قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تھانہ صدر میں فہد نے درخواست دی ہے کہ چند روز قبل امجد موٹر سائیکل پر قصور سے شیخ عماد گھر کو جارہا تھاکے دوکس نے شیخ عماد کے قریب اسلحہ کے زور پر 60ہزار روپے نقدی،دو عدد موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تھانہ صدر پھولنگر میں محمد امین نے اطلاع دی ہے کہ میں اپنے ساتھی امین کے ساتھ لاہور سے حاصل پور جارہے تھے کے سرائے اڈا کے قریب بوتل لینے کو رکے تو تین کس نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ایک لاکھ روپے نقدی،4عدد موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔تھانہ کوٹ رادھا کشن میں صابر نے درخواست درج کروائی ہے کہ اسٹیل مل روسہ بھیل سے ڈیوٹی کے بعد گھر کو آتے ہوئے دوکس نے اسلحہ کی نوک رپر نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
Tag: ڈاکو راج
ڈاکو راج قائم،شہری لاکھوں روپیہ و قیمتی اشیاء سے محروم

کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل
کراچی میں مسلح لیٹروں نے ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فاٸرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناٰخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی ،مقتول اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر کا کہنا ہے کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی،مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے.جائے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کاررواٸی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا
ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری عدم تحفظ کا شکار
قصور
شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری لٹنے لگے،پولیس چوکی کے سامنے واردات،شہری عدم تحفظ کا شکارتفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہے جس کے باعث لوگ خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہے ہیں
پرسوں رات حدود تھانہ راجہ جنگ پل جبومیل سٹاپ پہ واقع پولیس چوکی اوراڑہ کے بلکل قریب رحمانی ہوٹل پہ رات 9:45 پہ تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آئے اور ہوٹل پہ موجود ہوٹل مالک بلال رحمانی اس کے دو ملازموں اور دو گاہگوں سے اسلحہ کی نوک پہ تین انڈرائیڈ موبائل فون اور کل رقم مبلغ 25000 روپیہ چھین کر بآسانی فرار ہو گئے
لٹنے والوں نے ڈاکوؤں کے جانے کے بعد بھاگ کر 100 گز کے قریب واقع چوکی میں اطلاع دینے کی کوشش کی تو پولیس چوکی کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس پہ مجبور ہو کر واردات کے محض دس باراں منٹ بعد ریسکیو 15 پہ کال کی تو پولیس چوکی اوراڑہ کے اہلکار 25 منٹ بعد آئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیااسی رات تین کس دیہاتی ایمرجنسی کی صورت میں بھٹی ہسپتال قصور میں علاج کے لئے ائے اور چھٹی ملنے پہ رات 3 بجے بوقت سحری اپنی بائیک پہ کھارا موڑ کے قریب اپنے گاؤں رائیونڈ کی جانب جا رہے تھے کہ کھارا موڑ پہنچے تو کھارا موڑ کے قریب واقع سڑک کنارے لگے آموں کے درختوں سے 10 سے 12 نقاب پوش اسلحہ و ڈنڈہ بردار ڈاکوؤں نے روک لیا اور 15000 روپیہ نقدی چھین کر موبائل و موٹر سائیکل واپس کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر کہا کہ جلدی سے اس علاقے سے گزر جاؤ
آئے روز کی وارداتوں سے شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور سے استدعا کرتے ہیں کہ ڈاکوؤں کو لگام ڈالی جائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں
شہر میں ڈاکو راج،شہری پریشان،پولیس ناکام
قصور تھانہ اے ڈویثزن کی حدود میں مھر موبائل شاپ پر واردات
قصور مہر شاپ کے ملازم مومن کو باتوں میں ورغلا کر 13 pro max جسکا ایمی نمبر 14340 آخری ڈیجٹ ہیں کلر گولڈن بمعہ نقدی چھین کر فرار
قصور درخواست گزار محمد دانش ریاض کے مطابق ایک موبائل آئی فون مالیت 3 لاکھ اور نقدی 6 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔
قصور عمر آرکیڈ کے دوکانداروں کی ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈاکو راج کے باعث شہریوں کا احتجاج کا اعلان
قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈاکو راج،شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں چوروں، ڈاکووں اور نو سربازوں کے نرغے میں،رائس ملز ایسوسی ایشن،بھٹہ ایسوسی ایشن اور الہ آباد کی تمام تاجر تنظیموں نے پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا،ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،اب تک بیسیوں تاجر لٹ چکے ہیں لیکن پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی*،میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور نو سربازی کی وارداتوں کے پیش نظر ضلعی رائس ملز ایسوسی ایشن اور الہ آباد کی تمام تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اس سی سلسلہ میں تمام تنظمیوں کے رہنماوں جس میں ملک محسن نزیر،میاں لیاقت علی،چوہدری غلام نبی سندھو،حاجی مہر سعید،حاجی رمضان رانا صفدر علی،چوہدری ابوبکر صدیق حاجی محمد افضل،بابر علی چیمہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مختصر عرصہ می بیسیوں تاجر دکاندار راہگیر لٹ چکے جبکہ ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور ابھی تک کسی ایک واردات کو ٹریس کرنا تو دور کی بات کسی ملزمان کو بھی نہیں گرفتار کیا گیا انہوں بدھ کو پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے تمام کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے رائس ملز ایسوسی ایشن،کریانہ ایسوسی ایشن،شوز مارکیٹ،کلاتھ مارکیٹ اور بھٹہ ایسوسی ایشن کے تمام صدور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

لوٹ کر گولی مار کر زخمی کر دیا
قصور
شہر میں ڈاکو راج برقرار،سیاسی شخصیت مہر محمد یاسین چیرمین امور مذہبی کمیٹی دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے بیٹے محمد سرفراز کے ساتھ دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی موبائل فون لے اڑے اور جاتے ہوئے محمد سرفراز کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیاتفصیلات کے مطابق مہر محمد یاسین کے بیٹے محمد سرفراز حسب معمول کام کے سلسلہ میں بینک جا رہے تھے ڈاکوؤں نے ریلوے پھاٹک نزد مسجد شفیق اکرم کے پاس روکا اور نقدی1 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون چھین کر محمد سرفراز کو گولی مار دی محمد سرفراز کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیاگیا جبکہ مہر محمد یاسین کی جانب سے تھانہ بی ڈویژن میں تحریری درخواست دے دی گئی

ڈاکو راج برقرار لوگ سخت پریشان
قصور
تحصیل چونیاں میں ڈاکوؤں کا راج ،انتظامیہ خاموش،لوگ پریشان،تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر ڈاکووں اور چوروں کے رحم و کرم پر انتظامیہ خاموش تماشائی چونیاں شہر میں ایک ہفتہ کے اندر متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں چونیاں کارڈک سنٹر سے موٹر سائیکل چوری ڈاکخانہ بازار محلا کماراں والا سے بھی موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں چونیاں مین روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رانا کھل بنولہ شاپ نزد دارارقم سکول کے پاس اسلحہ کے زور پر تقریبا سات لاکھ روپے لوٹ لیے مزاحمت کرنے پر دکان مالک اور ملازم کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور شدید ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھلاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا شہریوں کا ڈی پی او قصور آر پی او شیخوپورہ سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

شہر میں ڈاکوؤں کا راج،لوگوں کی پولیس سے استدعا
قصور
شہر میں ڈاکوؤں کا راج دن دیہاڑے شہری سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو لاکھ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا تسلسل جاری ہے جس میں ڈاکو لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں
کل دوپہر ایک بجے کے قریب ملک طارق گوالا سکنہ کھارا قصور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بمعہ دودھ والے برتن 2 لاکھ روپیہ لے کر جا رہا تھا کہ بائی پاس کھارا پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کے قریب موٹر سائیکل لا کر فائرنگ شروع کر دی اور اسے روک کر دو لاکھ روپیہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
حالانکہ بائی پاس پر رونق تھا تاہم ڈاکوؤں کو کسی کا بھی کوئی ڈر نا تھا ان وارداتوں سے سیف سٹی کیمروں کی قلعی کھل گئی جو کہ ناکارہ ہیں
واضع رہے گزشتہ چند ماہ سے قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں لوگوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے چوروں ڈاکوؤں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی استدعا کی ہے
ضلع میں ڈاکو راج شہری سخت پریشان
قصور
قصور اور نواح میں مختلف ڈکیتیوں میں ڈاکو نقدی،موٹر سائیکل،طلائی زیورات موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار قصور پرانا لاری اڈا کے رہائشی محمد اشرف نے بذریعہ فون پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں بازار سے پیدل گھر کو جارہا تھا کہ جب ویٹنری ہسپتال قصور کے قریب پہنچا تو دو کس نامعلوم مسلح افراد بلا نمبری 125موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائینٹ پر زبردستی نقدی چھین کر وہاں سے فرار ہوگئے ایسی ہی ایک اور واردات میں بہڑ وال کے رہائشی عمران نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی ہے کہ مؤرخہ سولہ ستمبر کو میں موٹر سائیکل نمبری LEK/4511 پر پتوکی سے گھر کو جا رہا تھا کہ بہڑوال کے قریب تین کس نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روکا اور زبردستی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے محلہ باغ والا کے رہائشی بلال جس کی کریانہ سٹور کی دوکان مرالی چوک کھڈیاں میں ہے گزشتہ رات دو بجے نامعلوم چور تالے توڑ کر دوکان سے نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں اسی طرح کنگن پور کے علاقے شامکوٹ کے رہائشی کی بنیک موڑ پر ایک پان شاپ ہے گزشتہ رات تین بجے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے تیس بور لائسنسی پسٹل اس کے علاوہ اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں جبکہ جبو میل کے رہائشی اکرم نے پولیس تھانہ تھحہ شیخم میں درخواست دی ہے کہ مؤرخہ ستائیس،اٹھائیس کی درمیانی شب ہم سب گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رضوان اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ آیا اور گھر سے نقدی اور ایک تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گیا ہے مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے
چونیاں میں ڈاکو راج برقرار
قصور
چونیاں میں ڈاکو راج قائم
چار نامعلوم ڈاکوٶں نے گھر والوں کو باندھ کر پورے گھر کا صفایا کر دیا۔چونیاں کی معروف سماجی شخصیت عبدالشکور بھٹی کے بڑے بھاٸی عبدالغفور بھٹی کے گھر ڈکیتی کی واردات میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو عشا ٕکے وقت گھر میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوٸے ڈاکوٶں نے گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے موباٸل فون چھین لٸیے دورانِ ڈکیتی ڈاکو 385 تولے زیور ، چار لاکھ پچھتر ہزار روپے نقدی رقم اور ایک عدد موباٸل V 70 PRO لیکر کر فرار ھو گٸیے پولیس نے 4 نامعلوم مسلح ڈاکوٶں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ھوٸے جاٸے وقوعہ پر پہنچ کر چھان بین شروع کردی ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں ذوالفقار بھٹی نے ڈاکوٶں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرواٸی ہے








