Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہواانٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر ی قیمت 283 روپے 51 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    یو این میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونے کی قدر 4887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا نرخ 54 ڈالر اضافے کے بعد 2032 ڈالرفی اونس ہے۔

    سعودی ولی عہد سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید17پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 61 پیسے ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرمزید 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 283روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 12 پیسے سستی ہوکر 283 روپے 78 پیسے تھی۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی  قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسوں تک مہنگا ہوکر 283 روپے90 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے،واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا ہے،100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 12 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا، 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت کتنی کم ہو نے کا امکان ہے؟

    ڈالر کی قیمت کتنی کم ہو نے کا امکان ہے؟

    کراچی: چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی مستقبل میں قیمت گرنے اور 250 سے 260 پر آنے پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کی وجہ سےڈالر کی قیمت مزید کمی سے 250 یا 260 تک آسکتی ہے،ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ بینکوں اور مارکیٹ پلیئر ز کو اچھا نہیں لگا تاہم عرب امارات سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئےمثبت ہیں۔

    واضح رہے کہ انٹربینک اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ایک ہفتہ کے دوران قیمت میں 1 روپے 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے –

    دوسری جانب دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 66 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66273 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس اضافے سے 66223 پوائنٹس پر بند ہوا حصص بازار میں آج ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 9498 ارب روپے ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔

  • ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسوں تک سستا ہو کر 284 روپے12 پیسوں کی سطح پر بند ہوا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 12 پیسے ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 14 پیسے کا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے برقرار ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

    ہوفٹ ٹیکنگ دراصل اسٹاکس فروخت فروخت کرنے کا عمل ہے، تاکہ پی ایس ایکس میں انتہائی اضافے کے بعد منافع کو روکا جاسکے اگرچہ اس عمل سے منافع لینے والے سرمایہ کار کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بغیر اطلاع کے ان کی سرمایہ کاری کے حصص کم قیمت میں بیچ کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس کی 64000 کی حد بحال ہوگئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1020 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، اس دوران 100 انڈیکس 64ہزار938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    کاروبار کے دوران ایک مرحلے پر 100انڈیکس 900پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 900 ہوگیا، تاہم 100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 718 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج1 ارب26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا،جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیامسلسل 2 روز کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 685 رروپے کا اضافہ ہوا سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 87 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2050 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی-

    روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بعد تعمیراتی سریےکی قیمت میں کمی آگئی، فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ر جب کہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹن تک آگئی ہے۔

    سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج میں سیف ہینڈ آرگنائزیشن کے …

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    کراچی: انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے14 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہونے کےبعد 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بندہوا تھا-

  • امریکی ڈالر  انٹر بینک میں سستا

    امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

    کراچی: امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 35 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 27 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 822 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 60633 پر پہنچ گیا۔

    مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

  • امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    کراچی: امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 285 روپے 64 پیسے ہےانٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 285 روپے37 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج 27 پیسے مہنگا ہوا۔

    دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے ہو گئی جبکہ پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس کا تاحال بلند ترین اختتام ہے۔

    انٹربورڈ کے چیئرمین نسیم میمن پر لگےہراسانی الزام کا چھ سال بعد فیصلہ

    100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 پوائنٹس تک کاروبار کیا جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے حصص بازار میں آج 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے 100 انڈیکس نومبر میں 7891 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1096 ارب روپے بڑھی ہے۔

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

  • امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

    یں کراچی:امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے،انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 701اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں827 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہواجمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 500 کا ہوا، کاروبار کے دوارن 100 انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 800 کی بلند سطح پر پہنچا،اس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • امریکی ڈالر مزید سستا

    امریکی ڈالر مزید سستا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں میں 66 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 79 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 13 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔جبکہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 18 پیسے کی کمی کے بعد 285 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    خدیجہ شاہ کو دوسرے صوبہ منتقلی سے روکنے کی درخواست،جواب طلب

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی آگئی جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 704 بیس پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 58076 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا بعد ازاں 100 انڈیکس میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس میں آئی ہوئی تیزی 704 پوائنٹس سے بڑھ کر 825 پوائنٹس میں تبدیل ہوگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی 58 ہزار 196 کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    ملک ریاض بھی "انٹرویو "دینے والے ہیں،صحافی کا دعویٰ