Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 90 پیسے کا ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 90 پیسے کا ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہو کر 207 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔جبکہ وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کے بعد اچانک اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100 انڈیکس میں یک دم 2063 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے سبب سرمایہ کاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سرمایہ نکال لیا جس کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ اچانک کریش کرگئی۔سرمایہ نکلنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اچانک 2063 پوائنٹس کم ہوکر 40663 کی سطح پر آگیا جس کے سبب سریہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

    قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق ہم نے اہم فیصلے کیے جن کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے، معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک اب نکل آئےگا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، یقین ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جان لڑادوں گا لیکن سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، صاحب ثروت افراد غریبوں کی مدد کریں، غریب نے قربانی دی اب ایثار کرنے کی صاحب حیثیت کی باری ہے، ہم دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس (تخفیف غربت ٹیکس) لگارہے ہیں، ان صنعتوں میں سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینل، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، اسٹیل، کیمیکل، بیوریجز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے معاہدے کے اثرات کے سبب ایکسپورٹرز نے 22 کروڑ ڈالرز فروخت کردیئے اور ڈالر کی قدر ریکارڈ 4.70روپے کم ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 207 اور قیمت فروخت 208 روپے رہی۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 93 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر 210 روپے کا ہوگیا انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 209 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا اور مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا-


    گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    جبکہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزچین نے 2.3 بلین ڈالرزمعاہدے پر دستخط کیے،ایک دو دن میں چین کی جانب سے پیسے پاکستان منتقل ہوجائیں گے ،کچھ دنوں میں ملک میں گھی بھی سستا ہوجائے گا-

  • ڈالر پاکستان کیلئے چیلینج بن گیا،قیمت 215 روپے سے تجاوز کر گئی

    ڈالر پاکستان کیلئے چیلینج بن گیا،قیمت 215 روپے سے تجاوز کر گئی

    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ڈالر کی اونچی اُڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، منگل کو کاروبار کے آغاز پر بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے امریکی ڈالر 3.24روپے اضافے سے 213.20روپے کا ہوگیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 50 پیسے اضافے سے 215 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی، ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مارچ میں تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے لیکر اب تک ملکی کرنسی مسلسل گراوٹ کی طرف جا رہی ہے، اپریل میں امریکی ڈالر 172 روپے کے قریب تھا۔

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ فوری طور پر رجوع کیا، عالمی ادارے کی طرف سے کہا گیا کہ فوری طور گیس، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں بصورت دیگر کوئی رقم جاری نہیں کی جائے۔

    اسی دوران آئی ایم ایف کے دباؤ پر 26 مئی سے لیکر 15 جون تک حکومت کی جانب سے مسلسل تین بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کے باوجود ملکی کرنسی بدترین گراوٹ کی طرف جا رہی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے گر رہے ہیں جبکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تاحال نہ ہو سکا۔عالمی ادارے کا تاحال کہنا ہے کہ گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں اور ہماری شرائط پر فوری عمل کیا جائے جس کے بعد قرض پروگرام کو بحال کیا جائے گا۔

    دوسری طرف ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نذر ،ملک کی اقتصادی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے ، صورتحال کو بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو آنے والا طوفان سب بہا لے جائے گا.ڈالر کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمت سے مہنگائی مزید بڑھے گی، تاہم حکومت کی جانب سے اس اہم مسلئے پر کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے. ڈالر کی بڑگتی قیمت پر ارباب اختیار کی خاموش نشویشناک ہے.

  • پاکستانی بینکوں میں  ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    پاکستانی بینکوں میں ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستانی بینکوں ڈالرہی ختم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانی بینکوں کے پاس ڈالر ختم ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنے گاہکوں کے لیے تجارت سے متعلق ادائیگیوں کے لیے مختلف ذرائع سے قرض لے رہے ہیں، بشمول ان کے اپنے ڈپازٹرز۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے تبادلے میں فارورڈ پریمیم گزشتہ چند دنوں میں گھٹ کر منفی ہو گئے، یہ ایک بہت ہی غیر معمولی پیش رفت ہے جو بینکوں میں ڈالر کی لیکویڈیٹی کی شدید کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے لیے فارورڈ مارکیٹوں میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے بینکرز منافع کو بتاتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے تقریباً ایک ماہ قبل مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے۔ اسٹیٹ بینک بھی بعض اشیا کی درآمد پر پابندی کے باوجود مختلف ذرائع سے ڈالرآرہے ہیں‌۔اقدامات میں LCs کی پروسیسنگ میں "انتظامی” تاخیر کرنا شامل ہے۔

    پاکستانی 11 ماہ کے دوران کروڑوں ڈالرز کی چائے پی گئے،ادارہ شماریات کی رپورٹ

    ادھر ڈالر 212 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، سونا بھی مزید 1500روپے مہنگا۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت 212 اور انٹربینک قیمت 208 روپے سے تجاوز کرگئی۔ تیل کی ادائیگیوں کی مد میں دباؤ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور سرکاری ذخائر مزید گھٹ کر 8 ارب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 208 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

    ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 209 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک روپے 8 پیسے کے اضافے سے 208.75 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے بڑھ کر 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔علاوہ ازیںپاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    کراچی کی اوپی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہو کر 212 روپے کا ہو گیا.آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی وجہ سےکمی روپے پر دباؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، کاروبار کے دوران امریکیڈھائی روپے مہنگا ہو گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 33 پیسے مہنگا ہو کر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز سے ہی ڈالر پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 67 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 208 روپے 50 پیسے کی سطح پر موجود تھا۔

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، جون کے ابتدائی 17 دنوں میں ڈالر کا بھاؤ سوا 10 روپے بڑھ گیا ہے۔دوسری طرف کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے، اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے، افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔

    پچھلےہفتےجن افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔

    ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے۔

  • روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 207 روپےسے بڑھ گیا

    روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 207 روپےسے بڑھ گیا

    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی وجہ سےکمی روپے پر دباؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر1 روپے29 پیسے مہنگا ہو گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان رہی .گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 206 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 207 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

    باغی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 1روپے 15 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 40 پیسے اور قیمتِ فروخت 1روپے 30 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔ بدھ کو یورو کی قیمت میں 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارہ کے آغاز میں 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کمی سے 41345 ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود رہا لیکن پھر1 روپے 41پیسےکا اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 201روپے 20 پیسے کا ہوگیا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ وپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا فروخت ہوا لیکن فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.60 روپے کے اضافے سے 200.40 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 200.80 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی۔

    فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 213.00 روپے سے بڑھ کر 214.50 روپے اور قیمت فروخت 215.00 روپے سے بڑھ کر 216.50 روپے ہوئی۔

    جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 250.00 روپے سے بڑھ کر 251.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 252.50 روپے سے بڑھ کر 254.00 روپے ہو گئی۔

  • ڈالرکی پھراونچی پرواز،معاشی حالات پریشانی کا سبب بننے لگے

    ڈالرکی پھراونچی پرواز،معاشی حالات پریشانی کا سبب بننے لگے

    کراچی: انٹربینک / ڈالر مزید مہنگا اور روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا، ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204.50 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی بھی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

    سات جون بروز منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور ڈالر3روپے 94پیسے مہنگا ہوا تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 202.83 روپے کا ہوگیا۔

    اس سےقبل انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار204روپے کا ہوا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے کے اضافے سے 204.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    اس سے قبل 6 جون کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قدر اور سونے پر سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ملک میں سونے کے بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    منگل کے روز بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 849 ڈالر ہوگیا تاہم عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید ایک ہزار 250 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 250 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی.

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

    سونے کے مقابلے میں چاندی کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا اور منگل کو فی تولہ چاندی ایک ہزار 570 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت ایک ہزار 346 روپے رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے قرض کی وصولی کی واضح صورت حال تک ڈالر کی قدر میں نمایاں گراوٹ مشکل نظرآرہی ہے۔

    وفاقی کابینہ کی چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری

    ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالرکے بڑھنے اورروپے کی قدر گرنے میں ایک سبب یہ بھی ہے کہ امپورٹس کی وجہ سے بہت دباو ہے،دوسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ایک بڑی وجہ ہے

    ماہرین معیشت کا کہنا ہےکہ تیل کےلیے ایڈوانس پے منٹ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ماہ جون میں ادائیگیوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے جوپاکستانی روپے پر بہت دباوکی صورت حال اختیار کرگیا ہے

    چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس

    اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ عالمی کساد بازی بھی پاکستان معاشی بدحالی کا سبب بن رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈالراب پھربڑی تیزی کے ساتھ اوپر کو جارہا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری بھی پاکستانی معیشت کے لیے ایک خطرناک مسئلہ ہے

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑی تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے

    یہ بھی کہا جارہاہے کہ عالمی سطح پر سفرکرنے کے حوالے سے ڈالرکا استعمال بھی ایک وجہ ہے اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف اور چین سے ملنے والی رقم کی تاخیر ہے جس کے ملنے کی صورت میں‌معاملات میں وقتی طور پرحالات کے بہتر ہونے کی امید ہے

  • ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا، ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز

    پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    منگل کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔

    بنوں سے گیس کے ذخائر دریافت بارے وزیر اعظم کا بڑا حکم

  • حکومتی سخت فیصلوں کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی

    حکومتی سخت فیصلوں کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی

    حکومت کے سخت فیصلوں کے باعث ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ تمام کرنسیوں کی نسبت پاکستانی روپیے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ہفتہ وار کرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے سخت فیصلوں کے بعد جہاں گزشتہ ہفتے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، وہیں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی امید نے ڈالر کو تنزلی سے دوچار کر دیا ہے، برآمدی آمدنی بڑھانے کے عمل سے ڈالر کی رسد بڑھی اور رسد بڑھنے سے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کی بازگشت بھی رہی۔

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے دیگر عالمی اداروں سے نئے پیکیجز ملنے کی بھی توقعات پیدا ہوئی ہیں، جب کہ حکومت کے سخت فیصلوں سے درآمدات میں ممکنہ کمی بھی ڈالر کی تنزلی کا باعث بنی ہے.گزشتہ ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199اور 198روپے سے نیچے آگئے، اور ڈالر کے اوپن ریٹ بھی 201، 200 اور 199روپے سے نیچے آگئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.83 روپے گھٹ کر 197.92 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے گھٹ کر 198.50 روپے کی سطح پر آگئی۔

    ڈالر کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3روپے گھٹ کر 249.02روپے
    ہوگئے، اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 4روپے گھٹ کر 249روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.53روپے گھٹ کر 212.92روپے ہوگئی، اور اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 3روپے گھٹ کر 212روپے ہوگئی۔اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 49 پیسے گھٹ کر 52.76روپے ہوگئی، اور اوپن مارکیٹ سعودی ریال کی قدر 50پیسے کم ہوکر 52.50روپے ہوگئی۔