Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • قوم کسی حال میں خوش نہیں ہوتی،ڈیفالٹ کا اتنا ڈھنڈورا نہ پیٹیں، خدا کا خوف کریں،ملک بوستان

    قوم کسی حال میں خوش نہیں ہوتی،ڈیفالٹ کا اتنا ڈھنڈورا نہ پیٹیں، خدا کا خوف کریں،ملک بوستان

    کراچی: چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ قوم کسی حال میں خوش نہیں ہوتی، ڈالر کا ریٹ بڑھے تو کہتے ہیں کیوں بڑھایا اور اگر حکومت ڈالر کا ریٹ نہیں بڑھاتی تو قوم کہتی ہے کہ قیمت بڑھا کیوں نہیں رہے؟-

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت حج فلائٹس کا سیزن ہے، اس لیے عازمین حج کیلئے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ ہے۔ حج فلائٹس مکمل ہوں گی تو عید پر اوور سیز پاکستانی آئیں گے، جس سے ڈالر کا ریٹ گرے گا روز کہا جارہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، ڈیفالٹ کا اتنا ڈھنڈورا نہ پیٹیں، خدا کا خوف کریں۔

    انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

    انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 10 ارب ڈالر زرمبادلہ موجود ہے اور 28 ماہ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے اس لیے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہےاس سے پہلے ڈالر 315 سے 320 روپے کے درمیان چلا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کو آگاہ کیا ہے کہ بینک کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ بینک ریٹ پر ہوگی۔ کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ 10 سے 15 ملین ڈالر یومیہ تھی ہمارے پاس سپلائی 5 سے 7 ملین ڈالر ہے۔ مارکیٹ میں اتنا والیم نہیں تھا، جب ڈالر کی طلب آئی تو نرخ بڑھنے ہی تھے۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی. ریکارڈ

    ملک بوستاننے کہا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے، آئی ایم ایف روز نیا مطالبہ کرتا ہے، ان کی وجہ سے پینیک آیا ہوا ہے اور 6 ماہ سے ڈیڈ لاک ہے، وزیراعظم نے بھی بات کرلی لیکن آئی ایم ایف کی میں نہ مانو والی بات ہے، اب اللہ کا شکر ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول کی میٹنگ ہونے والی ہے۔

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

  • دس ارب ہرجانہ کیس،اضافی دستاویزات پر فیصلہ محفوظ

    دس ارب ہرجانہ کیس،اضافی دستاویزات پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق وزیر اعظم کا خواجہ آصف کیخلاف دس ارب ہرجانہ کیس ،خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کئے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،سابق وزیر اعظم کی طرف سے بیرسٹر ولید اقبال عدالت میں پیش ہوئے، وکیل خواجہ آصف نے عدالت میں کہا کہ خواجہ آصف نے کچھ دستاویزات دیں اور ترمیم کی، شوکت خانم سے متعلق دستاویزات ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ دستاویزات دوران جرح سامنے آئی تھیں ، وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ میں اس پر تفصیل سے آتا ہوں پہلے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ لیتے ہیں،وکیل خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ کر سنایا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    گزشتہ سماعت پرخواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا ،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی-

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25.75 روپے سستا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے کمی کے بعد 300 روپے سےنیچے آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285.25 روپے میں فروخت ہونے لگا –

    پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    قبل ازیں کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 300 روپے تک پہنچ گیا اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہا تھا۔

    دوسری طرف انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 285 روپے 30 پیسے تک آپہنچا گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ کمر شل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تواسحاق ڈار نے پوچھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافرق اتنا کیوں ہو گیا –

    نجری کا شکار راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے …

    ملک بوستان کے مطابق کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے ،بر وقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتاہوں اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور کل سرکلر جاری کیا۔

    عدالت کا گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری رہاکرنے کا حکم

  • ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بہتری

    ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بہتری

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کل ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تا ہم آج ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی،

