Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں، مفتاح اسماعیل

    ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں، مفتاح اسماعیل

    ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں، مفتاح اسماعیل
    ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میڈیا ہاوسز مالکان سے بھی اپیل ہے کہ وہ ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں،

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پنشنرز کی پنشن میں فوری طور پر10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،وزیراعظم کے کم از کم تنخواہیں 25ہزار روپے کرنے کو سراہا جارہا ہے وزیراعظم نے نجی اداروں سے تنخواہوں میں10فیصد بڑھانے کی اپیل کی شہبازشریف کی حکومت میں پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے،اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر 190 سے 182 روپے پر آگیا ہے،ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں،سابق حکومت نے کہا تھا 4ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوگا،اس وقت حکومت کا بجٹ خسارہ 5ہزار600 ارب روپے کا ہے،

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج بھی ڈالر کی قدر میں90 پیسے کمی ہوئی ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بجٹ خسارہ 16 سو ارب روپے سے کم تھا پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال45ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے شہبازشریف پوری کوشش کریں گے کہ خسارہ کنٹرول کریں، لیاقت علی خان سے لے کر ناصر الملک تک لیے گئے قرض سے زیادہ عمران خان نے قرض لیا ،انہوں نے ترقیاتی بجٹ بھی900ارب سے700ارب روپے کر دیا تحریک انصاف انتہائی گھمبیر مسائل چھوڑ کر گئی انہوں نے ہر مرحلے میں انہوں نے غریب کو مسائل میں دھکیل دیا،

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خرچ بڑھ جائے اور آمدن کم ہو تو گھر بھی نہیں چلا سکتے،ملک کی آمدن کم جبکہ اخراجات بڑھ گئے ،وزیراعظم کہتے تھے آٹا چینی کی قیمت کم کرنے نہیں آیا،عمران خان آٹا چینی کی قیمت بڑھانے آئے تھے سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک معاشی بد حالی کاشکار ہوا،ملک میں مہنگائی کی شرح 13فیصد تک چلی گئی ہے، چینی کی قیمت53سے 100روپے ہو گئی،گھی کی قیمت148سے360 ہو گئی

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

    وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    پہلے ہی کہا تھا تحریک انصاف کے رہنما فرار ہوں گے،عطا تارڑ

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

    تبدیلی سرکار کے جانے کے بعد ڈالر کی بھی پرواز نیچی ہونا شروع ہو گئی ہے،ملکی سیاست میں بدلتی ہوئی صورتحال کے گہرے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن چڑھنے پر سٹاک مارکیٹ کھلی تو کاروباری میں ہوشربا تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں

    سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہونا شروع ہوا اور ہوتا ہی چلا گیا ، انڈیکس اب تک 1416 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی حیران کن کمی ہوئی ہے ڈالر کاروبار کے آغاز سے اب تک 182.99 روپے پرآ گیا ہے اس سے قبل ڈالر 7 اپریل کو ملک کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 روپے پر بند ہوا تھا ،

    ن لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ڈالر 189 سے 182 تک گرگیا،

  • ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

    ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پھرآؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، آج کاروبار کے دوران ڈالر 189روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

    باغی ٹی وی : ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 12.10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اب تک 20.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

    گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.07 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند پر ہوا تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ایک شخص 10 ہزار ڈالر خرید سکتا ہے اور سفری سہولت کے لیے ایک سال میں 60 ہزار تک ڈالر خریدا جا سکتا ہے۔

  • ڈالر ایک بار پھرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ایک بار پھرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ایک بار پھر ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اضافے سے 182 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 183 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔

    گندم کی نئی قیمت 2200 روپے فی من مقرر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں دوبارہ اضافے کے رجحان سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھانے کا باعث بن گیا ہے جبکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی طلب و رسد کو غیر متوازن کررہا ہے جس سے انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدر مزید 40 پیسے کے اضافے سے 182.18 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کےدوران مالیاتی خسارہ 553 ارب سےبڑھ کر1862 ارب روپے ہو گیا

