Baaghi TV

Tag: ڈاکٹر زاکر نائیک

  • جامعہ کراچی، ڈاکٹر زاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

    جامعہ کراچی، ڈاکٹر زاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

    جامعہ کراچی نے خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دیدی.

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ملائیشیا سے آنے والے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی میںڈاکٹرآف فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی روشنی میں بلایا گیا تھا۔گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش کی تھی۔قبل ازیں رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی و رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ اور ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے گورننگ باڈی کے سابق رکن ڈاکٹر انورنسیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ اجلاس میں تین اراکان نے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ڈگری دینے پر اعتراض کیا اور مخالفت کی.

    کراچی میں گرمی کی لہر کا نیا الرٹ جاری

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

  • پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق گورنر ہائوس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے آخری بار سنہ دو ہزار بارہ میں اردو میں تقریر کی تھی جس کے بعد اب پاکستان میں دو ہزار چوبیس مین اردو بولنے کا موقع ملا۔ مجھے خوشی ہورہی ہے میں پاکستان میں موجود ہوں اور میری تمنا تھی میں پاکستان میں تقریر کروں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لیکچر میں کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے آج کا موضوع ہے، ہم نے کبھی سوچا ہم دنیا میں کیا کررہے ہیں، کبھی بھی سوچا ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔دنیا میں کچھ لوگوں کے پاس زندگی جینے کا گول ہی نہیں ہے اور کچھ کے پاس گول ہے تو مقصد نہیں، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اس کا جواب اللہ تعالی دے سکتا ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ نے جن اور انسان کو پیدا کیا تاکہ وہ اللہ تعالی کی عبادت کرے، اللہ کے احکامات پر عمل کرنا اللہ کی عبادت کرنا ہے، انسان کو کس طرح زندگی جینا ہے وہ قرآن مجید میں لکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان امریکا سے کہیں زیادہ بہتر ہے، مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی کبھی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی

  • کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہائوس میں منعقد ہونے والے اجتماع میں مقبول پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اہم سوال پوچھ لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق گزشتہ شب کراچی میں گورنر ہائوس سندھ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کے بیٹے کا بھرپور استقبال کیا، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا تھا جس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت ہوئی۔اس اجتماع میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہماری زندگی کا مقصد کیا ہی کے عنوان پر تقریر کی اور پھر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کیا۔اس سیشن میں سب سے پہلا سوال پاکستانی اداکارہ یشما گل کی جانب سے کیا گیا، اداکارہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بتایا کہ وہ ماضی میں لادین ہوگئی تھیں اور پھر وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سن کر واپس دین کی طرف آئیں۔

    یشما گل نے سوال کیا کہ جب اللہ تعالی نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہی ، اگر انسان اپنی زندگی میں صحیح یا غلط کام کررہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے کیونکہ ہم انسان تو یہی سمجھتے ہیں کہ تقدیر تو پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔اداکارہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ یہ سوال ہر مسلمان کے ذہن میں آتا ہے، اکثر لوگ ہمت کرکے یہ سوال پوچھ لیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ فتوے کے خوف کی وجہ سے یہ سوال پوچھنے سے گھبراتے ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ تعالی کو غیب کا علم ہے، اللہ تعالی کو معلوم ہے کہ انسان نے اپنی زندگی میں کونسے کام کرنے ہیں پھر چاہے وہ کام اچھے ہوں یا غلط۔انہوں نے کہا کہ انسان وہ نہیں کرتا جو اللہ تعالی نے اس کی تقدیر میں لکھ دیا ہے بلکہ اللہ تعالی نے وہ لکھا ہے جو انسان نے کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالی کو غیب کا علم ہے اور اللہ جانتا ہے کہ فلاں شخص اپنی زندگی کے کس موڑ پر کیا فیصلہ لے گا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ایک چوراہے پر کھڑا ہے، وہاں سے چار مختلف راستے نکلتے ہیں تو اللہ تعالی نے اس کی تقدیر میں وہ راستہ لکھا ہے جو اس انسان نے اس وقت اپنی سوچ سے چنا یعنی وہ راستہ اللہ تعالی نے نہیں چنا بلکہ انسان نے خود اپنے لیے اس راستے کا انتخاب کیا۔

  • ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    عالمی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا جس دوران انہوں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری طور پر مذہب کی تبدیلی حرام ہے، ہتھیار دکھا کر یا دھمکی دے کر مذہب تبدیل کروانا ہمارے مذہب میں حرام ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے کیا پتا وہ آگے جاکر عام مسلمان سے ایک اچھا مسلمان بن جائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔خیال رہے ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کیلیے اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے امارات کے سفیرکی ملاقات، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

    مسلم ممالک اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں،گورنر سندھ

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ کراچی،  انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ کراچی، انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات

    کراچی میں معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کر لیے گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کر دی گئی۔2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ایئر پورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب استقبال کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن کی ملاقاتیں طے ہیں۔اس کے علاوہ جامع الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے، 5 اکتوبر کو مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ 7 سے 10 اکتوبر تک ان کی نجی ملاقاتیں طے ہیں۔11 اکتوبر کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔سوشل ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔
    سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔

  • معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے

    معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے

    معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کل(بدھ) کراچی پہنچیں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ اور اساتذہ، گورنر کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ وہاں سے قافلے کی شکل میں وہ مقامی ہوٹل پہنچیں گے۔ ڈاکٹر صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ پہنچیں گے جہاں بنوریہ میں زیر تعلیم 74 ممالک کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال ہوگا جس کے بعد وہ علما کرام اور اساتذہ سے ملاقاتیں اور طلبہ سے خطاب کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک جامع الرشید اور کراچی کی دیگر معروف دینی جامعات کا دورہ کریں گے اور مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ترقیاتی فنڈز کا اجراء نہ ہونے پر حکومتی اتحادی ایم کیو ایم ناراض

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مفتی تقی عثمانی اور دیگر علمائے کرام و اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ اتوار کو مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے۔وہ 7 سے 10 اکتوبر تک کچھ نجی ملاقاتیں اور پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 11 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