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھی گئی ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 13.85 روپے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 285.8 روپے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 294 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

    سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 41 ہزار 325 پوائنٹس پر تھا جس میں کاروبار کے اختتام تک 147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

  • کراس بارڈر ادائیگیوں میں  چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی یوآن نے پہلی مرتبہ امریکی ڈالرکوپیچھے چھوڑ دیا ،چین کی گزشتہ ماہ کراس بارڈر ادائیگیاں امریکہ سے دو فیصد کی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کی بنیاد پر چین کی مارچ میں کراس بارڈر ادائیگیوں کی شرح 48.4 فیصد اور امریکی ڈالر میں چین کی کراس بارڈر ادائیگیوں کی شرح 46.7 فیصد رہی مارچ میں چین کی کراس بارڈر ادائیگیوں کا حجم ریکارڈ 54.99 ارب یوآن رہا جو ایک ماہ قبل 434.5 بلین ڈالر تھا عالمی تجارت میں چین کی کرنسی یوآن کا استعمال کم ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    یوآن مارچ میں چین میں سرحد پار لین دین کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی بن گئی،جس نےپہلی بار ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ بیجنگ کی جانب سے یوآن کے استعمال کو بین الاقوامی بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 81 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 283.90 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 284.71 روپے پر بند ہوا تھا۔

    تاہم صارفین نے ڈالر سستا ہونے پر خوشی منائی اور کہا کہ اسے مزید سستا ہونا چاہئے تاکہ ملک کی معیشت میں مزید بہتری آئے دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2005 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 217400 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر میں بھی 257 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 186385 روپے ہو گئی ہے۔

  • ڈالر ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    ڈالر ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    انٹربینک میں ڈالر ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہوگیا ،ڈالر پہلی بار 288 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 853 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

    علاوہ اذیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ اعداد وشمار جاری کر دیئے،مارچ 2023 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس 23 ہزار 562 ارب روپے رہے ،مارچ میں بینکوں کے ڈپازٹس 640 ارب روپے بڑھے ہیں۔ مارچ 2022 سے رواں سال مارچ تک بینکوں کے ڈپازٹس 3086 ارب روپے بڑھے ہیں مارچ 2013 سے رواں سال مارچ تک بینکوں کے ڈپازٹس 16 ہزار 785 ارب روپے بڑھے ہیں۔مارچ 2023 کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری 19 ہزار 235 ارب روپے رہے مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری 243 ارب روپے بڑھے ہیں۔مارچ 2022 سے رواں سال مارچ تک بینکوں کی سرمایہ کاری 4223 ارب روپے بڑھے ہیں مارچ 2013 سے رواں سال مارچ تک بینکوں کی سرمایہ کاری 15 ہزار 211 ارب روپے بڑھے ہیں۔

    دوسری جانب صنعتکار رہنما چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ ملک کرنسی روپے کی مضبوطی کیلئے امریکی ڈالر پر انحصار کم کرکے اور دوست ممالک کی کرنسیوں میں عالمی اور علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔موجودہ صورتحال میں جبکہ آئی ایم ایف سے قرض کی قسط مسلسل التواء کا شکار ہے جس کے باعث ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث ایل سیز نہ کھلنے سے درآمدی کینٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور صنعتی شعبہ کو خام مال کی قلت کے باعث انڈسٹریز بند ہورہی ہیں اور ملک میں بے روزگاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافوں سے ملک میں ہوشربا اور تاریخی مہنگائی برپا ہے ایسی صورتحال میں یہ بہترین موقع اور وقت کی اشد ضرورت ہے کہ معیشت کے استحکام اور روپے پر دباؤ کم کرنے کیلئے ڈالر کی بجائے دوست ممالک کی کرنسیوں میں تجارت کے مواقع کی تلاش کو اولین ترجیح دی جائے اور دنیا کے ساتھ بار ٹرٹریڈکو فروغ دیا جائے۔

    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

  • بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

    بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

    نئی دہلی: ہندوستانی روپیہ اب عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہا ہے کیونکہ 18 ممالک نے روپے میں تجارت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: "دی نیوز” کے مطابق عالمی اقتصادی سست روی کے درمیان دنیا بین الاقوامی مارکیٹ کو ڈالر سے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہندوستان تاجراب ملکی روپے میں ادائیگی کرکے دوسرے ممالک سے سامان درآمد کر سکیں گے روپے میں بین الاقوامی تجارتی ادائیگی کا تصفیہ ’’خصوصی روپی ووسٹرو اکاؤنٹس ‘‘کے ذریعے کیا جائے گا ووسٹرو اکاؤنٹ جو ہندوستانی بینکوں میں کھولا جائے گا۔

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    بھارت کے مرکزی بینک نے اب تک 18 ممالک بوٹسوانا، فجی، جرمنی، گیانا، اسرائیل، کینیا، ملائیشیا، ماریشس، میانمار، نیوزی لینڈ، عمان، روس، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا، تنزانیہ، یوگنڈا، اور برطانیہ کے ساتھ اس خصوصی اکاؤنٹ کے انتظام کی اجازت دی ہے۔ان ممالک کی بڑھتی ہوئی شرکت سے بین الاقوامی کرنسی کے طور پر روپےکی گرفت مضبوط ہو گی-

    یہ ممالک اس رقم کو ہندوستانی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ہندوستان سے سامان اور خدمات خریدنے میں استعمال کریں گے۔ اس سے تجارت سے متعلقہ لین دین کے اخراجات کم ہوں گے اور تجارت کو فروغ ملے گا یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہندوستانی روپیہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔

    ہندوستان روپیہ کو تصفیہ اور انوائسنگ کرنسی کے طور پر استعمال کرنے والے بہت سے ممالک کے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ہے، اس سے بین الاقوامی منڈی میں ان تاجروں کو درپیش شرح مبادلہ کے خطرات میں کمی آئے گی۔

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

    اس سے ہندوستان کا تجارتی خسارہ بھی کم ہوگا۔ بھارت کا تجارتی خسارہ، جو کہ برآمدی مائنس درآمد ہے، اپریل 2022 سے جنوری 2023 تک 233 بلین ڈالر تھا۔ اس کے ساتھ، بھارت مزید برآمد کرنے کے قابل ہو جائے گا کیونکہ مزید ممالک روپے میں تجارت کرنے کو تیار ہیں۔ یہ نیپال اور بھوٹان جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے گا۔

    اس کے علاوہ، یہ مالیاتی منڈیوں کی ترقی کو فروغ دے گابرکس ممالک نے پہلے ہی مغربی دنیا کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے بعد بین الاقوامی منڈی میں ڈالر کو کم کرنے کی کوشش کی ہےاس سے چین کو امریکہ کے ممکنہ متبادل کے طور پر ابھرنے کا موقع ملا۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

  • پیٹرول کے بعد ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا،ملک میں ڈالرز کی قلت

    پیٹرول کے بعد ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا،ملک میں ڈالرز کی قلت

    انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت 283 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہےجبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے رہا۔

    دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں سی پیک کےتحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس ( آئی پی پیز) کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع سی پی پی اے کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئےہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔

  • امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ،قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مانگی رپورٹ

    امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ،قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مانگی رپورٹ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    اجلاس کے آغاز میں بولان میں کانسٹیبلری پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت اور شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلند درجات کی دعا کی گئی-چیئرمین کمیٹی نے اجلاس کے آغاز میں امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک سے امریکی ڈالرز سمگل ہو رہے ہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کیا کردار ہے جبکہ ترکی ،اٹلی میں حالیہ مسافرکشتی کو پیش آنے والے حادثے کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ اگلی میٹنگ میں بتائے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث کتنے گینگز کے خلاف کاروائی کی گئی؟، انسانی سمگلرزکے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟ وزارت داخلہ اب تک انسانی سمگلنگ کو کیوں نہیں روک سکی؟-

    کمیٹی اجلاس میں شاہد الیاس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت معطلی کے تحت اپنی بحالی کے لیے جمع کرائی گئی عوامی عرضداشت پر تفصیلی گفتگو کی گئی- سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ 5 سال سے ایک بندے کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جس کا فیصلہ نہیں آرہا نا ہی متاثرہ شخص کورٹ جا سکتا ہے کیونکہ اس کے خلاف انکوائری چل رہی ہے-یہ ایک شخص کے ساتھ زیادتی ہے کہ وہ 5 سال سے انکوائری بھگت رہا ہے-حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایک انکوائری میں اس پر چارجز ثابت نہیں ہوئے-“پرفارمنس ایویلویشن رپورٹ”میں مبینہ طور پر سازباز کرنے کی بنا پر دوسری انکوائری 2020 میں شروع ہوئی-17 فروری 2023 کو اسی بنا پر شاہد الیاس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس کا جواب ابھی نہیں دیا گیاہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2023 میں اس کیس کے حوالے سے ہم نے آپ سے رپورٹ مانگی اس کے باوجود اس کو شوکاز جاری کیا گیا-چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے خلاف انکوائری بد نیتی پر مبنی معلوم ہوتی ہے اس لئے کمیٹی نے ایف آئی اے کے متاثرہ شخص کے خلاف انکوائری ختم کر کے بحال کرنے کی ہدایت جاری کردیں –

    اجلاس میں سی ڈی اے حکام کی جانب سے کمیٹی کو اسلام آباد کے ایف سیکٹرز میں گرین بیلٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت کے باوجود گرین بیلٹ سے فنسنگ اور تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں -ان کا کہنا تھا کہ مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ ایف سیکٹرز میں لوگوں نے گھروں کے سامنے گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کو خارداریں تاریں لگا کر، سیکیورٹی گارڈز اور فنسنگ کرکے بند کر رکھا ہے ایسا بلکل نہیں ہونا چاہئے-چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ دو ماہ میں یومیہ تین گھر کے حساب سے گرین بیلٹ سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹا کر مفصل رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں -سینیٹر عبدالقادر نے کمیٹی کو بتایا کہ نیو بلیو ایریا میں ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا -پلاٹ کی بولیاں لگ رہی ہیں -انہوں نے تجویز دی کہ پلاٹ کے ساتھ خالی جگہوں کو پارلنگ کیلئے مختص کیا جائے-اسلام آباد میں“احساس ریڑھی بان”پروگرام کی بندش کے حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر اگلی میٹنگ میں وزارت برائے تخفیف غربت کے حکام کو بھی طلب کیا جائے اور ان کی موجودگی میں اس مسئلے پر گفتگو ہو-ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ حکومت میں سی ڈی اے اور وزارت برائے تخفیف غربت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد ایک سال کیلئے ریڑھی لگانے کی اجازت دی گئی تھی-

    کمیٹی اجلاس میں وزارت داخلہ کی طرف سے مالی سال 2023-24 کیلئے تجویز کردہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر غور و خوض کیاگیا-کمیٹی نے منصوبوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کو سفارشات پیش کیں -وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کل 96 منصوبے ہیں جن کی کل لاگت کا تخمینہ 214 بلین روپے ہے-68 نئے جبکہ 28 منصوبے پرانے ہیں -چیئرمین کمیٹی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جن پرانے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان پر توجہ دیں جبکہ وہ منصوبے جس کیلئے مختص کردہ رقم 30 فیصد سے کم ہے اس کو اگلے سال کیلئے رکھیں -چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے اہم اور وہ منصوبے جن پر 50 فیصد سے زیادہ کام ہوگیا ہے جلد سے جلد مکمل کرنے کی سفارش کی-

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا