Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین معاشیات

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین معاشیات

    اسلام آباد:’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار یہ سلسلہ روک سکتے ہیں، تاہم ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کمی حقیقت میں اور اوراصل میں اور ہوگی

    ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اس سال مارچ 2022 کے بعد سے ملکی معیشت کس صورتحال سے دو چار ہے، اس حوالے سے اندازہ لگانے کے لئے یوں تو بہت سی علامتیں ہیں، تاہم ڈالر ایک نمایاں علامت ہے، اور پاکستانی معیشت کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے بھی جانچا جاتا ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی اور قدر میں اضافے کے حوالے سے ماہرین نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت میں کمی لاسکتے ہیں، تاہم ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی اور اس کے بعد میں نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔

    ڈالر کے اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کا بھٹہ بٹھایا ہوا ہے، اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بنے، اور انہوں نے ڈالر کو سنبھالنے کی کوشش بھی کی، لیکن مفتاح کے پانچ ماہ میں ایک ڈالر 183 روپے سے 240 روپے تک جا پہنچا۔

    اتحادی حکومت کی جانب سے مفتاح کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اور اس تبدیلی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ باتیں شروع ہوگئیں کہ ڈار آئے گا تو ڈالر نیچے لائے گا۔اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈار کے پاس ڈالر کو کنٹرول کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ مارکیٹ میں ڈالر کی کمی نہ ہونے دیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور تاجر رہنما زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار صرف ایک کام کرتے ہیں اور وہ ہے ڈالر کی ڈیمانڈ پوری کرنا، ڈالر کو نیچے لانے کے کچھ حربے بھی ہوتے ہیں جنہیں اسحاق ڈار اچھی طرح آزماتے ہیں، اور ڈالر کی قیمت بڑھنے میں کچھ بینکوں نے بھی خوب مال بنایا ہے اوراسحاق ڈار یہ سلسلہ روک سکتے ہیں۔

    دوسری جانب ماہر معیشت ڈاکر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری کے تمام حکومتی اقدامات مصنوعی ہیں، تجارتی خسارہ ختم کیے بغیر ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی، جس کا آگے چل کر نقصان ہوتا ہے۔

    اتنے بڑے تجارتی خسارے کے باوجود ڈالر کیسے سستا ہوگا؟، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر حقیقی سطح پر نہیں ہے، اور وہ ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لائیں گے۔منی چینجر کہتے ہیں روپے کی بے قدری میں افغانستان کی ڈالر ضروریات کا پاکستان سے پورا ہونا بھی ایک اہم وجہ ہے۔

  • ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    کراچی: ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.40روپے بڑھ کر 220.83 روپے پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10روپے گھٹ کر 224.90روپے ہوگئی۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 219 اور 220روپے بھی سے تجاوز کرگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ ریٹ 226 اور 225روپے سے نیچے آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 29پیسے بڑھکر 247.05 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 6.25روپے گھٹ کر 249.75 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.04روپے بڑھکر 216.24روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 5.35روپے گھٹ کر 218.65روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 63پیسے گھٹ کر 58.76روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 1.10روپے بڑھکر 59.70 روپے ہوگئی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذرمبادلہ بحران انٹربینک میں روپیہ کی قدر پر اثر انداز رہنے سے ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو,ریال میں کمی پاؤنڈ کی اڑان جاری رہی تاہم اسکے برعکس ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر ریٹ کیپ کرنے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاؤنڈ یورو ریال کی قدر تنزلی سےدوچار رہی۔

    ذرمبادلہ ذخائر کی تشویشناک صورتحال روپیہ پر اثر انداز رہی لیکن ہفتے کے اختتام پر تبدیل ہونے والی صورتحال اور مثبت توقعات پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ کم بھی ہوئے جبکہ ہفتے کے ابتدائی 4روز انٹربینک میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

    ہفتے کے اختتامی دن ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کے لیے 1.5ارب ڈالر کی منظوری سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 68فیصد کم ہونے سے انٹربینک میں ابتدائی چار دن ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

    افغانستان میں ڈالر کی 240روپے قیمت سے سپلائی متاثر رہی اور ڈالر کی اسمگلنگ سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی کم ہوئی۔ کمزور فنڈامینٹلز کے باعث مارکیٹ سینٹیمنٹس بھی متاثر ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کانام فیٹیف گرے لسٹ سے انخلا کے سبب فارن انفلوز کے امکانات پیدا ہوگئے، کیونکہ فیٹیف وہائیٹ لسٹ میں آنے سے ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم دوبارہ بڑھنے کے امکانات پیدا ہوجائیں گے جس سے ذرمبادلہ ذخائر بہتر ہوں گے اورذرمبادلہ بحران گھٹنے سے بے چینی کی فضاء بھی کم ہوجائے گی۔

  • برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برآمدکنندگان کےلیے بجلی کی مد میں 90سے 100 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق اپٹما رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان سے معاہدہ ہوا ہے،ان کیلئے ٹیرف لاک کیا جائے گا، ان کیساتھ بجلی کا ریٹ طے ہوا ہے،19روپے99 پیسےچارج کیا جائے گا۔ ریٹ کا جو فرق ہوگا وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔

    میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجلی کے اس ریٹ میں تمام ٹیکس شامل ہیں، یہ سہولت پانچوں برآمدی شعبوں کیلئے ہے اور ایک سال میں90سے 100 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں،میرے پاس جواز موجود ہے، جب آئی ایم ایف والےآئیں گے توبات کرلیں گے۔

    صدر عارف علوی نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایکسپورٹرز کو180 ارب روپے کا پیکج دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایکسپورٹ میں12.7 فیصداضافہ ہوا، اگر اگلی حکومت پالیسی برقراررکھتی توبرآمدات میں اضافہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایکسچینج ریٹ خود ہی ایڈجسٹ ہورہا ہے، ابھی ڈنڈا چلانے کی ضرورت نہیں پیش آئی،ڈالرنیچےآرہاہے، ڈالر کی صحیح قدر 200 روپے سے نیچے ہے۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی

  • ڈالرکو200 سے نیچے لائیں ورنہ سخت سزا کے لیے تیاررہیں:اسٹیٹ بینک کی8 بڑے بینکوں کووارننگ

    ڈالرکو200 سے نیچے لائیں ورنہ سخت سزا کے لیے تیاررہیں:اسٹیٹ بینک کی8 بڑے بینکوں کووارننگ

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ بینکس امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو 200 سے نیچے لائیں ، کیوں کہ اس سارے کرتے دھرتے کا ذمہ دار یہ بینکس ہیں، اسٹیٹ بینک کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اگران بینکوں نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو سزا کےلیے تیار رہیں ،

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ آٹھ بینکوں نے ڈالر کی قیمت میں ہیر پھیر کرکے ناجائز پیسہ کمایا، پاکستان کے بیرونی قرض میں اضافہ کیا اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا. انہوں نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا.

     

     

    کمیٹی اراکین نے سوال اٹھایا کہ ڈالر 245 سے بھی اوپر کیسے چلا گیا، اسٹیٹ بینک نے بطور ریگولیٹر بینکوں کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کی جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق بھی دیکھا گیا ہے۔

    ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر میں آٹھ بینک ملوث ہیں. ان بینکوں نے ناجائز پیسہ کمانے کی خاطر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا اور پاکستان کے بیرونی قرض کو بڑھایا جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈالر کی ہیر پھیر میں نیشنل بینک، میزان بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹرو، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، ایچ بی ایل، یو بی ایل اور الائیڈ بینک ملوث ہیں۔. ہیں.

  • پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہونے کا انکشاف

    پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہونے کا انکشاف

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہو گی ،پاکستان 27 اقتصادی زون بنا چکا ،پانچ میں کام شروع ہو چکا، حکام وزرات تجارت نے کہا کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پالیسی میں 9 غیر روائتی شعبوں کو شامل کیا ہے ،

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہے ،سینیٹر شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ای کامرس کے تحت کاروبار کرنے والوں نے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر رکھے ہیں، موجودہ حکومت نے ان کو درپیش مسائل حل نہیں کئے، موجودہ حکومت نے ای کامرس شعبے کی بہتری کیلئے ہمارے اٹھائے گئے کو واپس لیا،میرے دور میں فری لانسرز کی مشکلات حل کی گئیں،ابھی پھر ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر پڑا ہے،فری لانسرز کے مسائل حل نہیں ہوئے اور رقم بیرون ملک پڑی ہے، اس وقت ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے اور ہمارے ڈالرز باہر پڑے ہیں،اس پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو فیصلہ کرنا ہوگا،

    وزارت تجارت کی جانب سے شوکت ترین کی بات کی تصدیق کی گئی اور کہا کہ 90 فیصد ای کامرس اندورن ملک ہورہی ہے جس میں کیش آن ڈیلیوری ہے، پاکستان ای کامرس کے شعبے میں دنیا میں 37 ویں نمبر پر ہے، تخمینہ کے مطابق پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا سائز 2021 میں 5.9 ارب ڈالر ہے، پاکستان میں ای کامرس میں 4 ہزار 445 مرچنٹ رجسٹرڈ ہیں ،پاکستان میں زراعت کے شعبے بھی ای کامرس شروع ہو چکا ،شوکت ترین نے کہا کہ زرعی شعبے کی ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ،

    پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کب تک قانون بن کر نافذ ہوجائے گا؟ قائمہ کمیٹی میں بحث

    اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف 294 ایف آئی آر درج کی ہیں،یہ منظم گروہ ہے،پولیس حکام

    ایف آئی اے کوسافٹ وئیراپڈیٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا ،اب میں یہ کام کروں گی،خاتون اینکرز کا قائمہ کمیٹی میں بڑا اعلان

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

  • ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیز کی نقد خریدوفروخت پر پابندی عائد

    ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیز کی نقد خریدوفروخت پر پابندی عائد

    اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیزکی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگادی ہے۔اطلاعات کے مطابق حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اسکے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

    حکام کے جانب سے فارن ایکسچینج کمپنیز کو 2 ہزار ڈالر یا اسکے مساوی کرنسی کی خرید وفروخت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد منی چینجرز کے کاروبار میں بینکنگ چینلز کی شمولیت بڑھاناہے جبکہ فاریکس لین دین کو دستاویزی بنانا ہے۔

    دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے بی کيٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز پر کرنسیز کی تجارت کی شرائط مزید سخت کردی گئی ہے۔

    انٹر بینک میں 15 روز سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی آگئی۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی۔اس سے قبل جمعرات کوانٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر239.71 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 روپے پر بند ہوا تھا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے تھے۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    کراچی :ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی جس میں ملک بھر کے امپورٹرزنے کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار کیا۔

    ہول سیلرز گروسرزایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے دارعبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک میں دالوں کی امپورٹ میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ڈالرکی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا ریٹ امپورٹ کوشدید متاثرکرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پرلاکھوں روپے کا مال پھنسا ہوا ہے،12 روز سے ڈالر مارکیٹ سےغائب ہے اور ایل سی بھی نہیں کھل رہی ہیں۔

    عبد الروف نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بحال ہونے سے ریٹ نیچے آجائے گا۔ بینک ڈالرفراہم نہیں کررہاہے،اجناس کی امپورٹ رک چکی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت کم ہیں تاہم ہمارے ملک میں قیمت اوپرجارہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں55 روپےکافرق آچکاہے، شپنگ کمپنیاں امپورٹرز پر کروڑوں روپے کے چارجز عائد کررہی ہیں۔

    عبد الروف نے تجویز دی کہ اگر حکومت ڈالر مہیا کردے تو دالوں کی قیمت100 روپے فی کلو کم ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا کر غذائی اشیاء کی درآمد کیلئے ڈالر مہیا کئے جائیں۔

     

    دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 ہفتے بعد پہلی بار کمی آئی ہے۔جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 239.50 روپے پر آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر240روپے کی تاریخی حد آج عبور نہ کرسکا۔ انٹر بینک میں دن کے اختتام میں ڈالر صرف 6 پیسے کے اضافے سے 239.71 روپے پر بند ہوا.

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر1روپے سستا ہوکر 244 روپے پر بند ہوا۔ گذشتہ14 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 21روپے مہنگا ہوا تھا۔

    رواں سال کے 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 57 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ گذشتہ ساڑھے 3 سال میں ڈالر 58 روپے مہنگا ہوا ہے۔

     

     

    ڈالر نے 7 ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے سوا 4 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کے بعد بھی امریکی ڈالر کی قدر روکی نہیں جاسکی ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

     

    ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ڈالر 176 روپے کا ہو گیا؟

    ڈالر 176 روپے کا ہو گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر 176 روپے کا ہو گیا

    گوگل نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو ماموں بنا دیا،گوگل کے مطابق ڈالر 176 روپے پچیس پیسے کا ہو گیا ہے، گوگل نے بدھ کی شب ساڑھے سات بجے کے قریب ڈالر کا ریٹ 176 روپے دکھانا شروع کر دیا، جس کے بعد تہلکہ مچ گیا کہ ڈالر اتنا سستا ہو گیا،تا ہم حقیقت کچھ اور ہی تھی،

    واضح رہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے پر جا پہنچا اور دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی

    گوگل کی جانب سے ڈالر کی قیمت غلط دکھانے پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیک کر لیں کہیں گوگل کو غلطی نہ لگ گئی ہو،

    گوگل ایک بار پہلے بھی ایسا کر چکا ہے، ڈالر کی قیمت گوگل نے 207 بتائی تھی تا ہم بعد میں پتہ چلا کہ گوگل پاکستانیوں کو ماموں بنا رہا ہے،گوگل کی جانب سے ڈالر کی قیمت غلط بتانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تھی

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک مینڈک اور سانپ نے عالمی سطح پر 16 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچا دیا

    ایک مینڈک اور سانپ نے عالمی سطح پر 16 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچا دیا

    سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکن بلفروگ اور براؤن ٹری سانپ نے عالمی سطح پر مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچایا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں جانوروں نے نہ صرف دنیا کو اربوں ڈالرز کا معاشی نقصان پہنچایا ہے کہ بلکہ ماحولیات کو بھی تباہ کرنے میں ان کا بڑا کردار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان دونوں جانورں کی نسلوں نے کھیتوں میں لگی فصلوں کو برباد کیا ہے اور ایسے مقامات پر بجلی کی بندش کا باعث بنے ہیں جہاں اسے بحال کرنا بہت مہنگا ثابت ہوا۔

    تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد امید کا اظہار کیا ہے کہ ان دونوں جانوروں کی نسل کشی کرنے کے لیے عالمی سرمایہ کاری حاصل ہو گی۔

    سائنسدانوں نے براؤن ٹری سانپ کو مجموعی طور پر 10.3 بلین ڈالر کے نقصان کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اس سانپ کی نسلیں بحرالکاہل کے کئی جزیروں میں بے قابو ہو کر پھیلتی گئیں امریکی بحریہ کے فوجی دستوں نے گوام نامی جزیرے پر غلطی سے رینگنے والوں جانوروں کو چھوڑا تھا جن کی آبادی میں بڑی حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سانپ کی یہ نسل بجلی کی کٹوتی کی وجہ بنتی جا رہی ہے، یہ سانپ بجلی کی تاروں سے لپٹ جاتے ہیں جن کی وجہ بھاری نقصان ہوتا ہےبحرالکاہل کے اس چھوٹے سے جزیرے پر 20 لاکھ سے زیادہ براؤن ٹری سانپ پائے جاتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق گوام کے جنگل میں فی ایکڑ رقبے پر 20 سانپ موجود ہیں۔

    دوسری امریکن بلفروگ کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، یہ مینڈک اپنی ہی نسل کے چھوٹے مینڈکوں کو بھی کھا جاتا ہےامریکن بلفروگ سب کچھ کھا جاتا ہے، حتیٰ کہ دیگر بلفروگ کو بھی کھا جاتا ہے۔

    مفیبین (جو کہ لمبائی میں 30 سینٹی میٹر (12 انچ) اور وزن میں آدھا کلو (17.6 اونس) تک بڑھ سکتا ہے) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے اس کی افزائش کے اہم مقامات کے گرد مہنگی مینڈک پروف باڑ لگائی ہے۔

    یورپ میں کی جانے والی ایک پرانی تحقیق کے مطابق امفیبین کے فرار کو روکنے کے لیے صرف پانچ تالابوں پر باڑ لگانے پر جرمن حکام کو 270000 یورو (226300 پاونڈ) خرچ کرنا پڑے۔

    یورپ میں امریکن بلفروگ کی بہت تیزی سے بڑھتی تعداد کو کم کرنے کے لیے مہنگے انتظامی پروگراموں کی ضرورت ہے جن علاقوں میں کوکی مینڈک کثرت سے پائے جاتے ہیں وہاں ان کی انتہائی اونچی آوازوں کے باعث جائیداد کی قدروں میں کمی ہوئی ہے اور عموماً لوگ ان کے مسکن کے قریبی علاقوں میں رہنا پسند نہیں کرتے۔

  • ڈالرمسلسل مہنگا،236 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

    ڈالرمسلسل مہنگا،236 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

    پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

    امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔

    تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

     

     

    سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

     

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے سبکدوش کرنے کے بعد اور 22 جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے، بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    15 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا لیکن اس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

    گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

    رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 229 روپے 88 پیسے پر آگیا تھا۔