Baaghi TV

Tag: ڈالر

  • سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائی،ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،رضوان احمد نامی ملزم کو پیپلز کالونی گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پیسے وصول کر رہا تھا۔ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک کینیڈا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم اب تک شہریوں سے 47 لاکھ 80 ہزار روپے بٹور چکا تھا۔ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو بھی سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔ویزا حصول کے نام پر اپنے ذاتی دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک سکندر حیات کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منظم گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،ملزم عدنان رئیس کو کاپر روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 3300 امریکی ڈالر، 3200 سعودی ریال، 13000 تھائی لینڈ بھات، 7500 عراقی دینار برآمد۔ملزم کے قبضے سے 1100 ملائشین رنگیٹ، 840 آسٹریلین ڈالر، 315 کینڈین ڈالر برآمد کئے گئے،گرفتار ملزم سے چائینیز یوآن، کویتی دینار، یورو، قطری ریال اور پاکستان روپے بھی برآمد کئے گئےملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

    روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

    روپیہ کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے ڈالر 279.88 پر تھا جبکہ اب 280.09 پر ہوگیا ہے اور یہ اضافہ مسلسل کئی روز سے جاری ہے جبکہ دوسری جانب امریکی گولڈ مین ساکس گروپ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی روپیہ جو اس وقت بڑھتی قدر کے باعث بہترین کارکردگی والی کرنسی ہے اور اس مالی مسائل اور انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مختصر مدت کے لیے ایسا ہوپائے گا.

    جبکہ جاری بیان میں کامکشیہ ترویدی کی قیادت میں تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی حالیہ قدر میں اضافہ ممکنہ طور پر قلیل مدتی ہوگا اور اس کی وجہ سود کی بڑھتی ہوئی لاگت اورآئی ایم ایف کے ساتھ صرف قلیل مدتی انتظامات اور بیرونی توازن کو سہارا دینے کے لیے دو طرفہ فنانسنگ ہے جبکہ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات سے قبل مارکیٹ کو پاکستانی روپے کے لیے پریمیئم کی ضرورت ہوتی رہے گی.
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں 1.18 روپے کی کمی کے ساتھ 28 روز سے جاری تاریخی رجحان ختم ہوا تھا اور اس کمی کی وجہ بینکوں کی محدود امریکی ڈالر لیکویڈیٹی تھی جبکہ اس کی وجہ سے وہ فارورڈ ریٹ کا حوالہ دینے سے قاصر تھے اور حکومت کے انتظامی اقدامات اور ڈالر کے غیر قانونی اخراج کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں روپے کو زبردست فائدہ ہوا ہے.

    دوسری جانب ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کی کمی آگئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 7 ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 65 کروڑ ڈالر ہے۔

  • ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور اس بار ڈالر میں 31 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اور تقریبا ً 6 سال کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔


    تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی پوگئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1995 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    تاہم سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی۔

  • امریکی ڈالر  پھر 81 پیسے گرگیا

    امریکی ڈالر پھر 81 پیسے گرگیا

    امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ بدستور جاری ہے اور اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہوا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہو گیا ہے تاہم اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے.

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50 ہزار 697 پوائنٹس پر آ گیا ہے تاہم گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
    نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے

  • ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور دو روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر ایک بار کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 1 روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تاہم گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 279 روپے ہے تاہم خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی گئی ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 933 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جبکہ یاد رہے کہ آج اسٹاک ایکس چینج 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

  • انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر  میں پھر  اضافہ

    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے اور 28 روز مسلسل کمی کے بعد اب پھر انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا اور گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 20 پیسے اضافے سے کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی تھی۔


    تاہم آج کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے مزید اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کے روز ایک تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہوگئی جبکہ اس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ5487 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 40 روپے ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔

  • ڈالر آج اچانک مہنگا

    ڈالر آج اچانک مہنگا

    امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی کے بعد مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر 83 پیسے 276 روپے پرچلا گیا ہے تاہم امید کی جاری ہے کہ ڈالر کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور دن بدن اس میں کمی آئے گی تاہم ادھر عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے بہت اچھا کام کررہے اور انہی کی بدولت مافیاء کے خلاف کاروائیوں سے ہر چیز میں کمی آرہی ہے لیکن ڈالر کا یوں اچانک اوپر جانا حیران کن بات ہے.


    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر میں کمی آئی تھی اور یہ سلسلہ جب سے ڈالر مافیا کے خلاف کاروائی ہوئی ہے جاری ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور دستاویز کے مطابق پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گاجبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا علاوہ ازیں دستاویز کے مطابق منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدر آمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا ہے ، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

  • ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے پر آگیا

    ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے پر آگیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈارلر کی قیمت میں 1 روپیہ 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے تک سستا ہوگیاہے ۔ خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.60 روپے سستا ہوچکا ہے۔


    جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت

  • روپیہ کے مقابلےامریکی ڈالر میں مزید کمی

    روپیہ کے مقابلےامریکی ڈالر میں مزید کمی

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ڈالر کے مزید نیچے آنے سے باقی چیزوں کی قیمتوں میں بھی مزید بہتری آئے گی اور حالات بہتر ہونگے۔
    https://twiiter.com/StateBank_Pak/status/1712796085180412238

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا علاوہ ازیں دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 140 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 912 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات

    دوسری جانب ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار ایک سو روپے ہے، دس گرام سونےکا بھاؤ 89 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہے، عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 892 ڈالر فی اونس ہے۔

  • امریکی ڈالر 280 روپے پر بند

    امریکی ڈالر 280 روپے پر بند

    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے سے زائد ریٹ پر بند ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق امریکی ڈالر ایک روپے 14 پیسے کمی سے 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر ایک روپے کی کمی سے 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے تاہم سٹاک مارکیٹ میں آج 418 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔


    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا, کاروباری دن میں 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریکس انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے سے 48140 پر بند ہوا۔ جبکہ حصص بازار میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے 10.7 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 7089 ارب روپے ہے۔