Baaghi TV

Tag: ڈاکو

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    کراچی کے علاقے منگھو پیر مہران سٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان روشم جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے اجتماع گاہ کے قریب مہران سٹی بلاک 6 گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان لڑکا جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 17 سالہ روشم ولد ڈاکٹر روئداد خان کے نام سے کی گئی، مقتول کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول 8 بہنوں میں سب سے بڑا تھا ،روشم نے حال ہی میں میٹرک کیا اور پوزیشن ہولڈر تھا۔

    مقتول کے والد کے مطابق 6 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے جن میں سے 2 نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی،نقاب پوش ڈاکوؤں کو دیکھ کر انہوں نے اپنا لائسنس یافتہ پستول نکالا اور باہر کی جانب آرہے تھے کہ اسی دوران دوسرے کمرے سے ان کا بیٹا باہر آگیا، بیٹے کو اور ان کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر پو لیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی روشم کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ڈاکو فائر نگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے-

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکوؤں پر اس لیے فائرنگ نہیں کی کہ وہ پولیس والے نہ ہوں کیونکہ ڈر تھا کہ اگر وہ پولیس والے ہوئے اور ان پر فائرنگ کی گئی تو وہ پولیس والے ان کے پورے خاندان کو ختم کر دیتے ان کے گھر آنے سے پہلے ڈاکو 4 گھروں کا پہلے بھی صفایا کر چکے تھے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے میں وارداتیں ہو رہی تھیں اور وارداتیں کرنے والے پولیس کی وردی میں ہوتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے دو ماہ قبل منگھو پیر تھانے میں وارداتوں کے حوالے سے تین درخواستیں دی جا چکی ہیں تاہم پولیس نے نہ تو کوئی کارروائی کی اور نہ ہی گشت میں اضافہ کیا، رات کے وقت منھگو پیر پولیس تھانے سے ہی باہر نہیں جاتی ہے۔

    مقتول کے والد نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو اس وقت تک سپرد خاک نہیں کریں گے جب تک واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا، پولیس اگر چاہے تو چند گھنٹوں میں ہی ڈاکوؤں کو گرفتار کر سکتی ہے وہ بیٹے کی لاش کے ہمراہ سائٹ حبیب بینک چورنگی، کراچی پریس کلب اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے گھر کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا دینگے چاہے جتنے دن بھی لگ جائیں وہ اجتجاج کرتے رہیں گے، پولیس نے ضا بطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتول کے والد کے سپرد کر دی۔

  • مسلح ڈاکو کی شہریوں اور دکانداروں سے لوٹ مار،عوام میں خوف و ہراس

    مسلح ڈاکو کی شہریوں اور دکانداروں سے لوٹ مار،عوام میں خوف و ہراس

    قصور
    تھانہ صدر کے علاقہ کالی پل کے قریب مسلح ڈاکو کی دکانوں اور شہریوں پر لوٹ مار

    قصور کے علاقہ کالی پل کے نزدیک نامعلوم مسلح ڈاکو نے دن دہاڑے لوٹ مار کی اور شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا
    بغدادیہ کالونی کے رہائشی شکیل انصاری سے موٹر سائیکل اور 7,000 روپے نقد چھین لئے گئے اور
    دکانداروں سے لوٹ مار کی گئی
    مبینہ ڈاکو نے پسٹل تان کر مقبول چنے والے اور دیگر قریبی دکانداروں کو بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقدی لوٹ لی

    تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

    شکیل انصاری نے مقامی میڈیا کی وساطت سے اعلیٰ حکام اور پولیس سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے ان کی موٹر سائیکل اور چھینی گئی نقدی برآمد کی جائے

  • کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا

    کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا

    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں خالد بن ولید روڈ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک مشتبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کو علی الصبح طارق روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص ایک بنگلے میں قائم ٹریول ایجنسی کے دفتر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا تھافیروز آباد تھانے کےایس ایچ او عدیل افضل نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس موقعے پر پہنچی لیکن ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسی ٹریول ایجنسی کے ملازم کے طور پر ہوئی ہے جو گزشتہ 5 برس سے ادارے کے ساتھ کام کر رہا تھا ملزم نے مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہونے کے لیے چابی کی نقل تیار کر رکھی تھی جب مالک مکان کو شبہ ہوا کہ بنگلے کے اندر کوئی موجود ہے تو اس نے فوری طور پر مددگار 15 اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچی اور بنگلے کا محاصرہ کر لیاپولیس حکام کے مطابق ملزم نے خود کو واش روم میں بند کر لیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے خود پر فائر کر لیالاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ آپریشن میں بڑی اور اہم پیشرفت، ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے سب سے خطرناک ڈاکو تنویر انڈھڑ نے ساتھی ڈاکو ظفری جبھیل سمیت سرنڈر کر دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والا ڈاکو انڈھڑ گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملتان موٹروے حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات میں مطلوب تھا رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی کل تعداد 229 ہو گئی اب تک آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک، 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سمو کا کہنا ہے کہ
    خود کو قانون کے سامنے پیش کرنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی –

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی جس میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس ودیگر اداروں کے افسران شامل ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے آپریشن پر عمل درآمد کے لئے بھی ایک اور اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    سندھ حکومت نے کچے میں آپریشن پر پنجاب حکومت کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکومت کچے میں ترقیاتی کام کروائے گی، روڈ نیٹ ورک بنایا جائے گا، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی،کچے کے علاقے میں ہر صورت امن امان بحال رکھنا ہے، اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات برداشت نہیں کی جائے گی، آج کا اجلاس طلب کرنے کا مقصد ڈکیتوں کو ہر صورت ختم کرنا ہے، سنہ 2024ء سے کچے میں پولیس اور رینجرز مل کر آپریشن کررہے ہیں، چاہتا ہوں کچے کے علاقے میں آپریشن تیز اور بے رحمانہ ہو۔

    وزیراعظم کامون سون شجرکاری مہم کا آغاز پہلے ہفتے کا عنوان "ایک بیٹی ۔ ایک شجر”

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈالیں گے ان کے ساتھ رعایت برتی جائے گی، سندھ حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کے نمایاں نتائج مل رہے ہیں اور مزید حاصل کریں گے،کچے میں رہنے والے پُرامن لوگ بھی امن و امان چاہتے ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، فیصلہ کن آپریشن لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقوں میں تیز کیا جا رہا ہے، کچے کے علاقوں میں آپریشن کے دوران کچے عرصے کے لیے انٹرنیٹ سہولت بند کی جائے گی، ڈکیتوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کچے کے علاقوں میں بند کیے جانے والے موبائل ٹاورز کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

    راولپنڈی احتجاج کیس: غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    سکھر:سی ٹی ڈی سندھ نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نہ صرف ڈاکوؤں کو ہتھیارفراہم کرتے تھے بلکہ ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحے کے ڈیلرزکو بھی سپلائی دیتے تھے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پرایک گاڑی اوربڑی مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی میں پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فونز اورنقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے پولیس کے مطابق لیاری کےعلاقے کلاکوٹ میں پولیس نے موٹرسائیکل چورکوگرفتارکرلیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہےپولیس و سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شہراوراندرون سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    اے این ایف اور کسٹمز کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں اب صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں، یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ہیں، اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہاکہ منشیات کے خلاف اقدامات سےجرائم میں کمی آئی ہے، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے،منشیات مافیا کے خلاف ایکشن سےگٹکا ماوا کی فروخت کے بڑھ جانےکاخطرہ ہے لہٰذا صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ہوگی ۔

    نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ فلاحی و سرکاری اداروں سےکراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے، درخواست پر کام جاری ہے اور جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے، کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔

  • لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کیساتھ زیادتی میں ملوث تین ڈاکو ہلاک

    لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کیساتھ زیادتی میں ملوث تین ڈاکو ہلاک

    لاہور:چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

    ڈی ایس پی سی سی ڈی کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، جنہیں سی سی ڈی اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ایک واردات کے دورا ن خاتون سے زیادتی میں بھی ملوث تھے پولیس کو جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر مشکوک سامان بھی ملا ہے۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    فرار ڈاکوؤں کی تلاش اور ہلاک ملزمان کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہےپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

  • ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار مہنگی پڑ گئی

    ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار مہنگی پڑ گئی

    کراچی میں فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ پر ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی ، ڈاکو سرکاری افسر سے اسلحے کے زور پر نقدی ، موبائل فونز اور دستی گھڑی چھین کر فرار ہوئے تھے.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ طارق روڈ متین سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے سرکاری افسر سید بدر شاہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے انسپکشن کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے انھیں سرراہ یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے اس دوران ان کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا اور انھوں ںے ڈاکووں کا تعاقب کیا جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی چلتا رہا اور اس دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، دونوں ڈاکو فرار ہوتے ہوئے کار ساز روڈ تک پہنچ گئے جہاں شدید زخمی ڈاکو سروس روڈ پر ایک دیوار کے قریب پڑا ہوا ملا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا .

    انھوں نے بتایا کہ زخمی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ زخمی والا ڈاکو سرکاری افسر سے واردات میں ملوث تھا ، نوید سومرو نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ساجد جبکہ فرار ساتھی کو اسامہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے لوڈ میگزین ، موبائل فونز ، دستی گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر فرار ہونے والا ڈاکو بھی زخمی بتایا جاتا ہے جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔

    وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

  • پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کے حوالے سےایک اور فہرست جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کیں 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ان مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا،شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب،شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر شامل ہیں۔

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

    جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی ان مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور، عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطاء اللہ، بہادر ولد عطاء اللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش، شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دو سو، یٰسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمن اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے،محکمہ داخلہ نے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اطلاع د ہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    اونٹنی کا دودھ صحت کیلئے کتنا مفید؟نئی تحقیق جاری

  • کانگو میں 102 مسلح ڈاکوؤں کو پھانسی دے دی گئی

    کانگو میں 102 مسلح ڈاکوؤں کو پھانسی دے دی گئی

    وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں 102 مسلح ڈاکوؤں کو قتل، لوٹ مار الزامات میں پھانسی دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی افریقہ کے ملک کانگو کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ 102 مسلح افراد کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 70 مزید افراد کو پھانسی دی جائے گی 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد مسلح ڈاکو اور شہری ڈاکو تھے، جنہیں مقامی طور پر کلونا کے نام سے جانا جاتا ہے، جنہیں شمال مغربی کانگو میں اینجینگا جیل میں پھانسی دی گئی دسمبر کے اواخر میں 45 ڈاکو مارے گئے، اور باقی 57 کو پچھلے 48 گھنٹوں کے اندر پھانسی دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کنشاسا سے مزید 70 افراد کی پرواز اینجینگا پہنچی ہے لیکن حکومت نے قیدیوں کی حالت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا وزیر انصاف مطمبا، جو پھانسیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے اتوار کو دیر گئے کہا کہ ”تیسرے بیچ کو پھانسی دی جائے گی، اس لیے پہلے دو سزائے موت کے ذریعے پھانسی کی پیمائش سے گزر چکے ہیں۔“

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    کانگو میں سزائے موت کے نفاذ کا حکومتی فیصلہ تفرقہ انگیز ثابت ہوا ہے کچھ لوگوں نے شہروں میں امن و امان کی بحالی کے ایک ذریعہ کے طور پر اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، جب کہ دوسروں کو بدسلوکی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خطرات پر تشویش ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    واضح ر ہے کہ کانگو میں سزائے موت ایک حساس مسئلہ ہے ملک نے اسے 1981 میں ختم کر دیا تھا، لیکن اسے 2006 میں بحال کر دیا گیا تھا آخری پھانسی 2003 میں ہوئی تھی لیکن مارچ 2024 میں کانگو کی حکومت نے پھانسی کی سزا کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم، سزائے موت کو بحال کرنے کا مقصد غدار فوجی اہلکاروں پر لاگو کرنا تھاکانگو میں گزشتہ مئی میں 8 فوجیوں کو میدان جنگ سے بھاگنے پر سزائے موت سنائی گئی اور جولائی میں، 25 فوجیوں کو ایسے ہی جرائم میں سزا سنائی گئی، ان میں سے کسی کو پھانسی دی گئی معلوم نہیں ہے۔

    سیالکوٹ :سفید پوش طبقہ کیلئے گوشت خریدنا خواب بن گیا