Baaghi TV

Tag: ڈاکٹرعامرلیاقت

  • پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہو گی

    پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہو گی

    کراچی: محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پولیس سرجن کراچی کو 23 جون کو قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی بحکم عدالت 23 جون کو کی جائے گی تاکہ جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کی درخواست پر عدالت نے لواحقین کو طلب کر لیا

    صوبائی محکمہ صحت نے پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیہ سید کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے، قبر کشائی کے موقع پر متعلقہ مجسٹریٹ اور دیگر پولیس حکام بھی موجود ہوں گے۔

    ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی قبر کشائی کر کے ان کے باڈی کے کچھ اعضاء کے نمونے لیے جائیں گے جو کیمیکل ایگزامنینشن کے لیے لبیارٹری بھیجے جائیں گے اور لیبارٹری رپورٹ کے بعد اینکر عامر لیاقت کی موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے گا۔

    ڈاکٹر عامر حسین کے پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کے احکامات متعلقہ عدالتی حکم پر کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 9 جون کو ڈاکٹر عامر حسین لیاقت کی پراسرار موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا جس پر مجسٹریٹ نے ان کی باڈی کے بیرونی حصّے کا معائنہ کرکے میت کو ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، بعدازاں ڈاکٹر عامر لیاقت کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 بروز جمعرات کو اچانک انتقال ہوگیا تھا۔

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

    اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے سیکریٹری کو صحت میڈیکل بورڈ بنانے کا تحریری حکم جاری کیا تھا اس حوالے سے سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے سیکریٹری صحت کو ایک خط لکھا تھا خط میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔

    قبل ازیں بق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کےحوالہ سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ارسلان نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیںشبہہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہےعامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیوں کہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے

    دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے باعث خالی ہونے والی این اے 245 کراچی کی نشست پرالیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا، اس نشست پر الیکشن 27 جولائی کو ہو گا ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہوں گے اسکروٹنی27 جون جبکہ حتمی فہرست 6 جولائی کو جاری کی جائے گیامیدواروں کو انتخابی نشان7 جولائی کو جاری کئے جائیں گے

    عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

  • عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    کراچی:پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کےمطابق پولیس نےعامرلیاقت کی موت کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عامر لیاقت کے ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ان کا ٹیبلٹ اور موبائل فون ضبط کرلیا ہے۔ کراچی کی خداداد کالونی میں پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

     

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نے کہا کہ کرائم سین یونٹ نے عامر لیاقت کے کمرے سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جہاں وہ بے ہوش پایا گیا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرے گی تاکہ اس کی موت کے حقائق کا پتہ لگایا جا سکے۔

    اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پولیس نے لیاقت کے گھر کا معائنہ کیا اور سب کچھ اپنی جگہ موجود تھا۔ تاہم اس کے بعد پولیس نے اس کے بیڈ روم کو گھیرے میں لے لیا۔ ثبوت جمع کرنے شروع کردیئے ہیں

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    حکام نے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کی موت پراسرار حالات میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لواحقین سے اجازت لے لی گئی ہے جس کے بعد موت کی وجہ سے متعلق رپورٹ تیار کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ایم این اے اور ٹیلی ویژن کے میزبان عامر لیاقت خداد کالونی میں اپنے گھر پر مردہ  حالت میں پائے گئے ، بعد ازاں ان کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق صبح سویرے لیاقت کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ٹی وی میزبان کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

     

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بھتیجے حامد کا کہنا تھا کہ ان کی تدفین اکلوتے بیٹے احمد کی لندن سے واپسی کے بعد ہوگی اور بیٹے کی لندن سے فلائٹ کا وقت ابھی طے نہیں ہوا ہے۔بھتیجے حامد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں وصیت کے مطابق ہوگی اور خدا داد کالونی والے گھر کے ساتھ میں پہلی اہلیہ بشری اور بیٹی دعا موجود ہیں۔

     

    یاد رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں جبکہ دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سےعامرلیاقت کی ملاقات:کپتان دل وجان ہے:عدم اعتماد ناکام ہوگی:عامرلیاقت

    وزیراعظم عمران خان سےعامرلیاقت کی ملاقات:کپتان دل وجان ہے:عدم اعتماد ناکام ہوگی:عامرلیاقت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی ملاقات ہوئی ، عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ عمران خان پر امید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اس موقع پر عامر لیاقت نے کہا کہ میرے کپتان دل وجان سے عزیز ہیں میں ان کوکیسے چھوڑ سکتا ہوں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے حوالے سے عامر لیاقت نے بتایا ملاقات میں ملک وقوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں ، وزیر اعظم سے دوستی پہلے سےتھی ختم نہیں ہوئی

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان پُراُمید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے۔

    اس دوران وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اورسائرہ بانو کی بھی ملاقات ہوئی ، جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اورمعاون خصوصی عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں 27مارچ جلسےکی تیاریوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اور اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔

  • عامر لیاقت کی اہلیہ سے علیحدگی، سیّدہ طوبیٰ نےتصدیق کر دی:اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتی ہوں:سیدہ طوبیٰ

    عامر لیاقت کی اہلیہ سے علیحدگی، سیّدہ طوبیٰ نےتصدیق کر دی:اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتی ہوں:سیدہ طوبیٰ

    لاہور:عامر لیاقت کی اہلیہ سے علیحدگی، سیّدہ طوبیٰ نے تصدیق کر دی:اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتی ہوں:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ اداکارہ طوبی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ اب انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، اس لیے وہ خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہی ہیں۔

    طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔ ان کے لیے مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہے خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔

    طوبیٰ عامر کی جانب سے شوہر عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ عامر لیاقت ، طوبیٰ انور سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا تھا کہ اُن کی صرف ایک شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔

    قبل ازیں، ہانیہ نامی ایک خاتون نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی

    عامر لیاقت نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم یہ تعلق 2020 میں طلاق پر منتج ہوا۔ جس پر بشریٰ اقبال کا کہنا تھاک ہ طلاق دینا ایک بات ہے، لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔

    سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

    عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی

    پی ٹی آئی رہنما نے 2018 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی۔ سیدہ طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گزشتہ سال زیر گردش رہیں تاہم انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ طوبیٰ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے مطابق عامر لیاقت حسین نے نامور اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار صندل خٹک سے تیسری شادی کی ہے۔صندل خٹک سے اپنی تیسری شادی کے مطابق عامر لیاقت اور صںدل خٹک نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی ہے۔