    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 30 پیسے کے اضافے سے 183.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش عالمی چیلینجز اور ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اضطرابی کیفیت بڑھانے کا باعث بن گئی ہے جو ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا بھی سبب ہیں-

  • اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب

    اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب

    اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر نے اونچی پرواز پکڑ لی ہے

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 182روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 182 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی

    چھ روز قبل انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 181.73 روپے پرآ گیا تھا جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا فروری میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر مارکیٹ سے غائب ، ڈالر کی ادائیگی کے لئے اضافی قیمت طلب کی جا رہی ہے، ڈالر مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، ڈیلروں نے ڈالر مقررہ قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، ڈالر مارکیٹ سے غائب ہونے کی فی الوقت کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تا ہم مارکیٹ میں اسوقت ڈالر کی قلت ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی مارکیٹ میں قلت نظر آ رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سمگل کیا جا رہا ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں میں مزید اضافہ ہو گا

  • گزشتہ ہفتےانٹربینک میں ڈالر،سعودی ریال ،یورو اور پاؤنڈزکی اڑان جاری رہی

    گزشتہ ہفتےانٹربینک میں ڈالر،سعودی ریال ،یورو اور پاؤنڈزکی اڑان جاری رہی

    گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی اڑان جاری رہی-

    باغی ٹی وی : ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں د ڈالر کی قدر 1.16 روپے بڑھ کر 175.86 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.50 روپے پر مستحکم رہی۔

    سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌

    انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 89 پیسے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے گھٹ کر 201 روپے ہوگئی برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.65 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 241 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 46.87 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 47.05 رو پے ہوگئی۔

    کروڈ آئل، کوئلے اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی، خام تیل کی غیر مستحکم قیمتیں زرمبادلہ مارکیٹس پر اثرانداز رہیں۔ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی۔

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بھی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) 1.17 ارب ڈالر رہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.05 ارب ڈالر رہا تھا۔ یوں بیرونی سرمایہ کاری 11.3 فیصد زائد رہی۔ جولائی تا جنوری پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری امریکا اور چین سے کی گئی۔ زیادہ سرمایہ بجلی، بینکاری، کمیونی کیشن اور تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں لگایا گیا۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ماہر معشیت ثنا توفیق کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ لگانے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ سی پیک کے منصوبے پر کام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ زیادہ تر چینی سرمایہ کار بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ لگارہے ہیں۔ چین کے بعد امریکا سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    امریکی کمپنیاں مالیات، بجلی، فارماسیوٹیکل، فوڈز، بیورییج اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اگر غیرملکی سرمایہ کاری کی یہ شرح برقرار رہتی ہے تو پھر رواں مالی سال میں ایف ڈی آئی کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے کہیں زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    بیجنگ: روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان ،اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزید مستحکم ہو گا ۔ چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

     

     

    خیال رہے کہ چین میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چینی صدر کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی کل چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

    یاد رہےکہ کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی ۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.52 سے کم ہو کر 174.48 روپے پر بند ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ڈالر بلند سطح پر پہنچنے کے بعد آئی ایم ایف سے ایک ارب روپے کا قرض دینے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے گزشتہ سال دسمبر میں ڈالر 178 روپے 24 پیسے کی بلند سطح پر تھا۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 89 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کے نرخ میں بھی کم ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے سے نیچے آگئی انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 28 پیسے کی کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کی کمی واقع ہوئی نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108153روپے ہوگئی۔

    بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

    دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری…

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈالر کی اوپن مارکیٹ کمی 180 روپے تک پہنچ گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے اضافے سے ایک بار پھر 180 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی شعبے کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 180 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 26 پیسے کے اضافے سے 176.49روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے کے اضافے سے 180روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

    جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1838 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126350 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 108325روپے ہوگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔

    آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، شرح سود 9 اعشاریہ 75 پر برقرار رکھا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے نے کوچز کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیا

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دوماہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، نومبر اور دسمبر میں مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، نومبر میں قیمتیں 3 فیصد بڑھیں، نومبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شدت دسمبر میں کم رہی، تجارتی خسارہ میں استحکام آرہاہے، طلب میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی اشاریوں میں تبدیلی کی رفتار متوازن ہوئی ہے، افراط زر کی شرح 12.3 فیصد رہی تھی۔

    رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کی گروتھ مستحکم ہے، منی بجٹ لانے سے ہمارا مالی خسارہ مزید کم ہوگا، ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رفتار کم ہوتی نظر آئےگی، پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں-

    سبی ہرنائی سیکشن کئی سال گزرجانے کے باوجود بحال نہ ہوسکا

  • ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد ڈالر 200 روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

    ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد ڈالر 200 روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

    ایکسچینج کمپنیوں پر اچانک ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے، جنہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے کروڑوں روپے کے نوٹس موصول ہو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے بدھ کونجی خبر رساں ادارے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیے جارہے ہیں جس کو 2016 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اجلاس،لائیو کرکٹ ایونٹس کے…

    ٹیکس نوٹسز نے ایکسچینج کمپنیوں میں افراتفری اور خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ ان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اضافی قیمت صارفین کو منتقل کی جائے گی جس سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ انہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز موصول ہو رہے ہیں، جو 2014 میں نافذ کیا گیا تھا اور 2016 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کمپنیاں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ صارفین کو منتقل کردیں گی جنہیں ایک ڈالر پر 20 روپے سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، اس کے نتیجے میں ڈالر کا شرح تبادلہ ایکسچینج ریٹ 200 روپے یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

    شہباز شریف فیملی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے خلاف سازش لگتی ہے، ایکسچینج ریٹ پر بہت دباؤ ہے اور روپے کی قدر کم ہونے پر حکومت کو پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈالر 200 تک پہنچتا ہے تو ایکسچینج کمپنیوں کے قانونی کاروبار کی جگہ بلیک مارکیٹ لے گی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ، جو کہ خود بھی ایک ایکسچینج کمپنی چلاتے ہیں، کا کہنا تھا کہ گرے مارکیٹ ہمارے کاروبار کے بڑے حصے کو کھا چکی ہے کیونکہ یہ زیادہ قیمت دیتی ہے، ڈالر اسمگلر، حوالہ کرنے والوں اور افغانستان کے لوگوں کو زیادہ قمیت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ایک ’اے’ کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایف بی آر کی جانب سے موصول نوٹس شیئر کیا جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے سے زیادہ کی رقم طلب کی گئی ہے ایکسچینج کمپنی نے کہا کہ وہ یہ بوجھ کرنسی مارکیٹ کو منتقل کردے گی اور ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی نظر آئے گی، گزشتہ روز ڈالر 178روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ملک بوستان نے کہا اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سمجھ سے باہر ہے جبکہ مارکیٹ پہلے ہی غیر مستحکم اور حکومت دباؤ میں ہے ہم نے چیئرمین ایف بی آر سے ہونے والی ملاقات میں انہیں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نتائج کے بارے میں بتایا تھا-

    سارہ گِل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

    انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ایکسچینج کمپنیوں کو یقین دلایا تھا کہ نوٹس واپس لے لیے جائیں گے اور کمپنیوں کو ٹیکس افسران کی جانب سے کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ماضی قریب میں، ایکسچینج کمپنیوں کو اپنی فروخت کے حوالے سے متعدد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ان کے کاروبار مکمل طور پر دستاویزی ہیں۔

    حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تناظر میں اس کاروبار کو منظم کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں جبکہ پاکستان، ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر مطالبات کی تعمیل کر رہا ہے حالانکہ پاکستان اب بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے جو متعلقہ حکام کو اس کاروبار کو سخت کنٹرول میں رکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی حکومت ملک سے ڈالر کے بیرون ملک بہاؤ کو بھی قابو کرنا چاہتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی