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی ترسیلات آج بھی جاری ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جب ایران یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون اور میزائل فراہم کر رہا ہے مذکورہ روسی بینک کو 2017 میں دفاعی شعبے کی مالی معاونت اور پابندیوں سے بچنے کے لیے سرکاری تحویل میں لیا گیا تھا، جبکہ اس کے سابق سربراہ پر بعد میں امریکا اور برطانیہ نے پابندیاں بھی عائد کیں۔

    تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ نقد رقم کے ذریعے لین دین کا طریقہ ٹریس کرنا مشکل ہوتا ہے، اسی لیے روس ممکنہ طور پر مستقبل میں بھی اسی حکمتِ عملی پر انحصار کرتا رہے گا۔

  • عالمی سطح پر سونے کی  قیمت میں تاریخی اضافہ

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت 5200 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،اس قیمت کے بعد فی گرام سونے کے نرخ 167 ڈالر بنتے ہیں، عالمی سطح پر فی تولہ سونے کے نرخ 1950 ڈالر ہو گئے ہیں،ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خرید رہے ہیں، جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

    ادھر پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ پہلی بار ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 21 ہزار ایک سو روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت 271 روپے مہنگی ہونے سے 11911 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے،ملک بوستان

    امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے،ملک بوستان

    ملک بوستان کا کہنا ہےکہ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے-

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی درآمد میں 15 ممالک کی دلچسپی کے باعث امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہےڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    ای سی اے پی چیئرمین کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافہ، جے ایف 17 طیاروں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ اور اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط بحالی شامل ہیں سٹاک مارکیٹ 46 ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس تک پہنچ چکی ہے۔

    ملک بوستان نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈالر 290 روپے سے زائد سطح سے کم ہو کر تقریباً 281 روپے پر آ گیا ہے، جو قریباً 9 روپے کی کمی ہے انہوں نے روپے کی موجودہ استحکام کو عارضی قرار دینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی حقیقی قدر 250 روپے سے بھی کم ہے۔

    انہوں نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ 2022 میں ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم تھے، جو اب بڑھ کر تقریباً 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں حکومت پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی اور اس کی بحالی میں وقت لگنا فطری عمل ہے،چند سال قبل ڈالر کے 500 روپے تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے، جبکہ اب توقعات 250 روپے یا اس سے بھی کم سطح کی طرف جا رہی ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم

    ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن تیزی دیکھی گئی-

    1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 601 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس پہلی بار 1153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں آج 560 کمپنیز کے ایک ارب سے زائد شیئر کا کاروبار کیا گیا، جن کی مالیت 51 ارب روپے رہی،جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،22 افراد جاں بحق

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 280روپے 17پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 45پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے-

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ،100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ کارو باری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ہوا-

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 164 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، ترسیلات زر میں استحکام اور کاروباری ماحول میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہےماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت پیش رفت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے-

  • سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    کراچی: مجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا-

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھامجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا انٹربینک میں سال 2024 میں ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے تھی۔

    سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے جبکہ ڈالر کی کم ترین سطح 277 روپے 51 پیسے تھی، سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 37 پیسے کے بینڈ میں رہا۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

  • پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار ،100 انڈیکس ایک لاکھ8 ہزار 238  پوائنٹس پر بند

    پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار ،100 انڈیکس ایک لاکھ8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں دن کا آغاز ایک لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس سے ہوا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 3 ہزار 134 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس بنائی-

    بازار میں آج 1.64 ارب شیئرز کے سودے 63 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 388 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 745 ارب روپے ہے،بازار میں آج مسلسل چوتھے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے ہیں، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

    دوسری جانب عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ زیر اثر ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگئے،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2645 ڈالر ہوگئی۔

    علاوہ ازیں انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 12 پیسے سستی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے اضافے سے 278 روپے 74 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا بندش سے قبل 100 انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی، کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی ہے بازار میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 32 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 11858 ارب روپے ہے۔

    ادھر سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی آگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی آگئی ہے اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونا مزید مہنگا،ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    سونا مزید مہنگا،ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    کراچی: سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،سونا فی تولہ 2 لاکھ82 ہزار 300روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،10گرام سونا 429 روپے اور تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہوگئی، جبکہ سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی جس میں 0.03 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 9 پیسے کے اضافے سے 277.52 روپے پرجاپہنچا،جبکہ گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کافی حد تک مستحکم رہا۔

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری مالی سال 2024-25 میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے، رواں مالی سال کے لئے حقیقی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو حکومت کے 3.6 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔

    بختاور زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش