Baaghi TV

Tag: ڈاک

  • پاکستان پوسٹ 27 شہروں میں آج کی ڈاک آج ہی تقسیم کر رہا ہے

    پاکستان پوسٹ 27 شہروں میں آج کی ڈاک آج ہی تقسیم کر رہا ہے

    پاکستان پوسٹ صارفین کی سہولت کے لئے ملک بھر کے 27 شہروں میں آج کی ڈاک آج ہی تقسیم کی سہولت فراہم کر رہا ہے جسے کاروباری برادری کی طرف سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ کے حکام نےبتایا کہ پاکستان پوسٹ ملک گیر قومی اداررہ ہے جو ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں صارفین کو پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ الائیڈ سروسز فراہم کر رہا ہے ۔ہآج کی ڈاک آج ہی کے دن ترسیل کے تحت 5 سے 20 کلو گرام کے سامان کی ترسیل کی سروس فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ایک دو بڑے شہروں میں سامان و پارسل کی ترسیل آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی جسے کاروباری برادری میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ۔ پوسٹل حکام نے بتایا کہ اس وقت یہ سہولت 27 بڑے شہروں میں یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یہ سروس دیگر کوریئر کمپنیوں کے عمقابلے میں ارزاں ترین سروس فراہم کر رہی ہے ۔ پاکستان پوسٹ مستقبل میں یہ سہولت ملک کے دیگر شہروں کے لیے بھی شروع کرے گی جس سے گھریلو اور کاروباری دونوں صارفین کو بااعتماد سروس گھر کی دہلیز پر میسر آئے گی۔

    جرمن سائنسدانوں کے وفد کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ

    میئر کے انتخاب کیخلاف درخواستوں کی سماعت پر 18اکتوبر تک ملتوی
    رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ چیکنگ، بھاری تعداد میں گٹکا ماوا اور سفینہ گٹکا برآمد

  • محکمہ ڈاک نے ایس او پیز پر

    محکمہ ڈاک نے ایس او پیز پر

    قصور
    ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ڈاک نے بل بجلی کی ادائیگی کیلئے لوگوں کو زیادہ رش کے باعث مقررہ دنوں کے علاوہ میں آنے کی ہدایت کر دی
    تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ راؤ خانوالا نے بل بجلی ادا کنندگان کے ڈاکخانہ میں رش زیادہ ہونے کے باعث بل کنندگان کو علیحدہ علیحدہ دنوں میں آنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ کرونا وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے بل کنندگان کو علیحدہ علیحدہ دنوں کا ٹائم دے دیا گیا ہے تاکہ رش نا پڑے اور ہر بندہ دوسرے سے محفوظ فاصلے پر رہتے ہوئے بل ادا کرے نیز گورنمنٹ کی طرف سے لیٹ بل ادا کرنے کی کوئی فیس نہیں لہذہ لوگ بے فکر ہو کر مقرر کردہ دنوں میں بل ادا کرنے آئیں ان کا بل ہر صورت وصول کیا جائے گا

  • 40 کلومیٹر کا فاصلہ محکمہ ڈاک نے 6 دن میں طے کیا

    40 کلومیٹر کا فاصلہ محکمہ ڈاک نے 6 دن میں طے کیا

    قصور محمکہ ڈاک نے 40 کلومیٹر کا سفر 6 دن میں طے کرکے ریکارڈ قائم کر دیا مراد سعید کی وزیراعظم کی طرح صرف تقریر ہی زبردست کارکردگی صفر
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک سست روی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی 3 مارچ کو لاہور ڈی ایچ اے سے بیجھا گیا ڈاک لفافہ 8 مارچ کی شام کو قصور پہنچا حالانکہ ڈی ایچ اے لاہور اور قصور شہر کا فاصلہ صرف 40 کلومیٹر ہے جو کہ ایک پیدل انسان محض 4 سے 5 گھنٹوں میں طے کر لیتا ہے مگر محکمہ ڈاک نے اپنی کچھوے جیسی چال برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ وزیر ڈاک بڑھکیں اچھی لگا لیتے ہیں اور تقریریں بھی بہت اچھی اچھی کرتے ہیں جبکہ عملی طور پر کارکردگی صفر ہے
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر ڈاک سے محکمہ کی سست روری پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی سپیڈ بڑھانے کی استدعا کی ہے