Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری

    ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری

    کراچی: ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سے روپیہ تگڑا ہو گیا-

    باغی ٹی وی :منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید 13 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 15 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار دن کے احتتام پر ڈالر 281 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا،اس سے قبل جمعہ کو ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار697 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کے کاغذات نامزدگی منظور

    بلوچستان :حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے لگانے ،پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی خدمات حاصل …

    190 ملین پاؤنڈ کیس:ملک ریاض،شہزاد اکبر سمیت 5 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر …

  • اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری

    اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے،جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا، اور انڈیکس 64 ہزار 800 ہوگیا اس کے بعد دوران کاروبار 100انڈیکس میں 515 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 124 پوائنٹس کم ہوکر 64514 پر بند ہوا تھا جمعہ کو 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 63757 رہی۔

  • ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    کراچی: آئندہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔

    آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک اور وجہ بھی ہے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اسٹیٹ بینک نے اس اضافے کا سبب صرف اتنا بتایا کہ حکومت کے سرکاری ان فلوز میں اضافہ ہوا ہے دو ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 8.2 ارب ڈالر ہو گیا جبکہ مجموعی ذخائر 13.2 ارب ڈالر ہیں، علاوہ ازیں ملکی تجارتی خسارہ بھی تیزی سے کم ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا اخراج کنٹرول ہوا ہے۔

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    واضح رہے کہ روپے کی قدر میں اس ہفتے اضافہ ہوا اور جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا جبکہ 5 ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکوت اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈائون کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

  • ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    کراچی: روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے67 پیسے ہے، انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے،انٹربینک تبادلہ میں ڈالر گزشتہ روز 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 7 پوائنٹس کم ہوکر 64ہزار 639 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 838 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے اضافے سے 9361 ارب روپے ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی، دوسری جانب جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کی کمی ہوگئی۔

    عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 67 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو

  • ڈالر  کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.89 روپے پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز یکم جنوری کو بینک میں تعطیل کے سبب ملک بھر کے بینک بند رہے دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 312 پواینٹس کی کمی کے بعد بند ہوگیانئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی:ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا،کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 93 پیسے ہے،رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے جبکہ رواں مہینے 3 روپے 24 پیسے سستا ہوا ہے،جبکہ انٹربینک میں 2023 میں ڈالر 55 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا،بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال کرلی100 انڈیکس 1800 پوائنٹس اضافے سے 62600 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-

  • امریکی ڈالر مزید سستا ،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    امریکی ڈالر مزید سستا ،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،جبکہ گزشتہ کاروباری روز اختتام پر ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ2065 ڈالر فی اونس ہے۔

    نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد تیزی آگئی بدھ کو 100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60863 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100انڈیکس 2251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 61009 رہی، بازار میں 66 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 16 ارب 11 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 207 ارب روپے بڑھ کر 8816 ارب روپے ہے،جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا تھا کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

    انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

    کراچی: انٹربینک میں کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا ،آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 90 پیسے پر بند ہواتھا۔

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 55 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی معمولی کمی ہوئی، قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 81 ہزار روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ،  اسٹاک ایکسچینج  میں  بھی کاروبار کا  مثبت  آغاز

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز

    کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ا نٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کمی ہوئی ہے،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 282 روپے 50 پیسے پر ہورہا ہے،گزشتہ روز 19 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے تھا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز شدید مندی ریکارڈ کیے جانے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے منگل کو کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 2371 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور 100 انڈیکس 62 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 200 پر آگیا۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے کا ہوگیا انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کی کمی سے 283 روپے 01پیسے کی سطح پر بند ہوئےاسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی، گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے تھا۔

    عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں بھی ریفرنس دائر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے 4ارب 50کروڑ ڈالر کے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل سستے قرضوں کا حکومت بندوبست کرچکی ہے اس کے نتیجے میں پاکستان کو 4ارب ڈالر کے وہ قرضے جو رول اوور نہیں ہوسکے ان کی ادائیگیوں کا بندوبست کرنا باقی ہے تاہم طلب و رسد میں یکسانیت کے سبب روپے کی نسبت ڈالر مرحلہ وار بنیادوں پر بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔

    2024 اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس