Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 197 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر برقرار ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈيکس 943 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 290 پر آگيا۔

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1532679815408623616/photo/1

    معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےلیے 6ارب ڈالر کا قرض موقوف رکھے جانے اور ایک ارب ڈالر کی قسط کے عدم اجراء سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1867ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

    عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 139100 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 119256روپے ہوگئی۔

    تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • حج آپریشن، پی آئی نے کرایہ نامہ جاری کر دیا

    حج آپریشن، پی آئی نے کرایہ نامہ جاری کر دیا

    قومی ایئرلاین پی آئی اے نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیے

    پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور سائوتھ ریجن کے تحت مقرر کردیے تمام کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی کوئٹہ کراچی پر مشتمل سائوتھ ریجن سے پیک سیزن کم سے کم 810 ڈالر ، کوئٹہ کراچی پر مشتمل سائوتھ ریجن سے زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے 860 ڈالر کرایہ اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقررکیا گیا ہے

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کو مقرر کئے گئے کرایے امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائگی کرنا ہوگی،پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہوگا حج آپریشن کے لیے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی، بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں جانے والے حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے حجاج کو 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی،

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم

  • پیوٹن کی حکمت عملی کامیاب رہی:روسی کرنسی کی قیمت میں ڈالر کےمقابلے میں ریکارڈ اضافہ

    پیوٹن کی حکمت عملی کامیاب رہی:روسی کرنسی کی قیمت میں ڈالر کےمقابلے میں ریکارڈ اضافہ

    ماسکو:روسی صدرامریکی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ کرکھڑے ہوگئے،اطلاعات ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی زبردست حکمت عملی سے روس کی کرنسی روبل کی قیمت میں یورو اور ڈالر کے مقابلے میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

    درحقیقت روبل کی قیمت میں یہ 5 سال کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے اور ایسا یورپی کمپنیوں کی جانب سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے سے ہوا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو معاہدے روک دیے جائیں گے۔

    20 مئی کو روبل کی قیمت میں یورو کے مقابلے میں 9 فیصد جبکہ ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ، جس کے بعد روسی کرنسی کو 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔اب ایک یورو کی قیمت 61.10 روبل ہوگئی ہے اور یہ سطح جون 2015 میں دیکھی گئی تھی جبکہ ایک ڈالر 59.10 روبل کا ہوگیا ۔

    2022 کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور وہ بھی اس وقت جب روس کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے ۔روس نے 19 مئی کو کہا تھا کہ اس کی گیس کمپنی گیس پروم کے 54 صارفین نے گیس پروم بینک میں اکاؤنٹس کھولے ہیں اور یورپین کمپنیوں کی جانب سے گیس سپلائی کے لیے ادائیگیوں کو بروقت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    روبل پر حکومتی کنٹرول، درآمدات میں کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے روبل کی قیمت میں یوکرین کے حملے بعد سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں جرمنی اور اٹلی نے اپنی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔جرمنی اور اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    31 مارچ 2022 کو روبل میں ادائیگیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے روسی صدر نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ امریکا دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گا اور عالمی عدم استحکام سے منافع کمائےگا۔

    پیوٹن نے کہا کہ روس کے خلاف معاشی جنگ سالوں قبل شروع ہوگئی تھی، روس کے خلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرےگا۔

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک روس پر معاشی پابندیوں کا اعلان کر چکے ہیں مگر روس سے گیس کی خریداری میں کوئی کمی نہیں۔گیس پروم کے 50 سے زیادہ بین الاقوامی خریداری میں سے متعدد پہلے ہی روبل اکاؤنٹس کھلو اچکے ہیں ۔

  • روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

    روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

    روسی کرنسی روبل کی قدر میں سنہ 2015 کے بعد حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے اہم سی آئی بینک کے مطابق گیس کی فروخت کی وجہ سے روبل کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔جون سن 2015 کے بعد گزشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ روسی کرنسی روبل کی ڈالراور یورو کے مقابلے میں قدر میں اضافے نے ماہرین کو ششدر کر دیا ہے۔

    روس کے مطابق یورپ کے چون اہم کسٹمرز نے گیزپروم بینک میں جمعرات انیس مئی کو اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔ان کسٹمرز کو ہدایت دی گئی تھیں کہ وہ گیس کی خریداری کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کریں اور اس مناسبت سے ماسکو حکومت کی مہلت بھی ختم ہونے کو ہے۔ان اکاؤنٹس کے کھلوانے کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کی جانب سے رکن ریاستوں کو دی گئی وہ رعایت ہے جس کے تحت وہ روسی گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ اس عمل سے پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ روبل کی قدر میں اضافے کی سب سے اہم وجہ ماسکو حکومت کا یورپی اقوام کو گیس و تیل کو خریداری پر ادائیگیاں یورو کی بجائے روبل میں کرنے کا فیصلہ ہے۔

    جمعہ بیس نومبر کی صبح یورپی کرنسی یورو کے مقابلے میں روبل کی قدر میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بظاہر ماسکو کے بازارِ حصص کی مجموعی حیثیت عدم استحکام کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں اضافہ چار فیصد بتایا گیا ہے۔

    روبل کی قدر میں اضافہ ایسے وقت میں دیکھا گیا جب روس کو ایک بڑے اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ اس بحران کی اہم ترین وجہ روس کی یوکرین کے خلاف فوج کشی ہے۔ رواں برس اب تک روبل نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں تیس فیصد اضافہ کیا ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر200 روپے کا ہو گیا، وزیر اعظم نے مشاوت کیلئے ذمہ داروں کو طلب کر لیا

    انٹر بینک میں ڈالر200 روپے کا ہو گیا، وزیر اعظم نے مشاوت کیلئے ذمہ داروں کو طلب کر لیا

    پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسہ مسلسل جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 200.17 روپے کا ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : انٹر بینک مارکیٹ میں 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

    پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی

    رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی ہے گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی ، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے جو اسکی قدر میں تیزی سے اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق طلب کئے گئے اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی جبکہ وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اجلاس میں وزیراعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔

    پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم…

  • ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم کی فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں سےملاقات

    ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم کی فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں سےملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈالر کی اڑان روکنے کے لیے فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں سے زوم پر ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زوم ملاقات میں فارکیس ایسوسی ا یشن کےرہنماوں نےوزیراعظم کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نیچنے لانے، آئی ایم ایف کو راضی، امپورٹ بل کم، لگژری اشیا کی درآمدات پر 6 ماہ کیلئے فوری طور پر پابندی عائد کرنے، شرح سود میں کمی لانے سمیت دیگر اہم تجاویز دے دیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری

    وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ زوم اجلاس کے بعد فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات مفید اور مثبت رہی ہے اور وزیراعظم کو شرح مبادلہ میں استحکام کیلئے مختلف تجاویز دی ہیں توقع ہے کہ جلد شرح مبادلہ میں استحکام آئے گا۔

    ملک بوستان نے سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور تجارتی خسارے کو ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجوہات قرار دے دیا۔

    ملک بوستان کا کہنا تھاکہ کمرشل بینک انٹربینک میں ڈالرکی قیمت ایک روپے کم کریں توہم اوپن مارکیٹ میں دو روپے کم کر دیں گے انہوں نے وزیراعظم کو لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا بھی مشورہ دیا اور بتایاکہ لگژری آئٹمز کی درآمد روک کر سالانہ 12 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔

    سندھ: پانی کی قلت،آموں کے باغات سمیت دیگر سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

    ملک بوستان نے بتایا کہ تین ارب ڈالر کی لگژری گاڑیاں درآمد ہورہی ہیں اور اس حوالے سے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر 6 ماہ کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کرنا ضروری ہے، 1998 میں ڈالر 44 روپے کا تھا جو بڑھ کر 68 روپے پر چلا گیا اس وقت ذرمبادلہ کے ذخائر صرف 40 کروڑ ڈالر تھے۔

    وزیراعظم کل وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ فوریکس ایسوسی ایشن سے زوم میٹنگ کریں گے۔

    واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 80 پیسے مہنگا ہوکر 196.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

    کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ڈالر کی اونچی اڑان ،193 کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان ،193 کا ہو گیا

    پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے

    ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری ہے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 130 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 29 پر ٹریڈ کر رہا ہے

    پی ٹی آئی رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف ملکی معاملات میں تلاش گمشدہ ہے شہباز شریف 3 روز سے لندن میں سزا یافتہ عدالتی اشتہاری کے پاس موجود ہے یہاں ملک کی معیشت کو تباہ برباد کردیا گیا ہے،ڈالر اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوکر 193روپے کا ہوگیا،

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر بخارات بن کر تیزی سے ہوا میں تحلیل ہورہے ہیں،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 190 ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے،عدم اعتماد کے بعد سے اب تک 6 ارب ڈالرز ذخائر میں سے نکل کر ہوا ہوچکے ہیں ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث روپیہ اوندھے منہ نیچے گر رہا ہے 2دن پہلے ڈالر نے 190 کی حد کو عبور کیاتھا،اب پہلے ہی ٹریڈنگ 193 روپے پر ہورہی ہے، کیا امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کیا ہواہے؟ فیصلہ سازوں کے پاس دو راستے ہیں،ایک ریاستی طاقت کا استعمال جو عوام اور ریاست میں ٹکراؤ اور معیشت کی تباہی کا راستہ ہے،دوسرا راستہ جلد الیکشن کا اعلان اور بڑے معاشی فیصلوں کا ہے،الیکشن معاشی، معاشرتی استحکام کا راستہ ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہو گی،

    تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ لندن میں بیٹھ کر سوچ رہی ہے کہ پیٹرول کی قیمت کیسے بڑھائیں، ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ، شام تک ہوسکتا ہے کہ 194 تک پہنچ جائے اگر ذ مہ داری لی ہے تو بروقت فیصلے بھی کریں، اگر فیصلہ نہیں کرسکتے تو انتخابات کراو ،انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے

    تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کا کہنا ہے کہ سازش کا نتیجہ ہے کہ معیشت کی تباہی ہو گئی ہے،ڈالر بڑھتا جا رہا ہے اور روپیہ گر رہا ہے، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، فیول پرائسز مزید بڑھیں گی،عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ آنے والا ہے،کینسر کی دوائیاں امریکی دباو کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں،کینسر کی یہ دوائیاں روس سے درآمد ہوتی تھیں،

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں کہ 9 اپریل رات 12 بجے تک کرسی کے ساتھ چپکے رہنے والا اب کہہ رہا ہے کہ مارچ میں ڈالر 178 کا تھا ۔ذرا کوئی پوچھے کہ 7 اپریل کو ڈالر 189 کا تھا تب بھی تو آپ ہی کی حکومت تھی ۔۔1 ماہ میں 11 روپے بڑھا کیوں نہیں کنٹرول کیا ؟

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران صاحب ہیں پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے آج ڈالر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں عمران صاحب سیاسی مقاصدکے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو داﺅ پر لگانا غداری ہوتی ہے
    عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران صاحب نے دھنسایا ہے ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے چار سال مسلط نالائقوں، نااہلوں ،کارٹلز اور عمران مافیا نے عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کی

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

  • ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    کراچی: تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی،اطلاعات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہوا، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر قابو سے باہر ہوتا دکھائی دیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

    دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

    انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182 روپے سے تجاوز اور اوپن ریٹ 183 روپے کی سطح پر آگئے ہیں-

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 182.54 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 183 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رجحان اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کے اجراء اور تمام سبسڈیز کے خاتمے سے مشروط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ ڈالر مہنگا ہوا ہے-

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 42 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی آئی تھی ، گزشتہ صبح ڈالر 182.02 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 181.82 روپے پر بند ہوا تھا۔

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

    آج صبح ڈالر 181.82 روپے سے شروع ہوا تھا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت 42 پیسے گر گئی جس کے بعد تا حال ڈالر 181 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

    دوسری جانب نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے گزشتہ روز100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 45 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تھا ایک وقت میں انڈیکس 46600 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتا رہا۔

    آئی ایم ایف کا پٹرول،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ،گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف